اردو ٹیک کا مسئلہ

محمد وارث

لائبریرین
بات یہ ہے کہ پچھلے تین چار دن سے کسی کل چین نہیں پڑا اور اسکی وجہ یہ ہے کہ ہمارا جان سے عزیز بلاگ کہیں گم ہو گیا ہے۔

اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کی سائٹ بند ہے اور یہ پیغام مل رہا ہے:

No WPMU site defined on this host. If you are the owner of this site, please check Debugging WPMU for further assistance

اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر جتنے بلاگز تھے سب کا یہی حال ہے، ماسوائے http://urdutech.net/venus/ کے جو حیرت انگیز طور پر چل رہا ہے۔

اردو ٹیک کے ایڈمن 'بدتمیز' نے دو دن پہلے اپنے بلاگ پر ایک تحریر لکھی تھی کہ انکے علم میں ہے کہ اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ بند ہے لیکن اس کے بعد سے انکی طرف سے بھی کوئی خبر نہیں ہے!

میرا تو دل بیٹھا جا رہا ہے، یہاں اس وجہ سے لکھ رہا ہوں کہ اردو محفل، اردو بلاگرز کی بھی محفل ہے تو کیا کوئی بھائی بتا سکتے ہیں کہ یہ مسئلہ کیا ہے اور اسکا حل کیا ہے؟

کیا مجھے اپنا بلاگ اپنی اصلی حالت میں مل جائے گا یا میں اسکا جنازہ پڑھ کر بلاگنگ سے تائب ہو جاؤں :(

اور یہ کہ اس طرح کی پرابلمز سے کسطرح بچا جا سکتا ہے۔

اور یہ کہ یہ عمار نے نظر لگا دی ہے اردو ٹیک کو، جب سے وہ کراچی والے اجتماع میں اردو ٹیک کی تعریفیں بیان کر کے آئے ہیں اسی دن سے یہ بند ہو گیا ہے :)
 
کل ہی مجھے بھی اس سانحے کی اطلاع ملی۔ آپ پہلا کام تو یہ کیجئے کہ اپنے ڈاٹا کا بیک اپ اردو ٹیک ڈاٹ‌ نیٹ کے ایڈمن سے حاصل کر لیجئے۔ بلکہ اگر سبھی بلاگرز کو ان کی ڈٹا کا ڈمپ میل کر دیا جائے تو بہتر ہوگا۔

جلدی ہی کسی بہتری کی توقع ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے بھی اردو ٹیک کی جانب سے کافی تشویش ہے اور کچھ افسوس بھی ہو رہا ہے کہ ادھر اردو ٹیک کی تشہیر کی گئی اور دوسری جانب سائٹ ڈاؤن ہو گئی۔ :(
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ملٹی بلاگ ہوسٹنگ سائٹ‌ داغ مفارقت دے گئی ہو۔ اس سے پہلے اردو ہوم پر بنائے گئے بلاگز بھی ضائع ہو گئے تھے۔ ہو سکتا ہے کہ ورڈپریس ملٹی یوزر ایڈیشن چلانے کے لیے شئیرڈ ہوسٹنگ مناسب نہ ہو۔
برادرم ورارث، کیا آپ نے اپنے بلاگ کے ڈیٹا کی کوئی بیک اپ بنا رکھی ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
کچھ بھی نہیں تھا نبیل بھائی :(

میں ان چیزوں سے بالکل ہی نابلد تھا، اور بلاگ کو بھی اردو محفل کی طرح سمجھ کر "چلا" رہا تھا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
برادرم وارث، آپ کے مسئلے کا ایک وقتی حل مل گیا ہے۔ گوگل کیش سے آپ کے بلاگ کا کچھ ڈیٹا ابھی بھی مل سکتا ہے۔ برائے مہربانی جتنا ڈیٹا ہو سکے بیک اپ کر لیں۔ اس کے بعد دیکھیں گے کہ اس کا کیا کیا جا سکتا ہے۔
 
وارث بھائی! حوصلہ۔۔۔ اطمینان! :)
ماوراء کہہ رہی تھی کہ ہمارے "منظرنامہ" کا کیا ہوگا۔۔۔ :confused: لیکن اللہ مالک ہے، جو بھی ہوگا، بہتر ہوگا۔ ابھی بدتمیز سے اس موضوع پر بات ہوئی نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس کے پاس بیک۔اپ ضرور موجود ہوگا ان شاء اللہ۔ نہیں ہوا تو۔۔۔۔ :beating:
 
محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

پچھلے آٹھ ماہ سے میں لکھ رہا تھا وہاں، اور کوئی سو کے قریب پوسٹس تھیں :(

داغِ مفارقت دیا
میرے پیا، یہ کیا کِیا
 
مجھے اندازہ ہے کہ کسی بلاگر کے پاس بھی اپنے بلاگ کا بیک اپ نہیں ہوگا۔ خود میں بھی اس معاملے میں کاہلی کرگیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ پریشانی یہ بھی ہے کہ وہاں تو ہم اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کا نام لے آئے ہیں لیکن اب اگر کوئی آکر دیکھے گا تو کیا سوچے گا۔۔۔ :(
 
ابوشامل

محفلین
ہر خوشی کے ساتھ غم ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے بھی پریشانی لاحق ہے کہ اگلی باری اردو ٹیک ڈاٹ کام والے بلاگز کی نہ آ جائے۔ :(
 
محمد وارث

لائبریرین
برادرم وارث، آپ کے مسئلے کا ایک وقتی حل مل گیا ہے۔ گوگل کیش سے آپ کے بلاگ کا کچھ ڈیٹا ابھی بھی مل سکتا ہے۔ برائے مہربانی جتنا ڈیٹا ہو سکے بیک اپ کر لیں۔ اس کے بعد دیکھیں گے کہ اس کا کیا کیا جا سکتا ہے۔

بہت شکریہ نبیل بھائی، مرحوم کی شکل تو نظر آئی :)

میں انشاءاللہ ان کو محفوظ کرتا ہوں، بلکہ گوگل سرچ سے تقریباً ساری پوسٹس ہی شاید کیش میں جائیں، نوازش آپ کی برادرم!
 
محمد وارث

لائبریرین
ہر خوشی کے ساتھ غم ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے بھی پریشانی لاحق ہے کہ اگلی باری اردو ٹیک ڈاٹ کام والے بلاگز کی نہ آ جائے۔ :(

جی ہاں کچھ کر لیں، بلکہ بقول بدتمیز "ٹیم سر" مطلب وقت پر کچھ خود ہی کر لیں، ڈاٹ کام پر تو شاید آپ بیک اپ لیں سکیں، ڈاٹ نیٹ پر تو کچھ سہولت نہیں تھی بلکہ فانٹ بھی تبدیل نہیں کر سکتے تھے!
 
ہر خوشی کے ساتھ غم ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے بھی پریشانی لاحق ہے کہ اگلی باری اردو ٹیک ڈاٹ کام والے بلاگز کی نہ آ جائے۔ :(
نہیں فہد بھائی! ایسے کوئی آثار نظر تو نہیں آتے لیکن ہاں، اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ والے واقعے سے باقی بلاگرز عبرت پکڑ کر بیک۔اپ ضرور لے رکھیں۔ :)
 
جی ہاں کچھ کر لیں، بلکہ بقول بدتمیز "ٹیم سر" مطلب وقت پر کچھ خود ہی کر لیں، ڈاٹ کام پر تو شاید آپ بیک اپ لیں سکیں، ڈاٹ نیٹ پر تو کچھ سہولت نہیں تھی بلکہ فانٹ بھی تبدیل نہیں کر سکتے تھے!
اس "ٹیم سر" والے جملے کا مطلب نہ میں وہاں سمجھ سکا نہ یہاں :lll:

وارث بھائی! بیک۔اپ تو لیا جاسکتا تھا اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر بھی۔۔۔ اس کا طریقہ۔۔۔ ہممم۔۔۔ اب کیا بتانا۔۔۔ واپس آجائیں بلاگز تو بتاتا ہوں۔ :p
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ کے منہ میں گھی شکر کہ مرحوم واپس آ جائیں گے۔

"ٹیم سِر" پنجابی غلط العام محاوہ ہے، مطلب ہے ٹائم پر یعنی وقت پر یعنی انکا مطلب ہے کہ ڈاٹ کام والے وقت پر کچھ کر لیں، اب کیا کر لیں یہ تو بدتمیز ہی بتا سکتے ہیں۔
 
مطلب وقت پر بیک اپ بنالیں، یہ نہ ہو کہ انہیں بھی تب خیال آئے جب چڑیا کھیت چگ جائیں ;)

محاورہ سمجھانے کا بہت شکریہ۔
 
مغزل

محفلین
میرا بلاگ اردوٹیک ڈاٹ کوم پر تھا ۔۔ جب سے اس کا انتقال ہوا ہے میں تو تائب ہی تھا ۔
ماسوائے ڈاٹ نیٹ پر جگہ گھیرنے کے ۔۔۔ یعنی میرا مغل ڈاٹ اردوٹیک ڈاٹ نیٍٹ بھی
انتقال کرگیا ہے ۔۔ وارث بھائی میں تو جنازہ پڑھنے جارہاہوں بلاگ کا ۔۔ آپ بھی پڑھ آئیں۔
عمار بھی ۔۔۔۔۔۔۔ اور دیگر بھی۔۔۔۔۔۔۔۔ اجتماعی نمازِ جنازہ کا ثواب زیادہ ہے ۔
شامل کی طرح اخبار میں نام تو آئے گا۔۔۔ خیر۔۔ اچھی خبر مجھے بھی دیجئے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عمار، اگر تم اردو ماسٹر پر پوسٹ کرکے اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ‌ والے بلاگرز کو بتا دو کہ وہ گوگل کیش کے ذریعے اپنا ڈیٹا بچانے کی کوشش کریں تو اس سے کئی لوگوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
 
Top