کیا آپ پورا ایک ٹیوٹوریل دے سکتے ہیں کہ کس طرح یہ پراجیکٹ بنایا جائے اومیگا ٹی والاایک عرصے سے مترجم کا کام کررہا ہوں اور اس سلسلے میں مجھے اردو ویب لغت نے بہت فائدہ دیا۔ اس میں کوئی بانوے ہزار الفاظ و مرکبات کا ترجمہ موجود ہے جو نوے فیصد مواقع پر میری مدد کر جاتا ہے اور مجھے انگریزی لغات یا گوگل کو چھاننا نہیں پڑتا۔ تاہم ترجمے کے دوران بار بار لغت کی طرف آنے سے ٹیمپو ٹوٹ جاتا ہے۔ اور اردو لغت اطلاقیے میں استعمال شدہ انٹرنیٹ ایکسپلورر انجن بھی ونڈوز 7 وغیرہ پر اچھا کام نہیں کرتا۔ ہر بار ایک دو ایرر ونڈو کھل جاتی ہیں "اسکرپٹ ایرر" کی۔ خیر تو اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے میں نے اردو ویب لغت کی ایکس ایم ایل فائل کو سادہ ٹیکسٹ فائل میں بدل ڈالا۔ "لفظ ٹیب معانی" کے فارمیٹ میں، ہر نئی لائن پر نئی انٹری۔ اس کے ساتھ ساتھ میں نے یہ کیا کہ انگریزی الفاظ کی مختلف اشکال بھی اس میں ڈال دیں۔ جیسے انگریزی فعل کی چار حالتیں ہوتی ہیں، تو میں نے قریباً ہر فعل کی چاروں حالتیں اس میں ڈال دیں تاکہ خودبخود ہی تلاش ہو سکے، ورنہ got لکھا ہوتا تو get لکھ کر تلاش کرنا پڑتا چونکہ اول الذکر تو ماضی کی حالت ہے۔ تو سلسلہ یہاں ختم ہوا کہ یہ ٹیکسٹ فائل مترجمین کے کام آ سکتی ہے، لیکن ان کے کام جو اومیگا ٹی استعمال کرتے ہیں۔ اومیگا ٹی ایک اوپن سورس ٹرانسلیشن میموری ٹول ہے، اور استعمال میں آسان بھی، جاوا میں لکھا گیا ہے تو کراس پلیٹ فارم ہے۔ اس میں یہ فائل استعمال کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ ٹرانسلیشن پروجیکٹ تشکیل دیں (جو کہ ایک فولڈر ہوتا ہے اصل میں) اور اس کے اندر glossary نام کے فولڈر میں یہ فائل رکھ دیں۔ اب آپ جب بھی ترجمہ کریں گے، متعلقہ جملے میں موجود الفاظ کے معانی ساتھ ساتھ آپ کے دائیں طرف گلاسری کے خانے میں نظر آتے رہا کریں گے۔ ملاحظہ کریں
اور اردو گلاسری فائل یہاں سے زپ میں
سیون زپ میں۔
یہ موضوع بنا تو تھا اومیگا ٹی کے لیے مگر بھٹک کر ڈکشنری و دیگر کی طرف چلا گیا ۔ ۔ایک عرصے سے مترجم کا کام کررہا ہوں اور اس سلسلے میں مجھے اردو ویب لغت نے بہت فائدہ دیا۔ اس میں کوئی بانوے ہزار الفاظ و مرکبات کا ترجمہ موجود ہے جو نوے فیصد مواقع پر میری مدد کر جاتا ہے اور مجھے انگریزی لغات یا گوگل کو چھاننا نہیں پڑتا۔ تاہم ترجمے کے دوران بار بار لغت کی طرف آنے سے ٹیمپو ٹوٹ جاتا ہے۔ اور اردو لغت اطلاقیے میں استعمال شدہ انٹرنیٹ ایکسپلورر انجن بھی ونڈوز 7 وغیرہ پر اچھا کام نہیں کرتا۔ ہر بار ایک دو ایرر ونڈو کھل جاتی ہیں "اسکرپٹ ایرر" کی۔ خیر تو اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے میں نے اردو ویب لغت کی ایکس ایم ایل فائل کو سادہ ٹیکسٹ فائل میں بدل ڈالا۔ "لفظ ٹیب معانی" کے فارمیٹ میں، ہر نئی لائن پر نئی انٹری۔ اس کے ساتھ ساتھ میں نے یہ کیا کہ انگریزی الفاظ کی مختلف اشکال بھی اس میں ڈال دیں۔ جیسے انگریزی فعل کی چار حالتیں ہوتی ہیں، تو میں نے قریباً ہر فعل کی چاروں حالتیں اس میں ڈال دیں تاکہ خودبخود ہی تلاش ہو سکے، ورنہ got لکھا ہوتا تو get لکھ کر تلاش کرنا پ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
میں اس میں گوگل ٹرانسلیٹر بھی استعمال کرنا چاہتا ہوں ۔ ۔ کیا طریقہ اختیار کیا جائے ۔ ؟اس کے لیے یہ دھاگا ملاحظہ کریں۔اس میں گوگل ٹرانسلیٹ کے استعمال کا اختیار تو موجود ہے لیکن کبھی استعمال نہیں کیا۔
بہت شکریہ ۔ ۔اس میں ڈکشنری اسٹار ڈکشنری کے فارمیٹ والی استعمال ہوتی ہے۔ اگر اس کی فائل ہو تو dict کے فولڈر میں ڈال دیں۔
گلاسری دراصل لغت سے مختلف ہوتی ہے جس میں تکنیکی تعریفیں ہوتی ہیں۔ میں نے اب لغت کو ہی اپنی آسانی کے لیے گلاسری بنا لیا، اس کا فارمیٹ آسان تھا اس لیے۔ سادہ ٹیکسٹ فائل جس میں ہر نئی لائن پر نئی انٹری ہے۔ انگریزی پھر ایک ٹیب پھر ترجمہ ہر انٹری میں۔
گوگل ٹرانسلیٹ کا آپشن اس کے اوپر ہی ہوتا ہے۔ آپ بس پروجیکٹ کھولیں اور سامنے آنے والے جملے کے لیے بائیں پیندے میں گوگل ٹرانسلیٹ پر کلک کر دیں۔ یا اس کا مینوئل دیکھ لیں۔
ٹرانسلیشن میموری سے مراد مترجم کی پہلے سے ترجمہ کیے گئے جملوں کا ذخیرہ ہے ۔ کیا ایسا ہی دوست بھائی ؟اچھی بات ہے۔ میں تو ٹرانسلیٹر ٹول کٹ پر اپنی ٹرانسلیشن میموری فائلز اپلوڈ کرتا رہتا ہوں وقتاً فوقتاً جسے گوگل اپنی ترجمہ کاری بہتر بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ بطور مترجم اسے کبھی استعمال نہیں کیا چونکہ میرا کام آفلائن ہی بھلا، کبھی انٹرنیٹ نہ ہو تو کام خراب ہوتا ہے پھر۔