اردو ٹیک کا مسئلہ

عبدالقدوس

محفلین
کچھ بھی نہیں تھا نبیل بھائی :(

میں ان چیزوں سے بالکل ہی نابلد تھا، اور بلاگ کو بھی اردو محفل کی طرح سمجھ کر "چلا" رہا تھا۔

wordpress.pk کا آزمالیں‌بھائی
ورڈ پریس پی کے Dedicated Server پر ہوسٹ‌ہے گوکہ اس میں مزید بھی سائٹس ہوسٹ‌ ہیں لیکن یہ سرور میری ذاتی خرید ہے
 
عبدالقدوس

محفلین
جی ہاں کچھ کر لیں، بلکہ بقول بدتمیز "ٹیم سر" مطلب وقت پر کچھ خود ہی کر لیں، ڈاٹ کام پر تو شاید آپ بیک اپ لیں سکیں، ڈاٹ نیٹ پر تو کچھ سہولت نہیں تھی بلکہ فانٹ بھی تبدیل نہیں کر سکتے تھے!

بھائی mu میں بیک اپ لینے کی سہولت موجود ہوتی ہے بیک اپ لینے کے لیے Manage میں جائیں‌اور وہاں سے Export کا انتخاب کرتے ہوئے بیک اپ کرلیں‌

بیک اپ Restore کرنے کے Manage میں‌جاکر Import کا انتخاب کریں اور بیک اپ Restore کرلیں
 
عبدالقدوس

محفلین
بدتمیز سے میری کچھ بات ہوئ تھی۔ جیسا کہ جہانزیب نے کہا کہ وہ بہت مصروف ہے۔

ملٹی یوزر ورڈپریس کسی صورت بھی شیئرڈ ہوسٹنگ کے لئے مناسب نہیں‌ ہے اور جہاں تک میرا خیال ہے اردوٹیک کے ساتھ بھی یہی ہوا ہے کہ ہوسٹ نے انکار کر دیا ہے مزید چلانے سے۔

مجھے یہ علم نہیں کہ بدتمیز نے پاس فریش بیک‌اپ موجود ہے یا نہیں لیکن اگر ہوسٹ نے سائٹ بند کیا ہے تو وہ بیک‌اپ بھی ضرور دیں گے۔

فی‌الحال آپ بلاگرز کے لئے گوگل کیش اور وے‌بیک مشین استعمال کر کے اپنی تحریریں Recover کرنا بہتر ہو گا۔

میرے خیال سے بیک اپ کے بارے میں‌پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے
 
شکاری

محفلین
میں نے اپنا بلاگ فری ہوسٹ پر بنالیاہے میرے پاس اپنے بلاگ کا بیک اپ بھی پڑا تھا وہ اپلوڈ کردیاہے تھوڑا بہت ضائع ہوا ہے وہ میں گوگل سے واپس حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن گوگل کیچ میرے پاس کھل نہیں‌ رہی۔ میرا نیا بلاگ دیکھنے کے لیے درج ذیل یو آر ایل پر جائیں۔آج میں نے وہاں پہلی پوسٹ‌لکھی ہے۔نئے بلاگ کے لیے مجھے آپ کے مشوروں کا انتظار رہے گا۔
http://shekari.0fees.net
 
مغزل

محفلین
ہائے اللہ اب کیا ہو گا۔۔۔۔بدتمیز کو بلواؤ اسے لائن حاضر کرو بلکے میں‌تو کہتی ہوں اس کا کورٹ‌مارشل کرو ۔میرا کیا بنے گا میں نے تو سستی کے مارے اتنی مشکل سے چند تحریریں کیں تھیں۔۔۔۔۔مجھے نہیں پتا مجھے میرا بلاگ اسی حالت میں چاہیے نہیں تو میں رو پڑوں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مٰن اپنا بلاگ بدتمیز کے سر سے نکالوں گی

زینو بٹیا ۔۔ خبرا دار ۔۔ وہ ’’ بدتمیز ‘‘ ہیں۔۔
اور یہ جو تم ہر جگہ لڑنے جھگڑنے چلی آتی ہو ۔۔ کہیں مغلوں سے تعلق تو نہیں۔۔ تمھارا۔ ؟؟ --- :blush: :laugh:
چنتا متی کرو بٹیا ۔۔ ہم بھی لٹیا ڈبو کے بیٹھے ہیں ۔۔ اب جب کہ تمیز والے (نام کے بدتمیز) بھیا نے خوشخبری دے دی ہے
تو دھمکی بھی واپس لے لو ۔۔ ورنہ سر میں جوئیں پڑیں گی۔:beating:

تمھارا بڑا بھائی۔
 
duffer

محفلین
بد تمیز صاحب کے جواب سے دل کو بڑا سکون ملا ہے، گو ہمارا بلاگ اردوٹیک پر نہیں تھا لیکن اکثر بلاگرز جن میں‌سے اکثر ہمارے پسندیدہ اور ہمارے بلاگنگ کے اَن ڈکلیئیرڈ استاد ہیں جب بلاگنگ سے تائب ہونے کی باتیں کرنے لگے تو دل کو جھٹکے لگ رہے تھے۔ ہمارا بھی یہی خیال تھا کہ اگر سائیٹ ڈاؤن ہو گئی ہے تب بھی ڈیٹا ضائع نہیں‌ہو سکتا اور اس کا بیک اپ لینا بھی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے ۔ اب اللہ کرے بدتمیز کو جلدی وقت ملے اور اردو بلاگنگ کے اس ”پاز“ کا خاتمہ بالخیر ہو۔
:::عبدالقدوس::: یار میرا تجربہ اس ایکسپورٹ سسٹم کے ساتھ کچھ اچھا نہیں ہے، یہ ایکسپورٹ تو کر دیتا ہے فائل لیکن اکثر یہ ہوتا ہے کہ مکمل xml فائل ڈاؤنلوڈ نہیں کرتا۔ آخر میں سے کچھ نا کچھ ٹیگز اور پوسٹس رہ جاتی ہیں، ہاں ڈیٹابیس کا بیک اپ لوں تو سب ٹھیک رہتا ہے۔ اب یہ بتائیں کہ یہ میرے ہوسٹ کی پرابلم ہے کہ پوری فائل ڈاؤنلوڈ نہیں ہوتی؟ کیونکہ میرا انٹرنیٹ کنکشن اس فائل کو ڈاؤنلوڈ‌کرنے کے حساب سے بہر حال یقیناً بہت عمدہ ہے۔ مجھے پتا ہے کہ عام استعمال کنندہ کو ڈیٹابیس کے بیک اپ تک تو رسائی ہو نہیں سکتی اور کچھ بلاگز کا ایکسپورٹ سائز بے شک میرے بلاگ کے سائز سے بھی بڑا ہے اور اگر جو مسئلہ میں نے بیان کیا انکو بھی اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو کیا یہ بہتر نہیں ہو گا کہ کوئی ایک ایڈمنسٹریٹر اس بات کی ذمہ داری لے کہ ہفتہ وار ڈیٹابیس کا بیک اپ لے کر یا مکمل wxr فائل ایکسپورٹ کر کے بلاگرز کو میل کر دے؟
ڈیڈیکیٹڈ ہوسٹنگ کی تجویز سے ہم بھی اتفاق کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ ہماری ایک تجویز یہ بھی ہے کہ تمام بلاگرز کو کسی فری ہوسٹنگ پر بلاگ سیٹ اپ کر کے دینے شروع کئے جائیں۔ شکاری نے 0fees.net پر اپنا بلاگ ہوسٹ کیا ہے۔ میرا اپنا بلاگ بھی اسی پر ہوسٹڈ ہے اور مجھے کبھی کوئی ایسا مسئلہ درپیش نہیں ہوا کہ جس کی وجہ سے میں بلاگنگ نا کر سکوں۔ یہ صرف ایک تجویز ہے اگر آپ اس سے اتفاق کریں تو۔
لیکن میں عبدالقدوس کی اس بات سے بھی متفق ہوں کہ اگر سینئر اردو بلاگرز اردو ٹیک سے الگ ہو گئے تو یہ ایک بڑی منفی تبدیلی ہو گی کہ ابھی تک بہر حال اردوٹیک اردو بلاگرز کی سب سے بڑی بیٹھک اور اردو بلاگنگ کی پہچان ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
wordpress.pk کا آزمالیں‌بھائی
ورڈ پریس پی کے Dedicated Server پر ہوسٹ‌ہے گوکہ اس میں مزید بھی سائٹس ہوسٹ‌ ہیں لیکن یہ سرور میری ذاتی خرید ہے

شکریہ بھائی، بلاگ واپس مل گیا تو اللہ اللہ، اور اگر نہ ملا تو خیر صلا اور توبہ، کون پھر سے ایک بلاگ کو خونِ جگر سے سینچے اور پھر اُس دل کا خون ہوتا ہوا بھی دیکھے :)
 
عبدالقدوس

محفلین
:::عبدالقدوس::: یار میرا تجربہ اس ایکسپورٹ سسٹم کے ساتھ کچھ اچھا نہیں ہے، یہ ایکسپورٹ تو کر دیتا ہے فائل لیکن اکثر یہ ہوتا ہے کہ مکمل xml فائل ڈاؤنلوڈ نہیں کرتا۔ آخر میں سے کچھ نا کچھ ٹیگز اور پوسٹس رہ جاتی ہیں، ہاں ڈیٹابیس کا بیک اپ لوں تو سب ٹھیک رہتا ہے۔ اب یہ بتائیں کہ یہ میرے ہوسٹ کی پرابلم ہے کہ پوری فائل ڈاؤنلوڈ نہیں ہوتی؟ کیونکہ میرا انٹرنیٹ کنکشن اس فائل کو ڈاؤنلوڈ‌کرنے کے حساب سے بہر حال یقیناً بہت عمدہ ہے۔ مجھے پتا ہے کہ عام استعمال کنندہ کو ڈیٹابیس کے بیک اپ تک تو رسائی ہو نہیں سکتی اور کچھ بلاگز کا ایکسپورٹ سائز بے شک میرے بلاگ کے سائز سے بھی بڑا ہے اور اگر جو مسئلہ میں نے بیان کیا انکو بھی اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو کیا یہ بہتر نہیں ہو گا کہ کوئی ایک ایڈمنسٹریٹر اس بات کی ذمہ داری لے کہ ہفتہ وار ڈیٹابیس کا بیک اپ لے کر یا مکمل wxr فائل ایکسپورٹ کر کے بلاگرز کو میل کر دے؟
ڈیڈیکیٹڈ ہوسٹنگ کی تجویز سے ہم بھی اتفاق کرتے ہیں۔
لیکن میں عبدالقدوس کی اس بات سے بھی متفق ہوں کہ اگر سینئر اردو بلاگرز اردو ٹیک سے الگ ہو گئے تو یہ ایک بڑی منفی تبدیلی ہو گی کہ ابھی تک بہر حال اردوٹیک اردو بلاگرز کی سب سے بڑی بیٹھک اور اردو بلاگنگ کی پہچان ہے۔

بھائی میں تو گزشتہ 1 سال سے انگریزی بلاگنگ کررہا ہوں وہاں پر تو کبھی مسئلہ نہیں‌ہوا xml فائلز بھی اسقدر بڑی تھی کہ بس کچھ نا پوچھیں‌ فقت بےاپ لینا ہی کام ہیں‌اصل کام تو بیک اپ کو اپلوڈ کرنا ہے

اور متفق ہونے کا شکریہ :grin1:
 
جہانزیب

محفلین
شکریہ بھائی، بلاگ واپس مل گیا تو اللہ اللہ، اور اگر نہ ملا تو خیر صلا اور توبہ، کون پھر سے ایک بلاگ کو خونِ جگر سے سینچے اور پھر اُس دل کا خون ہوتا ہوا بھی دیکھے :)

وارث‌ بھائی، اردو ٹیک تو اردو میں بلاگنگ میں‌ آغاز کروانے کی نیت سے بنایا گیا تھا، کیونکہ اکثر لوگ صرف اسی وجہ سے اردو میں‌ بلاگنگ نہیں‌ کرتے تھے کہ پتہ نہیں‌ کیا کیا پاپڑ‌ بیلنا پڑتے ہیں‌ ۔ اب چونکہ آپ نے بلاگنگ کا آغاز کر ہی لیا ہے مطلب پکا پکایا حلوہ چکھ چکے ہیں‌ تو کیوں‌ نہ اب خود حلوہ پکانے کی کوشش کی جائے ۔ مشہور و معروف بلاگ سروسز میں ورڈ‌ پریس، بلاگ سپاٹ‌ اور بلاگ سم کے نام معروف ہیں‌ ۔ اردو بلاگنگ کے لئے میں بلاگ سپاٹ‌ اور بلاگ سم کا نام تجویز کرتا ہوں‌ ۔ بلکہ سب سے بہتر آپشن بلاگ سپاٹ‌ ہے، جو کہ گوگل کی مفت بلاگنگ سروس ہے ۔ یہاں‌ آپ اپنی مرضی کا سانچہ بنا سکتے ہیں، جو کہ اردو سائٹس کی ضرورت ہے، ورڈ‌ پریس والے یہ سہولت مفت مہیا نہیں‌ کرتے ۔ بلاگ سم پر بھی آپ اپنی مرضی کا سانچہ چڑھا سکتے ہیں، اور استعمال میں‌ ورڈ‌ پریس جیسا ہی ہے ۔
اب آپ اللہ کا نام لے کر بلاگ سپاٹ‌ پر اکاونٹ‌ بنائیں، جتنی اور جہاں‌ جہاں‌ مدد کی ضرورت ہو گی میں‌ کروں‌ گا ۔ اور آپ کی تمام تحاریر وہاں‌ لائی جا سکتی ہیں‌ ۔
 
بہت شکریہ جہانزیب بھائی، آپ کی بات بجا ہے، بلاگ سپاٹ میری نظر میں کافی عرصے سے ہے اور بہت سے اچھے بلاگز ہیں اس پر۔

اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ بلاگ سپاٹ پر اپنی مرضی کا سانچہ بھی بنا سکتے ہیں۔ دراصل اس حلوہ کھانے کے دوران میں نے کچھ کچھ حلوہ پکانا سیکھ بھی لیا تھا اور اس میں آپ کی ایچ ٹی ایم ایل پر تحریر بھی میرے بہت کام آئی تھی اور میں نے مزید بھی اس پر مطالعہ کیا تھا جسکے نتیچے میں اپنے بلاگ کی سائیڈ بار میں کافی کچھ کرنے کے قابل ہو گیا تھا میرا ارادہ سٹائل شیٹ کے ساتھ چھیڑ خوانی کا بھی تھا لیکن اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر اسکی سہولت نہیں ہے۔

آپ کے تعاون کا بھی بہت شکریہ اور میں یقیناً گاہے گاہے آپ کو تکلیف بھی دیتا رہونگا، لیکن فی الحال دیکھ رہا ہوں کہ اس قضیے کا کیا نتیجہ نکلتا ہے :)
 
جہانزیب

محفلین
ویسے بچپن میں سارے اردو بلاگ، بلاگ سپاٹ پر ہوتے تھے ۔ پھر حکومت پاکستان نے بلاگ سپاٹ پر پابندی پابندی کا ڈرامہ کھیلا تو موجودہ شکل میں اردو بلاگرز سامنے آئے ۔
 
ماوراء

محفلین
ماوراء‌ ، آپ کو تو پنجابی آنی چاہیے :evil: ویسے یہ سر میں س کے نیچے زیر ہوتا ہے:hatoff:

جہانزیب، اگر مجبوراً پنجابی بولنا پڑے تو پنجابی میں بات کر لیتی ہوں۔
لیکن ٹیم سر کو میں اس طرح پڑھ رہی تھی۔ T eam اور sir۔ عمار سے میں نے پوچھا ۔۔۔ اس کا کیا مطلب ہے۔۔۔ وہ کہتا ہے مجھے خود نہیں پتہ۔۔اور اس نے بھی تبصرہ کر کے پوچھا ہے۔:grin:

جن کے ڈاٹ کام پر ہیں۔ تھوڑی شرم کریں اور “ٹیم” سر کچھ بلاگ کر لیں۔
اب مجھے "ٹیم" کی تو سمجھ آ گئی ہے۔۔۔یعنی "ٹائم" ۔ لیکن "سِر" کو ابھی بھی سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ :blush:
 
زینب

محفلین
زینو بٹیا ۔۔ خبرا دار ۔۔ وہ ’’ بدتمیز ‘‘ ہیں۔۔
اور یہ جو تم ہر جگہ لڑنے جھگڑنے چلی آتی ہو ۔۔ کہیں مغلوں سے تعلق تو نہیں۔۔ تمھارا۔ ؟؟ --- :blush: :laugh:
چنتا متی کرو بٹیا ۔۔ ہم بھی لٹیا ڈبو کے بیٹھے ہیں ۔۔ اب جب کہ تمیز والے (نام کے بدتمیز) بھیا نے خوشخبری دے دی ہے
تو دھمکی بھی واپس لے لو ۔۔ ورنہ سر میں جوئیں پڑیں گی۔:beating:

تمھارا بڑا بھائی۔

بس پا جی مغلیہ خون ہے جلدی جوش میں آجاتا ہے۔۔۔۔۔۔بات بات پے فوجیئں میدان میں اتارنا تو پھر ہماری شان ہوئی نا۔۔۔۔۔۔:grin:

سچی پا جی باقی سب تو کچھ نا کچھ کر لیں ے مجھے تو بلاگ بنا کے ہی کسی اور نے دیا تھا۔۔۔۔جب کچھ لکھنے بئٹھتے نیند انے لگے پھر بھی بندہ کچھ ناکچھ لکھے اور وہ یوں چوری ہو جائے تو جنگ تو ہو گی ہی نا پھر:boxing:
 
عبدالقدوس

محفلین
پاک فیکٹ خود کل سے بند ہوگئی
66.gif
 
عبدالقدوس

محفلین
پاک فیکٹ‌آج کام کررہی ہے

میرا جواب :p

میرے خیال سے آپ نے تجزیہ میں‌غیرجانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ کچھ زیادہ ہی تنقید کر دی ہے
محترمہ یہ کام مشکل نہیں کہا جاسکتا توکم از کم پیچدہ ضرور کہا جاسکتا ہے کبھی فیڈز میں 100 سے زائد کی اجازت دیکر دیکھئے گا 80 فیصد سرورز مر جاتے ہیں صرف 100 کرنے پر ہی۔ اردو ٹیک ایک بہترین ذریعہ ہے لیکن موجودہ دور میں یاں تو ان کو کوئی عطیہ کا نظام متعارف کروانا پڑے گا یا پھر خود کی جیب کو اسقدر ڈھیلا کرنا پڑےگا کہ ماہانہ کم از کم 100 ڈالر تک برداشت کرسکیں۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ Mu یعنی ملٹی انسٹال کو شئیرڈ ہوسٹنگ پرچلانا خطرناک بھی ہے کیونکہ جب آپ سرور کا 2 فیصد سے زائد استعمال شروع کردیں گے ہوسٹنگ کمپنی کو غش پر جائے گا اور استعمال کنندہ کا آپریشن ہو جائے گا
 
Top