اگر آپ نے مذاق کیا ہے تو میں سنجیدہ نہیں ہونا چاہتی.
بس یہ بتا دیں کہ کیا اردو کے علاوہ باقی زبانوں کے لوگ بھی Native speaker سے یہی بَیر رکھتے ہیں؟ ہمیں تو یہ بتایا جاتا رہا ہے کہ انگریزی وہی ہے جو ایک native speaker بولتا ہے اور ہم وہاں کیونکر پہنچ سکتے ہیں. پھر اردو کے معاملے میں ہم سے ریختہ کی امید کیوں؟ ہماری زبان ہے ہم جیسے چاہیں اور جو چاہیں، بولیں! غالبا ہر بیس کلومیٹر یا کتنے کلومیٹر پر زبان تبدیل ہوتی ہے؟
بھئی! ہم اردو کا اتنا مواد لا رہے ہیں انٹرنیٹ پر. انگریزی کا بھی تو آتا ہے اتنا زیادہ، تو کیا؟ فضول سے فضول بھی کوئی بولے تو کیا انگریزی کے اہل زبان پریشان ڈوب مرنے کے لیے water water everywhere تلاش کرتے ہیں؟