اردو پریس (اردو ورڈپریس) کی بیٹا ٹیسٹنگ!

نعمان

محفلین
میں‌ زیک کی بات سے متفق ہوں۔

کیونکہ خالی ترجمہ تقریبا بیکار ہے، بغیر سی ایس ایس، اور لوکیل کے ترجمے کے ترجمہ نامکمل بھی ہے اور صارف دوست بھی نہیں۔ اور یہ کوئی اتنا زیادہ کام نہیں۔ ترجمے پر تو آپ ہر نئے ورژن پر نظر رکھیں‌ گے باقی رہے سی ایس ایس تو وہ ہر نئے ورژن میں‌ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں‌ ہوگی۔ locale.phpبھی تقریبا بغیر تبدیل کرے ہی کئی ورژنز میں‌ چلے گی۔ اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن ہر پیکیج کے ساتھ چیک کرلیں‌ تو باقی کوئی کام نہیں‌ رہ جاتا۔ نبیل نے اوپن پیڈ کا پلگ ان بھی تیار کررکھا ہے۔ اجازت دیں‌ تو ایک اردو پریس کا نسخہ پیش کروں۔
 

نعمان

محفلین
میں‌ نے اردو ورڈ پریس کا لوگو تیار کیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں‌ :
wordpress-logo.png


اسے wp-admin/images کے فولڈر میں‌ رکھنا ہے۔

ویسے ہر ورژن پر نیا اردو ورڈ پریس جاری کرنا بالکل کوئی بڑا کام نہیں‌ بشرطیکہ ہم فورا نئی اصطلاحات اگر کوئی ہوں‌ تو ان کا ترجمہ کردیں۔ اور چونکہ ہم ویب پیڈ‌ کو بطور پلگ ان استعمال کریں‌ گے تو یہ بھی کوئی مسئلہ نہیں‌ ڈیفالٹ تھیم کی معمولی ٹیسٹنگ کرنا ہوگی۔
 

دوست

محفلین
ہر نئے ورژن پر ترجمے کی ذمہ داری میری۔ اور اسے الگ سے جاری بھی کردیا جائے گا جبکہ اردو پریس کےساتھ بھی جاری کیا جائے گا۔ باقی کام آپ میں سے کون کرنے کی حامی بھرتا ہے۔
 

نعمان

محفلین
میں‌ ہر نئے ورژن کی ٹیسٹنگ کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ کیونکہ میں‌ اردو پریس اپنے بلاگ پر استعمال کررہا ہونگا۔ اس کے علاوہ سی ایس ایس اور لوکیل کو اپڈیٹ‌ کرنے کی بھی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔
 

نعمان

محفلین
بس اگر نبیل یہ بتادیں کہ اب کیا کمی رہ گئی ہے تو اس پر کام کریں اور ایک دو دن میں پہلا نسخہ تو ریلیز کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
نعمان، تم اردو ورڈپریس کی بجائے اردو پریس کا لوگو تیار کرو تو زیادہ بہتر ہوگا۔
اب یہ پراجیکٹ تم لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ یہ تم پر ہی منحصر ہے کہ اسے کتنا کامیاب بناتے ہو۔ میرے خیال میں بھی صارفین کو اردو پریس کا مکمل پیکج فراہم کرنا ہی بہتر ہوگا۔ اس سلسلے میں زیادہ تر کام تو میں اردو پریس کے بیٹا پیکج میں کر چکا ہوں۔ اس کام کو معمولی کوشش کے ساتھ ورڈپریس کے نئے ورژن پر لانا ممکن ہونا چاہیے۔ اگرچہ یہ ضروری ہے کہ ورڈپریس کا اردو ترجمہ باقاعدگی کے ساتھ اپڈیٹ ہوتا رہے، لیکن ورڈپریس کی ہر بگ فکس ریلیز کے ساتھ اردو پریس کو اپڈیٹ کرنا ضروری نہیں ہے۔ اس کی بجائے اسے ہر میجر ریلیز کے ساتھ اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اردو پی ایچ پی بی بی اور اردو سی ایچ موڈ فورم کے سلسلے میں ہم نے ایسا ہی کیا تھا۔

جہاں تک اردو پریس پر اب تک کیے گئے کام کو ورڈپریس کے حالیہ ورژن پر لانے کا تعلق ہے تو میں‌ اس سلسلے میں رہنمائی کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ BeyondCompare یا کسی اور فائل کمپیر پروگرام کے ذریعے اردو پریس کو اس سے مطابقت رکھنے والے ورڈپریس (ورژن 2.2.3) کے ساتھ کمپیر کرو تاکہ تمہیں پتا چل جائے کہ ورڈپریس کا اردو پیکج بنانے کے لیے کیا تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ اس کے بعد انہی تبدیلیوں کو ورڈپریس کے حالیہ ورژن پر منتقل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، ورڈپریس کا اردو پیکج بنانے کے لیے ذیل کی تبدیلیاں کی گئی تھیں:

1۔ ورڈ پریس کی انسٹالیشن کا انٹرفیس اردو میں تیار کیا گیا
2۔ ورڈپریس کی ڈیفالٹ لینگویج کو اردو پر سیٹ کیا گیا
3۔ ایڈمن پینل کی سمت کو دائیں سے بائیں کیا گیا
4۔ سامپل پوسٹ اور کمنٹ کو اردو میں کیا گیا
5۔ اردو اوپن پیڈ پلگ ان کو ڈیفالٹ انسٹالیشن میں شامل کیا گیا
6۔ ورڈپریس کی کربک تھیم کا اردو ورژن تیار کیا گیا

مجھے سب سے زیادہ دقت کربک تھیم کا اردو ورژن تیار کرنے میں ہوئی تھی کیونکہ اس میں لوکلائزیشن کی سپورٹ موجود نہیں ہے، یا کم از کم مجھے استعمال کرنی نہیں آئی۔ اس میں دو فائلوں میں ابھی تک انگریزی ٹیکسٹ موجود ہیں۔ انہیں اردو میں کرنے کی ضرورت ہوگی۔

میں چاہتا ہوں کہ ورڈپریس کی اردو تھیمز تیار کرنے کی کچھ گائیڈ لائنز بھی وضع کی جائیں۔ میں نے کربک تھیم کے اردو ورژن میں یوزر کے لیے فونٹ منتخب کرنے کی آپشن رکھی ہے۔ میری تجویز ہے کہ اسی طرز پر ورڈپریس کی تمام اردو تھیمز میں یوزرز کے لیے فونٹ منتخب کرنے کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔ اس کے لیے علاوہ فونٹ کا سائز بڑا یا چھوٹا کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جانی چاہیے۔ اس سے بلاگ کی یوزیبیلیٹی میں بہت فرق پڑے گا اور سائٹ کی کوالٹی بھی بہتر ہوگی۔

ایک مرتبہ اردو پریس کا سٹیبل پیکج تیار ہو جاتا ہے تو اس کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن اردو ویب پر بھی سیٹ اپ کی جا سکتی ہے۔ میرا خیال یہی ہے کہ اس وقت ورڈپریس کی ڈیمو انسٹالیشن کی جگہ اردو پریس سیٹ اپ کر دیا جائے گا۔

میرے ذہن میں کوئی اور بات آئی تو میں اس کا ذکر کر دوں گا۔ اگر آپ لوگوں کے ذہن میں کوئی سوال ہے تو اسے بھی یہاں پوچھ لیں۔

والسلام
 
اردو تھیمز کے لیے رہنما اصول میں فراہم کر دوں گا اور پلگ ان کو شامل کرنے کے بارے میں مختصر ہدایات بھی ۔

اردو ٹیک پر ہم نے تقریبا 40 کے قریب تھیمز کو اردوایا ہے جس سے ورڈ پریس کے اردو تھیمز کی کمی کسی حد تک دور ہو گئی ہے البتہ کچھ تھیمز میں نبیل کا اوپن پیڈ شامل نہیں ہے اور کچھ میں سے نفیس نسخ فانٹ کو بھی نکالنا ہے جو انگریزی کا ستیاناس کر دیتا ہے۔

میری تجویز ہے کہ پیکج میں چند دیدہ زیب اردو تھیمز اور مفید پلگ انز بھی شامل کیے جائیں ورنہ بہت سادہ اور بے تاثر سا بلاگ نظر آتا ہے۔ ہر ورژن کے لیے تھیمز میں ردو بدل کی ذمہ داری میں قبول کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں کوشش کروں گا کہ کچھ پوسٹس لکھ کر اردو ورڈ پریس کی تیاری کا طریقہ بتا دوں تاکہ یہ پراجیکٹ کمیونٹی میں آگے چلتا رہے۔ فی الحال ہمیں ورڈپریس کے ورژن 2.3.2 پر ہی اتفاق کر لینا چاہیے۔ اگر اس پر کام کے دوران ورڈپریس کا کوئی نیا ورژن آ بھی جائے تو بھی کام ورژن 2.3.2 پر ہی فائنل کرنا چاہیے۔ ایک مرتبہ تم لوگوں کو طریقہ معلوم ہوگیا تو اس کے بعد تم خود ہی ورڈپریس کے نئے ورژنز کے مطابق اردو ورڈپریس کو اپڈیٹ کر سکو گے۔
 

نعمان

محفلین
نبیل اردو پریس کا لوگو تیار سمجھیں‌ لیکن ترجمے میں‌ ہر جگہ ورڈ پریس استعمال ہوا ہے تو لوگو اردو پریس کا عجیب سا نہیں‌ لگے گا؟‌

ٹائنی ایم سی ای بطور پلگ ان اردو پریس میں‌ شامل کیا جائے گا یا یہ ورڈ پریس کے ٹائنی ایم سی ای کو ری پلیس کرے گا؟ اگر بطور پلگ ان شامل کیا جائے گا تو اس سے اردو پریس کا سائز کافی بڑھ جائے گا۔

آپ کے پچھلے فراہم کردہ نسخے میں‌ کربک کا نسخہ آؤٹ ڈیٹڈ ہے کیا کوئی ورڈپریس کے نئے نسخے میں‌شامل کربک کو اردو میں‌ ڈھال چکا ہے؟‌

میں‌ ہر تھیم میں‌ نفییس ویب نسخ‌ کو شامل کرنے کی سفارش کرونگا۔ کیونکہ یہ بہترین اوپن سورس اردو فونٹ ہے۔ اردو نسخ‌ ایشیا ٹائپ پراپرائٹری ہے، اس میں‌ اردو الفاظ بہت نازک سے نظر آتے ہیں، ڈیزائن کے اعبتار سے یہ ایک کافی بدنما فونٹ ہے۔ لیکن بہر حال یہ میری ذاتی رائے ہے اس سے کسی کا متفق ہونا بالکل ضروری نہیں۔ البتہ میں‌ سفارش کرونگا کہ ورڈپریس کی ڈیفالٹ‌ انسٹالیشن، ایڈمن سیکشن، اور ڈیفالٹ تھیم کو نفیس ویب نسخ‌ میں‌ رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ کیونکہ ایستھٹیکللی نفیس ویب نسخ‌ زیادہ ایکسسیبل ہے، پلیزینٹ ہے اور ویب کے لئے زیادہ مناسب ہے۔ اور جیسا نبیل نے پہیلے کہا تھا کہ ہم فونٹ تبدیل کرنے کا اسکرپٹ تھیمز میں‌ شامل کرسکتے ہیں۔ ایک اور سفارش یہ ہے کہ اردو ویب پیڈ میں‌ نفیس ویب نسخ‌ رکھا جائے تو اچھا ہے اگر اردو نسخ‌ ایشیا ٹائپ رکھنا ہے تو پھر فونٹ‌ سائز تھوڑا بڑھائیں‌ کیونکہ یہ بہت ہی چھوٹا ہے۔ اور کیا ہم اس ہرے رنگ کو کسی رنگ سے بدل سکتے ہیں‌ جیسے ہلکا سرمئی رنگ یا کوئی اور رنگ جو آنکھوں‌ پر اتنا بوجھل نہ لگتا ہو؟‌


تبدیلیوں‌ کی تفصیلات کی فہرست:‌

ترجمہ فائل لینگویج کے فولڈ میں‌ ڈالنا
ایڈمن فولڈر میں‌ سی ایس ایس کے فولڈر میں‌ موجود فائلیں‌ جن کے نام میں‌ rtl شامل ہے ان میں‌ اردو فونٹ‌ شامل کرنا۔
ایڈمن فولڈڑ میں‌ rtl.css کو تبدیل کرنا۔
locale.php میں‌ اسٹرنگز کا ترجمہ کرنا۔
اردو تھیم شامل کرنا
پلگ ان اردو ویب پیڈ‌ اور ٹائنی ایم سی ای شامل کرنا
اردو پریس کا لوگو اور دیگر تصاویر متعلقہ فولڈرز میں‌ شامل کرنا
 

باسم

محفلین
مکمل پیکج ٹھیک رہے گا ساتھ ہی اردو میں تبدیل کرنے کیلیے فائلوں کو الگ سے بھی مہیا بھی کیا جائے لیکن مکمل پیکج میں دو تین سے زیادہ تھیم نہ ڈالے جائیں
ایسے تھیم تلاش کریں جن میں رنگ تبدیل کرنے کی سہولت ہو یہ زیادہ تھیمز سے بہتر رہے گا
 

زیک

مسافر
ڈیفالٹ تھیم کی internationalized ورژن بھی ورڈپریس پر موجود ہے۔ ڈھونڈ کر بتاتا ہوں۔

ایک اور کام اردو یوزرنیم کی اجازت دینا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
internationalized ورژن آفیشلی سپورٹڈ نہیں ہے اور یہ صرف کمیونٹی کی سپورٹ پر چل رہا ہے۔ اگر i18n تھیم کو استعمال کیا گیا تو اسے بھی ہر مرتبہ خود سے ہی اپڈیٹ کرنا پڑے گا جس سے کام میں کوئی بچت نہیں ہوگی۔ اس لیے میں براہ راست تھیم کے ٹیکسٹ ترجمہ کرنے کو ہی ترجیح دوں گا۔

اردو یوزر نیم والی بات آپ نے اچھی یاد دلائی۔ اگر آپ اس سلسلے میں کوئی ہنٹ فراہم کر سکیں تو اچھا ہوگا۔
 

زیک

مسافر
ہاں i18n تھیم کا یہ مسئلہ تو ہے۔

اردو یوزرنیم کا مسئلہ میں نے ایک زمانے میں کچھ حل کیا تھا مگر وہ شاید صحیح طریقہ نہ تھا کہ یوزرنیم کا چیک ختم کیا تھا۔ اب کوڈ میں دیکھتا ہوں کہ وہاں چیک کے لئے اگر کوئی ریگولر ایکسپریشن استعمال ہو رہی ہے تو اس میں آسکی کے علاوہ اردو کے حروف بھی شامل کرنے پڑیں گے۔ یہ فنکشن کام کرتا ہے مگر شاید یہ جہاں $strict=true کے ساتھ کال ہو وہاں تبدیلی کرنی پڑے گی۔
 

نعمان

محفلین
میرا خیال ہے کہ اگر ہم ورڈ پریس کے کور کوڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں تو اچھا ہوگا۔ اگر اردو یوزرنیم نہ بھی استعمال کریں تو یوزر اپنی پروفائل میں نیک نیم اور نام کے خانے تو اردو میں لکھ سکتے ہیں۔ اور یہی فیلڈز ٹیمپلیٹس میں ڈسپلے کرسکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں چاہتا ہوں کہ مزید دو ہفتے تک ورڈپریس کا اردو پیکج یعنی اردو پریس ریلیز کر دوں۔ اس وقت تک جو فیچر شامل نہیں ہو سکیں گی انہیں اگلے ورژن کے لیے اٹھا رکھنا چاہیے۔ لیکن اس پر مسلسل تحقیق جاری رکھنی چاہیے کہ اس پیکج کو کس طرح صارفین کے لیے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

میرے ذہن میں ایک اور ایشو یہ ہے کہ اردو ورڈپریس پر انگریزی پوسٹ کرنا بھی ممکن ہونا چاہیے۔ اس کا بھی کوئی طریقہ دریافت کریں۔ اس کے لیے سٹائل شیٹ میں کوئی مخصوص سٹائل شامل کیا جا سکتا ہے۔ ایک اور حل یہ ہو سکتا ہے کہ انگریزی پوسٹس کے لیے ایک مخصوص کٹیگری شامل کر لی جائے اور اس کٹیگری کی پوسٹس پر انگریزی کا سٹائل اپلائی کر دیا جائے۔ ویسے میرے خیال میں اردو پریس کے ابتدائی ورژن کے لیے یہ فیچر بھی ضروری نہیں ہے۔
 

نعمان

محفلین
نبیل ہم اسٹائل شیٹ‌ میں‌ ایک کلاس انگریزی کی شامل کرسکتے ہیں۔ میرا خیال ہے ہمارے ڈیفالٹ‌ تھیم میں‌ لازما ایک کلاس .english کی شامل ہوگی جسے صارف اپنے انگریزی الفاظ، پیراگراف یا پوسٹس کے ساتھ استعمال کرسکتا ہے۔ ٹائنی ایم سی ای میں‌ ایک بٹن شامل کیا جاسکتا ہے جو یہ کلاس منتخب شدہ عبارت پر لاگو کردے۔ تاہم میرا خیال ہمیں‌ انگریزی کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہئے جو ورڈپریس دوسری زبانوں‌ کے ساتھ کرتا ہے۔ یعنی سہولت موجود ہے تاہم صارف کو اس کے لئے خود محنت کرنا ہوگی۔ کیونکہ ہم چاہے کچھ ہی کرلیں‌ انہیں‌ انگریزی لکھنے کے لئے سی ایس ایس کے استعمال کو سمجھنے کی بہرحال ضرورت رہے گی۔
 
Top