اردو ٹیک کو بند ہوئے آج تقریباً ایک ہفتہ ہو گیا ہے، اور صورتحال جوں کی توں ہے۔
بدتمیز کسی شخص کا انتطا کر رہے ہیں جو شاید "چھٹیوں" پر ہے، اور اگر ایسی ہی صورتحال ہے تو آگے تو کرسمس اور نئے سال کی چھٹیاں بھی آ رہی ہیں۔
میں اس صورتحال پر بہت مایوس اور افسردہ ہوں، بقول سید رضی اختر شوق
کوئی آہٹ نہ اشارہ نہ سراب
کتنا ویراں ہے یہ دشتِ امکاں
یا بقول مرشدی
کوئی صورت نظر نہیں آتی
کوئی امّید بھر نہیں آتی