بھائی شمیل ! کیا ایساممکن نہیں کے اردو کے دستیباب خطوط میں سے خود کسی ٹول کے ذریعے ویب فونٹس تیار کرکے استعمال کر لیے جائیں جن کے لیے قانونا ممکن ہو۔ نیچے دیے گئے ربط میں ایک آن لائن ٹول .font2web. کی مدد سے بنائے گئے اردو عماد نستعلق کے ویب فانٹس استعمال کیے گئےہیں۔آپ درست فرماتے ہیں. میں یہاں پر گوگل ویب فونٹس کے ارلی ایکسس میں دیے گئے عربی فونٹس کی آزمائش سے مطلق پوسٹ کر رہا ہوں. اور جب تک باقاعدہ اردو فونٹس نہیں آتے امیری ہی ایک ایسا فونٹ ہے جو شاید اردو ویب سائٹس میں استمعال ہونے کے قابل ہے ۔
جی باسم ، بالکل اگر ابتداء میں ایسا ہی ہو جائے کہ ویب فانٹس استعمال کے لیے صورت میں کہیں میسر ہو جائیں تاکہ جو لوگ اپنے ہوسٹنگ اسپیس یا سرور ہی میں رکھ کر انھیں استعمال کرسکیں تو یقینا یہ بھی یقینا اچھی پیش قدمی ہو گی۔انفرادی طور پر چند ویب سائٹس مثلا آئی ٹی نامہ، کرک نامہ وغیرہ پر فونٹ ایمبیڈ کیے گئے ہیں۔
اس صورت میں یہ ہوسٹ ریسورسز بھی انفرادی استعمال کریں گے
اجتماعی شکل میں بہت سی ویب سائٹس کو یہ سہولت دینے کیلیے زیادہ ریسورسز مہیا کرنے ہونگے پھر ان کے اخراجات پورا کرنے کیلیے کمیونٹی کو دعوت دینی ہوگی۔
اگر منتظمین مناسب سمجھیں تو محدود پیمانے پر منتخب فونٹس کی آزمائش کیلیے اردو ویب فونٹ سرور کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ویسے اب تو کمرشل فونٹس کے باوے بھی بیج لگانے کی شرط پر ویب فونٹس مفت لگانے کی سہولت دے رہے ہیں
آخر میں غیر لاطینی متون کیلیے ویب فونٹس سے متعلق یہ تحریر بھی ملاحظہ ہو۔
کتنا مہنگا ہے؟جوہر نستعلیق خاصا مہنگا فانٹ ہے ویسے۔
footprints ان فونٹس کو ہر وقت آن لائیں رکھنے کے لئے تیز سرور کے ساتھ ساتھ ، فونٹس کی ترسیل کے عمل کو تیز تر بنانے کے لئے کمپریشن تیکنیک اور انجینئر کی خدمات ضروری ہوں گی ۔ جیسا کہ گوگل اپنے ایک بلاگ میں ان کی تکنیک کا ذکر کرتا ہے اور فونٹس کی تیز تر ترسیل کے لئے مزید ٹیکنیکس کے استمعال کی حامی بھرتا دکھائی دیتا ہے ۔ اس طرح کی سروس یا تو گوگل کی طرح کی بڑی بڑی کمپنیاں مفت مہیا کر سکتی ہیں یا پھر پیڈ سروس پیش کرنے والی کپمنیاں جیسے روزیٹا جو اس وقت بی بی سی اردو سروس کی ویب سائٹ کے لئے کسٹما از نسیم فونٹ پیش کر رہی ہے. یہاں اس کی سالانہ قیمت کہیں زیادہ ہے. چھوٹے پروجیکٹ کے لئے یہی فونٹ ایک اور کمپنی فونٹ ڈیک کی طرف سے ١٤.٥٠ امریکی ڈالر سالانہ میں دستیاب ہے. ربط یہ ہے http://fontdeck.com/typeface/nassimarabicبھائی شمیل ! کیا ایساممکن نہیں کے اردو کے دستیباب خطوط میں سے خود کسی ٹول کے ذریعے ویب فونٹس تیار کرکے استعمال کر لیے جائیں جن کے لیے قانونا ممکن ہو۔ نیچے دیے گئے ربط میں ایک آن لائن ٹول .font2web. کی مدد سے بنائے گئے اردو عماد نستعلق کے ویب فانٹس استعمال کیے گئےہیں۔
ویب سائیٹ یونیکوڈ ٹیکسٹ اور نستعلیق خط میں بھلی لگ رہی ہے لیکن نفیس نستعلیق میں بعض الفاظ ایک دوسرے میں مدغم ہوکر خط کے حسن کو متاثر کر رہے ہیں۔
جوہر نستعلیق میرے علم کے مطابق ایک لگیچر بیسڈ فانٹ تھا۔
جوہر نستعلیق ویب فانٹ کی ایک مثال، خط کا حجم : 367 KBبھائی عارف کریم نے جوہر نستعلیق کو نمونہ کے طور پر ایمبیڈ کیا ہے تو کیا جوہر نستعلیق کو ویب فانٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اگر ایسا ممکن ہے تو یہ خط کہاں سے دستیاب ہوسکتا ہے۔
مجھے تو اس بات کی خوشی ہو رہی ہے کہ اس مثال میں استعمال کیا گیا متن میرے لکھے ہوئے افسانے کا ہے۔
بھائی عارف کریم نے جوہر نستعلیق کو نمونہ کے طور پر ایمبیڈ کیا ہے تو کیا جوہر نستعلیق کو ویب فانٹ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور اگر ایسا ممکن ہے تو یہ خط کہاں سے دستیاب ہوسکتا ہے۔
اوہو۔ ابھی یاد آیا کہ یہ ڈیمو صفحہ پہلے اسی دھاگے میں عارف کریم نے شیئر کیا تھا۔۔۔
اب تو ونڈوز ۸ کے اندر ہی ایک اردو کا نستعلیق بلٹ ان فانٹ موجود ہے تو ویب ایمبڈنگ کی ضرورت کیا رہ جاتی ہے؟
ونڈوز ۸ کے اندر ہی ایک اردو کا نستعلیق بلٹ ان فانٹ موجود ہے تو ویب ایمبڈنگ کی ضرورت کیا رہ جاتی ہے؟ میرا تجربہ تو یہی ہے کہ جمیل، فیض اور جلد ہی جاری ہونے والا تاج نستعلیق کے بعد چھوٹے موٹے کیریکٹر بیسڈ نستعلیق کی قدر بالکل ختم ہوجاتی ہے۔
اسی بنا پر نستعلیق کے ایک مناسب ویب فانٹ کی کمی بہرحال محسوس ہوتی ہے، اس کے لیے ابتداء میں کسیویب فونٹس اس بات کی سہولت دیتے ہیں کہ قارئین کو ایک اچھا ریڈنگ ایکسپیریئنس حاصل کرنے میں کوئی دقت نہ ہو۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر صارف کی مشین میں مطلوبہ نستعلیق فونٹ موجود ہو۔ اس کے علاوہ، ایک اور نہایت اہم فیکٹر موبائل ڈیوائسز پر ویب براؤزنگ کا اضافہ ہے، جس کی وجہ سے نستعلیق ہی نہیں، بلکہ کبھی کبھار لاطینی ویب فونٹس کی ضرورت بھی بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔