بے کار کی زحمت کی
اگر مدد کرنی ہے تو پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ماڈرن ٹیکنالوجی کے انسٹیٹویٹز کھولے جاویں، سائنس کسی بھی زبان میں ہو کوئی فرق نہیں پڑتا
اگر مدد کرنی ہے تو جنگ بند کرے اسکول کالج یونیورسٹی کھولیں جاویں جہاں غریبوں کو مفت تعلیم دی جاوے۔ ٹیکنالوجی انکیوبیٹرز کھولے جاویں جن کی پراڈکٹ کی مارکیٹ امریکہ میں کی جاوے۔ پاکستانی پراڈکٹز کے لیے امریکی مارکیٹ اوپن کی جاوے اور اس پر ہر قسم کا ٹیکس ختم کردیا جاوے۔ ورنہ سب لیپا پوتی ہے
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
يو ايس ايڈ کے منصوبے ميزبان ملک کے عوام، متعلقہ عہديداروں اور مقامی حکومتوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں، باہمی تعاون اور ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکيل ديے جاتے ہيں۔ مقامی سياسی صورت حال اور محل وقوع فيصلہ سازی کے عمل پر اثرانداز تو ضرور ہو سکتے ہيں ليکن محض انھی عوامل کو بنياد بنا کر فيصلے نہيں کيے جاتے۔
اپنی بات کی وضاحت کے ليے ملک کے مختلف حصوں ميں يو ايس ايڈ کے تعاون سے صرف توانائ کے شعبے ميں جاری مختلف منصوبوں کے حوالے سے ايک نقشے کا لنک پيش ہے۔
اسی طرح تعليم، صحت اور تعمير و ترقی سے متعلق بے شمار منصوبے يو ايس ايڈ کے تعاون سے ملک کے طول و عرض ميں جاری ہيں۔ ان جاری منصوبوں کے مثبت اثرات سے پاکستان کے عام افراد کو فوائد حاصل ہوں گے جس سے يہ غلط تاثر بھی زائل ہو جاتا ہے کہ يو ايس ايڈ سے صرف پاکستان کے مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد ہی مستفيد ہو سکتے ہيں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu