اردو پریس (اردو ورڈپریس) کی بیٹا ٹیسٹنگ!

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز، آپ کو شاکر کے ترجمے میں جو شہ پارے ملتے جائیں، انہیں بھی یہاں پوسٹ‌ کرتے رہیں۔۔ ;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
نچوڑیں والا ترجمہ نہیں تو نہائیں والا ترجمہ کیا ہوگا۔۔۔:twisted:
چلیں دیکھتے ہیں کہ کب تک یہ کام مکمل ہوتا ہے۔
 

اعجاز

محفلین
جی ۔ تقریباً 60 سے 70 فیصد کام ہو گیا ہے۔ انشاءاللہ جلد پورا ہوگا۔

نبیل ۔ مجھے یہ بتائیں کے انٹرانس میں‌ کیا مسئلہ تھا کے اسے نہیں‌ استعمال کیا جا رہا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے تو کسی مسئلے کا علم نہیں ہے۔ بس ذمہ دار حضرات ہی اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ شاکر اور نعمان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کیے گئے تراجم کی تصدیق کر دیں لیکن اس کے لیے انہیں متوجہ کرنا پڑتا ہے۔ ابھی تک انٹرانس میں کوئی نوٹیفیکیشن سسٹم موجود نہیں ہے جو خود سے انہیں ای میل کر دے۔
 

اعجاز

محفلین
نہیں‌۔ میں‌ نے پہلے وہاں‌ تراجم کیے تھے جو اپڈیٹ ہی نہیں‌ ہوئے اور پھر اس کی بجائے یہ پو فائل دے دی گئی۔ اس لیے میں‌ نے سوچا کے شاید کوئی مسئلہ ہے۔
آپ مجھے انٹرانس بھیج سکتے ہیں‌ جو آپ نے اپڈیٹ کیا ہے۔ میں‌ نے اس کو انسٹال کرنا ہے اپنے پاس۔
I had downloaded it from its official website but it didnt have urduwebpad of course and also I couldnt make it work. I didnt know how to validate a translation and then accept it in that system as the user with Validator role was unable to do that.​
 

دوست

محفلین
آنلائن کرنے کے کچھ نقصانات ہیں۔ اس لیے ہم یہ سب آفلائن کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ دوسرے ورڈپریس کی کس کس فائل کو انٹرانس پر رکھیں۔ ایک ماہ بعد تو اس کا نیا ورژن بنا ڈالتے ہیں یہ لوگ۔ لگتا ہے ویلے ہیں اور کوئی کام ہی نہیں انھیں۔۔
اچھی خبر ہے کہ 70 فیصد کام ہوگیا۔ میں اپنا بلاگ اردو کرنے کے لیے دانت تیز کررہا ہوں۔
 

اعجاز

محفلین
نبیل ۔ ایک تو میں‌ آپ کے جواب کا انتظار کر رہا ہوں‌ میرے اوپر والے سوال کے لیے۔ شاید آپ کو ایمیل کردوں اب۔
دوسری بات یہ ہے کہ ورڈپریس کے ترجمے کا پہلہ مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ چونکہ میرے پاس اٹیچمنٹ کے حقوق نہیں‌ تو میں‌ اسے دوست اور نبیل کہ ایمیل کردونگا۔ جو کہ مزید لوگوں کو رویو کے لیے بھجواسکتے ہیں۔
میرا مشورہ ہوگا کے۔ اس ترجمے کو بدلا نا جائے اور رویو کے نتیجے میں‌ صرف تبصرہ (کمنٹ( ڈال دیا جائے۔ پھر اس کو دیکھا جاسکتا ہے کہ کیا دیا گیا مشورہ بہتر ہے؟
(نبیل یہ بریکٹ بند کیوں نہیں‌ ہوتیں آپ کے اس ایڈیٹر میں(
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز، ابھی ہم نے انٹرانس کا کوئی اردو پیکج الگ سے تیار نہیں کیا ہے۔ انٹرانس میں ویب پیڈ یا اوپن پیڈ شام کرنے کا ہیک آسان ہے لیکن اس کی ڈیٹابیس میں اردو ڈیٹا محفوظ کرنے کا مسئلہ اور ہے۔ اس کی تفصیل شاید زکریا بہتر بتا سکیں گے۔ انٹرانس میں اردو ایڈیٹر کا ہیک مجھے ڈھونڈھنا پڑے گا۔ یہ کافی مدت پہلے تیار کیا تھا۔ جہاں تک ورڈپریس کے ترجمے پر نظر ثانی کا تعلق ہے تو اس پراجیکٹ کی نگرانی شاکر اور مکی کر رہے ہیں، اس سلسلے میں ان سے رابطہ کرنا بہتر ہوگا۔

بریکٹس کا مسئلہ فائرفاکس میں ہے۔ انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر میں یہ ٹھیک چلتی ہیں۔
 
ورڈ پریس کے مردہ گھوڑے میں جان پڑ گئی ہیں‌پھر سے ، زبردست

ورڈ پریس کے ترجمے پر نظر ثانی اس دفعہ میں بھی کرنا چاہوں‌ گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں جلد ہی انٹرانس کا ایک پیکج ریلیز کر دوں گا جس میں اوپن پیڈ کی انٹگریشن شامل ہوگی۔ اس طرح باقی دوست بھی اپنے لوکل سرور یا اپنی ویب سائٹس پر ترجمے کا کام شروع کر سکیں گے۔
 

دوست

محفلین
لیجیے نظر ثانی فرمائیے۔ میں اس کو جاری کرنا چاہتا تھا لیکن اردو کوڈر آج کل اللہ کو پیارا ہوا ہے۔ سرور کو جانے کیا کیا مسئلے پیش آگئے ہیں۔۔:rolleyes:
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل، یہاں اردو پریس یعنی اردو ورڈ پریس کی تیاری کے متعلق گفتگو ہو رہی ہے۔ میں نے ورڈپریس کے ایک پرانے ورژن پر مبنی اردو پریس پیکج کچھ دوستوں کو ٹیسٹنگ کےلیے بھیجا تھا۔ ابھی ترجمے کا کو اپڈیٹ کرنے اور اس میں نظر ثانی پر کام ہو رہا ہے جس کے بعد اردو پریس کو ریلیز کیا جا سکے گا۔ اگر تم ٹیسٹنگ میں شامل ہونا چاہتے ہو تو شاکر یا محب سے رابطہ کرو۔ وہ تمہیں یہ پیکج بھیج دیں گے۔
 

نعمان

محفلین
شاکر کا فراہم کردہ ترجمہ میں‌ نے اپنے بلاگ پر آزما کر دیکھا ہے۔ اسٹائل شیٹ‌ تبدیل کرنا پڑی کیونکہ میرے پاس صرف مو فائل تھی۔ اور بہت اچھا لگ رہا۔ میرے خیال میں‌ اردو پریس کو اب ریلیز ہو ہی جانا چاہئے۔ کچھ مہینوں‌ پہلے ہم نے اس کا ایک ڈیمو ورژن کہیں‌ رکھا تھا اردو ویب پر، لیکن وہ مجھے ملا نہیں۔ اردو پریس ڈآؤنلوڈ کے لئے کہاں‌ رکھا ہے؟
 

دوست

محفلین
نعمان میرا خیال ہے کہ ہم صرف ترجمہ فراہم کریں۔ بہتر یہ ہوگا کہ صارفین ورڈپریس کی ڈیفالٹ انسٹالیشن ہی کریں اور پھر اردو ترجمہ اپلائی کرکے اسے اردو کرلیں۔ آپ کا کیا خیال ہے۔ اصل میں ورڈپریس کی تیز رفتار ترقی سے میں خائف ہوں۔ ہر نئے ورژن کے ساتھ ایک اردو پیکج ریلیز کرنا ہمارے لیے شاید ممکن نہ ہو۔۔۔
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے مکمل پیکج بہتر رہے گا۔ البتہ ضروری نہیں کہ ہر معمولی نئی ورژن پر نیا اردو پیکج بنایا جائے۔

مکمل پیکج کے کئی فائدے ہیں۔ ایک تو یوزر کا کام آسان ہو جاتا ہے اور اسے کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی۔ دوسرے دوسری زبانوں‌والے بھی اکثر یہی کر رہے ہیں۔ تیسرے ترجمے کی مو فائل کے علاوہ بھی کئی چیزیں تبدیلیاں‌اور ترجمہ مانگتی ہیں۔
 
Top