اردو ٹائپوگرافی کے لیے اگلا اہم ترین قدم - گوگل فونٹس

گوگل ویب فونٹس کے ارلی ایکسس پیج پر Lateef (Arabic) دکھائی دے رہا ہے. فونٹ کے انفو میں یہ درج ہے جو بتاتا ہے کہ یہ فونٹس شاید اردو کے لیے بھی کام میں آ پائے ۔

Lateef, an extended Arabic font, is named after Shah Abdul Lateef Bhitai, the famous Sindhi mystic and poet. It is intended to be an appropriate style for use in Sindhi and other languages of the South Asian region.

اس سلسلے میں دوستوں کی رائے درکار ہے.

ربط یہ ہے، http://www.google.com/webfonts/earlyaccess
 
خوش آمدید نبیل بھائی، پر سکرین شوٹ اپلوڈ کیسے کروں یہاں پر. فلکر والوں نے تو فری اکونٹ پر شیر نہ کر پانے کی پابندی لگا دی ہے،
 
Lateef+font+test+on+test+site.png
سکرین شوٹ یہ ہے.
 
یاد رہے اس فونٹ کو استعمال کرنے کے لیے ابتدائی طور پر سٹائل شیٹ میں اس مقام پر تبدیلی کی
body { text-align: center; line-height: 21px; font-family:'Lateef', Arial, Verdana, sans-serif; font-size: 22px; color: #ffffff; min-height: 25px; background: #575757 url(images/bg.jpg); }

اور سٹائل شیٹ میں تھیم کی معلومات کے بعد ، کچھ بھی شروع ہونے سے پہلے یہ کوڈ ڈالا

@import url(http://fonts.googleapis.com/earlyaccess/lateef.css);
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شمیل، یہ کارآمد انفارمیشن ہے۔ اس سے اردو بلاگز اور دوسری سائٹس کو خاصی مدد مل سکتی ہے۔ اس پر مزید تحقیق کی جانی چاہیے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
گوگل ویب فونٹس کے ارلی ایکسس پیج پر Lateef (Arabic) دکھائی دے رہا ہے. فونٹ کے انفو میں یہ درج ہے جو بتاتا ہے کہ یہ فونٹس شاید اردو کے لیے بھی کام میں آ پائے ۔

Lateef, an extended Arabic font, is named after Shah Abdul Lateef Bhitai, the famous Sindhi mystic and poet. It is intended to be an appropriate style for use in Sindhi and other languages of the South Asian region.

اس سلسلے میں دوستوں کی رائے درکار ہے.

ارلی ایکسس پیج پر موجود تمام عربی فونٹس اردو کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں، سوائے "ثابت" کے۔ اس کا ذکر میں نے پہلے بھی کیا تھا:

گوگل ویب فونٹس میں [---] ایک early access page موجود ہے جہاں غیر لاطینی سکرپٹس کے فونٹس استعمال کے لیے دستیاب ہیں۔ ان فونٹس میں عربی کے بھی کچھ فونٹس موجود ہیں، جو یہ ہیں:

— امیری

— ڈرائیڈ عربی کوفی اور ڈرائیڈ عربی نسخ (ان فونٹس کا اس مراسلے میں کچھ ذکر ہوا تھا۔)

— لطیف، اور شہرزاد

— ثابت (ایک مونو سپیس عربی فونٹ)

اردو کی سپّورٹ ان تمام فونٹس میں ہی شامل ہے (سوائے ثابت کے، جس میں کچھ حروف دستیاب نہیں ہیں)۔ علاوہ ازیں، یہ تمام فونٹس نسخ یا کوفی پر مبنی ہیں، نستعلیق پر نہیں۔

[---]

ذاتی طور پر مجھے امیری سب سے زیادہ پسند ہے۔
 

دوست

محفلین
شمیل تاج نستعلیق جیسا کوئی بھی فونٹ گوگل تسلیم نہیں کرے گا۔ اس کی وجہ اس کا سائز ہے۔ یہ تو صاف نظر آ رہا ہے کہ 10 میگا بائٹ کا فانٹ ایمبڈ کروانا زیادتی والی بات ہے۔ کون اتنا بڑا فانٹ پہلے ڈاؤنلوڈ کرے گا؟
رہی بات دوسرے فانٹس کی، تو جیسے میں نے عرض کیا کہ گوگل کی شرائط سے متفق ہونا ضروری ہے۔ اگر فونٹ کا خالق متفق نہیں ہو گا تو فونٹ شامل ہونا مشکل ہے۔ تاج نستعلیق کے سلسلے میں شاکر القادری صاحب ان سے مشاورت کر رہے ہیں لیکن مجھے اس کے کسی منڈھے چڑھنے کی امید کم ہی ہے۔ کہ گوگل لائسنس کے معاملے میں بہت سخت ہے۔ وہ تو جو جی پی ایل لائسنس اسے پسند نہ ہو اس پر مشتمل پراجیکٹس کو حذف کر دیتا ہے اپنی گوگل گوڈ سروس سے۔
رہی بات تاج نستعلیق کے علاوہ کسی اور فانٹ کی تو میرے علم میں نفیس ویب نسخ یا اسی ادارے کے اور فانٹس کے علاوہ کوئی بھی اوپن سورس اور مفت فانٹ نہیں ہے۔ اور یہ فانٹ شامل کروانا ہمارا نہیں اس ادارے کا کام ہے۔ جہاں تک میرا علم ہے، القلم والے اکثر نسخ فانٹ فارسی یا عربی کے فانٹس کو بدل کر اردو میں بنائے گئے ہیں۔ چناچہ ان کو اپنی مرضی کے لائسنس کے تحت جاری کرنا مشکل بات لگتی ہے۔ حاصل کلام یہ نکلا کہ ابھی یہ سب کچھ ناممکن ہی لگ رہا ہے۔
 

footprints

محفلین
علماء ٹائیپوگرافی سے ویب فانٹس کےحوالہ سے یہ دریافت کرنا ہے کہ دستیاب نستعلیق اور نسخ خطوط میں سے وہ کون کون سے خطوط ہیں جنہیں بغیر کسی قانونی، اخلاقی اور فنی حرج کے کسی ویب سائیٹ پر ویب فونٹس کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے؟
شکریہ
 
میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ چھوٹے فونٹ سائز میں امیری اور لطیف کچھ ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں. اس لیے میں نے یہاں پر امیری فونٹ کا سائز بڑا کیا ہے ۔

میں نے باقی تمام دوسرے عربی فونٹس جو گوگل ویب فونٹس ارلی ایکسس میں دیے گئے ہیں، بھی ٹیسٹ کیے ہیں پر ان کو اردو لکھائی کے لئے دلکش نہیں پایا.
 
شاکرالقادری بھائی ، کیا کہنے ، بہت خوب، انشاہ اللہ بہت جلد اردو کے ویب فونٹس بھی گوگل ویب فونٹس میں دکھائی دیں گئے. آپ گوگل ویب فونٹس ٹیم کے ساتھ اپنے گزشتہ بھیجے ہوئے اردو فونٹس کے سلسلے میں ای میل فو لو اپ میں رہیں تو بہتر ہوگا ۔ ان سے باقاعدہ پوچھتے رہیں کہ ان اردو فونٹس کا پروسیسنگ سٹیٹس کیا ہے اور معملا کہاں تک پہنچا ہے.
 

footprints

محفلین
میں نے اپنے بلاگ سپاٹ والے بلاگ میں ابھی ابھی گوگل ویب فونٹس کا امیری فونٹ استمعال کیا ہے. دوستوں سے گزارش ہے کہ وہ خود جائزہ لے کر بتائیں کہ ان کو یہ فونٹ میرے بلاگ میں کیسا لگ رہا ہے.

ربط یہ ہے. http://shameelblog.blogspot.com/
امیری فونٹ لگ تو اچھا رہا اور ہم تو کچھ نہ کچھ اس سے مانوس ہیں کہ ایک زمانے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی درسی کتابیں اسی طرح کہ خط میں پڑھیں تھیں ۔ اگر اس کی Alignment ٹھیک سے justified ہو سکے تو زیادہ خوبصورت معلوم ہوگا۔
ویسے اردو میں خط نستعلیق کے مقابل تو شاید ہی کوئی خط کبھی اس جیسا مقام بنا سکے۔
 
امیری فونٹ لگ تو اچھا رہا اور ہم تو کچھ نہ کچھ اس سے مانوس ہیں کہ ایک زمانے میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی درسی کتابیں اسی طرح کہ خط میں پڑھیں تھیں ۔ اگر اس کی Alignment ٹھیک سے justified ہو سکے تو زیادہ خوبصورت معلوم ہوگا۔
ویسے اردو میں خط نستعلیق کے مقابل تو شاید ہی کوئی خط کبھی اس جیسا مقام بنا سکے۔
آپ درست فرماتے ہیں. میں یہاں پر گوگل ویب فونٹس کے ارلی ایکسس میں دیے گئے عربی فونٹس کی آزمائش سے مطلق پوسٹ کر رہا ہوں. اور جب تک باقاعدہ اردو فونٹس نہیں آتے امیری ہی ایک ایسا فونٹ ہے جو شاید اردو ویب سائٹس میں استمعال ہونے کے قابل ہے ۔
 
Top