اردو کوڈر کے چور

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجداقبال

محفلین
مکی بھائی صبر کریں۔ آپکی تھریڈ جتنی لمبی ہوتی جائیگی اتنی ہی مفت میں انکی پبلسٹی ہوگی۔ بقول آپکے منفی شہرت لیکن بقول غالب:
ع ”بدنام جو ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا“
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ

خوب کہی ساجد صاحب.. لیکن شہرت ہی بقایا بچے گی.. :grin::grin:

خیر میرا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں ہے.. بات صرف اتنی سی ہے کہ درست بات کو تسلیم کیا جائے.. اور کچھ نہیں.. لیکن ان کا موقف ہے کہ چور سے پہلے پوچھا جائے گا.. بھلا چور نے کبھی اعتراف کیا..!؟ کیا موضوعات کی تاریخیں فیصلہ کن نہیں..؟؟

اللہ عقل دے..

واللہ الموفق
 

زیک

مسافر
اوپر سے وی بلیٹن کے ترجمہ کے بھی دعویدار ہیں جبکہ ہم سب جانتے ہیں کہ وی بلیٹن کا ترجمہ عبد الرحمن از اردو مجلس نے کیا تھا

مجھے تو لگ رہا ہے کہ یہ ترجمہ انہوں نے خود کیا ہے کیونکہ ان کا ترجمہ عبدالرحمان کے کئے گئے ترجمے سے کچھ مختلف ہے۔ دوسرے عبدالرحمان والا ترجمہ صرف محفل اور عبدالرحمان کے فورم پر ہی استعمال ہو رہا ہے۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ترجمہ عبد الرحمن کا ہی ہے صرف ایڈٹ کیا ہوا ہے اس لیے ایسا لگ رہا ہے بعض مقامات سے صاف پتہ چلتا ہے.. عبد الرحمن صاحب نے ایک دفعہ ذکر کیا تھا کہ ان کا ترجمہ لیک ہوگیا ہے.. یہ شاید اسی کا نتیجہ ہے..

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
لو جی انٹری میں نے بھی ڈال دی ہے۔ اپنے بلاگ پر بھی اور وہاں بھی۔
پاء جی چور کرکے جانا کتھے ہے۔ رہنا تو یہیں پر ہے نا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مکی بھائی میں بھی آپ کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں اور میں نے اپنے انداز میں اپنا احتجاج وہاں پر ریکارڈ کروا دیا ہے ایک نظر دیکھ لیجئے گا
 

الف عین

لائبریرین
واقعی بڑی شرمناک بات ہے یہ۔
سب لوگ احتجاج جاری رکھیں۔ میری مارل سپورٹ ہے اس معاملے میں۔ میں بلاگس وغیرہ نہیں لکھتا ورنہ وہاں بھی ضرور اس کی گفتگو کرتا۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

شاکر صاحب آپ کے احتجاج کے لیے جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے.. آپ نے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا..

اعجاز صاحب آپ کی مورل سپورٹ کا شکریہ.. میں سوچ رہا ہوں کہ کاش آپ بھی بلاگ لکھتے.. :)

واللہ الموفق
 

پاکستانی

محفلین
السلام علیکم
مجھے ابھی شاکر کے بلاگ سے علم ہوا، واقعی یہ انتہائی افسوسناک بات ہے، اردو کمیونٹی ابھی چھوٹی اور محدود ہے اگر یہاں بھی یہ سلسلہ چل نکلے تو اللہ حافظ ہے اس کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہرحال مکی بھائی ! میری تمام تر ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاکستانی بھائی مجھے ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ آپ وہاں سپر ماڈریٹر ہیں کیا یہ بات درست ہے..؟؟

واللہ الموفق
 

نصیرحیدر

محفلین
مجھے تو لگ رہا ہے کہ یہ ترجمہ انہوں نے خود کیا ہے کیونکہ ان کا ترجمہ عبدالرحمان کے کئے گئے ترجمے سے کچھ مختلف ہے۔ دوسرے عبدالرحمان والا ترجمہ صرف محفل اور عبدالرحمان کے فورم پر ہی استعمال ہو رہا ہے۔
مجھے آپ کی بات سے اتفاق ہے ۔
 

فاتح

لائبریرین
یوں تو فورموں اور بلاگوں سے میری شناسائی صرف اردو محفل تک محدود ہے لیکن اس نام نہاد فورم کے منتظمین کا رویہ جان کر انتہائی دکھ ہو رہا ہے اور اس پر بلند و بانگ دعوے۔ ایک مصرع کچھ ترمیم کے ساتھ اس فورم کے منتظمین کی نذر:
"غیرت" کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے​
 

پاکستانی

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاکستانی بھائی مجھے ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ آپ وہاں سپر ماڈریٹر ہیں کیا یہ بات درست ہے..؟؟

واللہ الموفق


جی نہیں بھیا ۔۔۔۔۔ اب ہر پاکستانی کی غلطیاں میرے کھاتے میں ڈالی جائیں گی کیا ؟؟؟؟؟:(
 

پاکستانی

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ترجمہ عبد الرحمن کا ہی ہے صرف ایڈٹ کیا ہوا ہے اس لیے ایسا لگ رہا ہے بعض مقامات سے صاف پتہ چلتا ہے.. عبد الرحمن صاحب نے ایک دفعہ ذکر کیا تھا کہ ان کا ترجمہ لیک ہوگیا ہے.. یہ شاید اسی کا نتیجہ ہے..

واللہ الموفق

آپ کی بات میں دم ہے، کیونکہ اس ترجمے میں بہت سے ایسے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں جو عرب ریاستوں میں رہنے والے پاکستانی عام طور پر استعمال کرتے ہیں، یہی کچھ عبدالرحمان بھائی کے ترجمے میں بھی ہے۔
 

علمدار

محفلین
واقعی یہ بہت زیادتی ہے- صرف یہی فورم نہیں دیگر کئی فورمز ہیں جہاں لوگ بڑی ڈھٹائی سے چوری میں مصروف ہیں- افسوس اس وقت ہوتا ہے جب ناظمین بھی اس کام میں ملوث ہوتے ہیں-

(معذرت کے ساتھ(
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top