پہلے زمانے کے ڈراموں حتی کہ مزاحیہ پروگرامات تک میں اردو کے ایسے الفاظ استعمال کیے جاتے تھے جو لوگوں میں اس کا مطلب جاننے کی جستجو پیدا کرتے تھے۔ ففٹی ففٹی نامی مشہور مزاحیہ پروگرام میں ڈنر سیٹ بیچنے والے پٹھان سے کیا مطالبہ کیا جاتا ہے:
"میاں خان صاحب! ایسا کرو ایک سیٹ بادامی رنگ کا لے آؤ اور ایک کشمشی رنگ کا، کیوں بیگم؟"
"ارے نہیں، کوئی اور رنگ"
"اچھا تو پھر ایک عنابی لے آؤ اور ایک بنفشی"
-------------------------------------------------------------------
ایک ڈرامے میں ایک کردار کا تکیہ کلام تھا "الکمونیہ میں تو ایسا نہیں ہوتا؟" (اس لفظ کا درست تلفظ مجھے بھی نہیں معلوم
)
ڈرامے کی آحری قسط تک الکمونیہ کا مطلب نہیں بتایا گیا اور میری امی بتاتی ہیں کہ "الکمونیہ" اتنا مشہور ہوگیا کہ کئی دکانوں کے نام الکمونیہ پر پڑ گئے جیسے الکمونیہ جنرل اسٹور، الکمونیہ میڈیکل اسٹور وغیرہ وغیرہ اور جب آخری قسط میں بتایا گیا کہ الکمونیہ کیا ہے تو سب سے اپنے نام بدل لیے۔
(آخری قسط میں استفسار پر وہ کردار قبرستان جاتا ہے اور کہتا ہے یہ ہے الکمونیہ!)
(ویسے اس کا درست املاء کیا ہے، کیا یہ لفظ اردو کا ہی ہے یعنی مستعمل ہے؟)