مخروطی لفظ بھی اب استعمال میں نہیںآتا
ہاں محسن صاحب عام بول چال میں تو شاید طلائی اور نقرئی بالکل ختم ہو گیا ہو لیکن اخبارات میں آج بھی مستعمل ہے جہاں یہ خبریں عام طور پر دیکھی جا سکتی ہیں: پاکستان نے ایک طلائی اور دو نقرئی تمغے حاصل کیےطلائی، نقرئی۔
چاند بابو لفظ تو آپ بہت ڈھونڈ کر لائے ہیں ویسے ہم صرف ان الفاظ کی بات کر رہے ہیں جو ماضی قریب میں یا پہلے اردو میں مستعمل تھے لیکن اب ان کا استعمال کم ہوگیا ہو آلۂ مکبر سماعت یا مکبر الصوت نہ کبھی مستعمل تھا اور نہ مستقبل قریب میں اس کے عام استعمال کی امید ہے۔میرے خیال میں تو آلہِ مکبر سماعت بھی استعمال نہیں ہوتا ہے۔
خیر یہ الفاظ تو کافی عام ہیں۔باغیچہ اور پنڈال بھی سننے میںنہیںملتا اب ۔
ہاں چاچو فیروزی، بسنتی، انگوری وغیرہ تو ہمارے یہاں مستعمل ہیں۔ جب تک خواتین کے کپڑے ان رنگوں میں آتے رہیں گے تب تک یہ مٹنے والے نہیں ہیں۔
اسی طرح کواڑ بھیڑنا بھی مستعمل ہے۔
ان کے علاوہ کچھ الفاظ جو اب گم ہوتے نظر آتے ہیں مثلاً
گھڑونچی
چلمچی (پتہ نہیں یہ اردوں میں مستعمل رہا بھی ہے یا نہیں)
دیگچی
دست پناہ
ڈوئی (جب سے لکڑی کے برتنوں کا رواج گیا تب سے یہ لفظ بھی گم ہوتا دکھتا ہے۔ جب چھوٹا تھا تو ننہال میں لکڑی کی ڈوئی ہوا کرتی تھی)