اردو پریس (اردو ورڈپریس) کی بیٹا ٹیسٹنگ!

نبیل

تکنیکی معاون
ساجد، تم جتنا کام کر چکے ہو، وہ مجھے بھیج دو۔ آج کل روزوں کی وجہ سے کام کچھ سست چل رہا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک ہفتے تک ایک اور ٹیسٹ پیکج بھیج دوں۔ اس وقت تک ہو سکتا ہے کہ ورڈپریس کا ورژن 2.3 بھی منظر عام پر آ جائے۔ اس صورت میں اسی ورژن پر کام کیا جائے گا۔
 

اعجاز

محفلین
ساجر، تم نے فائرفاکس پر جس مسئلے کا ذکر کیا ہے، وہ اردو وزی وگ ایڈیٹرز کا ایک known بگ ہے۔ یہ معاملہ TinyMCE اور FCKEditor دونوں کے اردو ورژنز میں ہے۔ ابھی میرے پاس اس کا کوئی حل موجود نہیں ہے۔

تم نے اوپن پیڈ کے بیک گراؤنڈ کلر تبدیل کرنے کا ذکر کیا ہے تو میں اس سمت میں بھی کام کر رہا ہوں۔ میں جلد ہی اوپن پیڈ کی ایک اپڈیٹ فراہم کروں گا جس میں اس کے فونٹ اور کلر میں پیرامیٹرز کے ذریعے تبدیلی کی جا سکے گی۔

نبیل ۔ گوگل کا ہندی ٹرانسلٹریٹر پورے لفظ کا انتظار کرتا ہے اور پھر اسے ٹیکسٹ باکس میں دکھاتا ہے ۔ میرا خیال ہے کہ یہ اس پر بھی چلے گا۔ یعنی جب صارف سپیس پریس کرے تب ہی لفظ ٹیکسٹ باکس کو ٹرانسفر کیا جائے تاکہ وہ اسے جڑا ہوا دکھا سکے۔
 
میں لاہور تھا دو دن اور اب یہ پوسٹ دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے .
ورڈ پریس کا ورژن 2.3 آ گیا ہے تو کیا ترجمہ اس کے مطابق کرنا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل ۔ گوگل کا ہندی ٹرانسلٹریٹر پورے لفظ کا انتظار کرتا ہے اور پھر اسے ٹیکسٹ باکس میں دکھاتا ہے ۔ میرا خیال ہے کہ یہ اس پر بھی چلے گا۔ یعنی جب صارف سپیس پریس کرے تب ہی لفظ ٹیکسٹ باکس کو ٹرانسفر کیا جائے تاکہ وہ اسے جڑا ہوا دکھا سکے۔

اعجاز، میں نے پورا وزی وگ ایڈیٹر implement نہیں کیا ہے، محض TinyMCE اور FCKEditor میں اردو لکھنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ میں نے ایک مرتبہ اس فورم کے وزی وگ ایڈیٹر میں بھی اردو لکھنے کی سہولت فراہم کی تھی اور اس میں یہ فائرفاکس والا بگ نہیں تھا۔ کبھی مجھے وقت ملا تو اس بارے میں تحقیق کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں لاہور تھا دو دن اور اب یہ پوسٹ دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے .
ورڈ پریس کا ورژن 2.3 آ گیا ہے تو کیا ترجمہ اس کے مطابق کرنا ہے۔

شکریہ محب۔ بالآخر ورژن 2.3 منظر عام پر آہی گیا۔ اتنے عرصے سے شور مچا ہوا تھا اس کا۔ :rolleyes:
مکی بھائی سے گزارش ہے کہ ترجمے کو اس ورژن کے اعتبار سے اپڈیٹ‌ کر لیں۔ میں اس ہفتے کچھ مصروف ہوں۔ اگلے ہفتے کوشش کروں گا کہ ورژن 2.3 پر مبنی اردو پریس پیکج تیار کرکے ٹیسٹنگ کے لیے فراہم کردوں۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یہ فائل تو مکمل ہوگئی ہے یہاں سے اتار لیں.. اب یہ نئے ورژن سے کیسے اپڈیٹ ہوگی مجھے نہیں معلوم.. اگر اپڈیٹ کرکے فراہم کردیں تو کیا ہی بات ہے..

واللہ الموفق
 

زیک

مسافر
مکی: یہ لیں ورڈپریس 2.3 پر اپڈیٹ کی ہوئی پو فائل۔ اس میں کچھ فزی اور کچھ غیرترجمہ‌شدہ سٹرنگ آ گئے ہیں۔
 

Attachments

  • ur.po
    273.4 KB · مناظر: 3

نبیل

تکنیکی معاون
نبیل کیا مجھے بھی یہ ورژن بھیجا ہے :confused:

میرے چندا، نہ اداس ہو۔۔ تجھے بھی بھیج دوں گا اردو ورڈ پریس۔۔:twisted:

تمہیں میں اردو ورڈ پریس بھیج تو دیتا ہوں لیکن یہ کام اب کچھ آؤٹ آف ڈیٹ‌ ہو گیا ہے۔ میں نے ابھی تک ساجد اقبال اور مکی کی کی گئی امپروومنٹس کو شامل نہیں کیا ہے۔
 
ویسے جس حساب سے ورڈ پریس کے ورژن آتے ہیں لگتا ہے بلی چوہے کا کھیل جاری ہی رہے گا۔ :)

خیر وقت آ گیا ہے کہ اردو بلاگنگ کی رفتار تیز تر ہو جائے ، میں بھی آجکل اسی مہم پر ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بلاگر بنا دیا جائے ;)
 

ساجداقبال

محفلین
یہ نئے ورژن آنے پر ترجمہ میں کچھ ردوبدل کرنا ہوتا ہے یا سرے سے کام کرنا ہوتا ہے۔ اگر نئے ورژن کیساتھ صرف نئی اصطلاحات کا ترجمہ کرنا ہوتا ہے تو پھر ٹھیک ہے۔ لیکن ورڈپریس کے ورژن۔۔۔۔۔۔۔۔۔جمعہ جمعہ آٹھ دنوں میں سوا آٹھ ورژن آجاتے ہیں۔
نبیل بھائی نیا ورژن آپ نے چیک کیا؟ کیا کیوبرک تھیم میں کوئی تبدیلیاں آئی ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ترجمے کو نئی پو فائل سے اپڈیٹ‌ کرنا آسان ہے۔ پو ایڈٹ میں یہ کام ہو جاتا ہے۔
مجھے ابھی تک ورژن 2.3 پر کام کرنے کا وقت نہیں ملا ہے۔
 
نبیل میں نے دو اور رضاکارووں کو بھی یہ پیکج بھیج دیا ہے اور ویک اینڈ پر میں بھی اسے اچھی طرح کھنگالتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
ورڈپریس 2.3.1 پر اپڈیٹ کرکے فائل کو ترجمہ کردیا ہے۔ لیکن اس میں سیو کرتے ہوئے ایرر موصول ہورہے ہیں مجھے۔ آپ ذرا چیک فرمائیے۔ یہ پرانی بیماری ہے اس پو فائل کی۔
ڈاؤنلوڈ یہاں سے مو فائل ساتھ شامل ہے جو میرے آزمائشی بلاگ پر تو نہیں‌ چل رہی۔
ایک بات اور آر ٹی ایل سٹائل شیٹ‌ کو ڈیفالٹ‌ سٹائل شیٹ کے ساتھ انٹیگریٹ‌کیسے کرنا ہے؟
میں‌ نے اس کی ساری عبارت اٹھا کر ڈیفالٹ میں پیسٹ کردی۔ لیکن اس میں‌ پوری سٹائل شیٹ‌ نہیں‌ شاید۔ چناچہ اب بغیر امیج کے صرف ٹیکسٹ نظر آرہا ہے۔ لیکن دائیں سے بائیں۔
 

اعجاز

محفلین
شاکر دوست۔
میں‌ نے آپکی بھیجی ہوئی پو فائل کا رویو کیا ہے پر ابھی 20% مکمل ہوا ہے کیونکہ اس میں‌ کافی کام نظر آرہا ہے ۔ مجھے اس میں‌ کچھ غلطیاں بھی ملی تھیں‌ جو میں‌ نے فکس کرنے کی کوشش کی ہے ۔
موجودہ فائل میں‌ آ پ کو بھیجنے لگا ہوں۔
 
Top