گرہ سے کچھ نہیں جاتا، پی بھی لے زاہد ملے جو مفت تو قاضی کو بھی حرام نہیں امیر مینائی
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #41 گرہ سے کچھ نہیں جاتا، پی بھی لے زاہد ملے جو مفت تو قاضی کو بھی حرام نہیں امیر مینائی
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #42 فسانے اپنی محبت کے سچ ہیں، پر کچھ کچھ بڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیب داستاں کے لئے شیفتہ
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #43 ذرا سی بات تھی اندیشہِ عجم نے جسے بڑھا دیا ہے فقط زیبِ داستاں کے لیے علامہ اقبالؒ
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #44 ہر چند سیر کی ہے بہت تم نے شیفتہ پر مے کدے میں بھی کبھی تشریف لائیے شیفتہ
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #45 وہ شیفتہ کہ دھوم ہے حضرت کے زہد کی میں کیا کہوں کہ رات مجھے کس کے گھر ملے شیفتہ
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #46 لگا رہا ہوں مضامین نو کے انبار خبر کرو میرے خرمن کے خوشہ چینوں کو میر انیس
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #47 شب ہجر میں کیا ہجوم بلا ہے زباں تھک گئ مرحبا کہتے کہتے مومن خان مومن
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #48 الجھا ہے پاءوں یار کا زلف دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا مومن خان مومن
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #49 اذاں دی کعبے میں، ناقوس دیر میں پھونکا کہاں کہاں ترا عاشق تجھے پکار آیا محمد رضا برق
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #50 کوچہ ء عشق کی راہیں کوئ ہم سے پوچھے خضر کیا جانیں غریب، اگلے زمانے والے وزیر علی صبا
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #52 گو واں نہیں ، پہ واں کے نکالے ہوئے تو ہیں کعبے سے ان بتوں کو نسبت ہے دور کی غالب
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #54 غالب برا نہ مان جو واعظ برا کہے ایسا بھی کوئ ہے کہ سب اچھا کہیں جسے غالب
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #55 بلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا غالب
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #56 اسی لئے تو قتل عاشقاں سے منع کرتے ہیں اکیلے پھر رہے ہو یوسف بے کاررواں ہو کر خواجہ وزیر
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #57 زاہد شراب پینے سے کافر ہوا میں کیوں کیا ڈیڑھ چلو پانی میں ایمان بہہ گیا ذوق
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #58 ہزار شیخ نے داڑھی بڑھائ سن کی سی مگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی اکبر الہ آبادی
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #59 فکر معاش، عشق بتاں، یاد رفتگاں اس زندگی میں اب کوئ کیا کیا کیا کرے سودا
رباب واسطی محفلین جنوری 5، 2019 #60 یہ دستور زباں بندی ہے کیسا تیری محفل میں یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری اقبال