اردو

نیرنگ خیال

لائبریرین
اب یہ پڑھاکو کون سے ممبر ہیں؟
ماہی احمد یہاں ادھر ادھر کی باتوں کا سارا کریڈٹ نیرنگ خیال کو جاتا ہے۔ میں نے کچھ نہیں کیا۔ :)
پڑھاکو رکن اس قبیل سے تعلق رکھتا ہے جو ابھی ابھی مسلح خاندان کی سربراہی سے الگ ہوئے ہیں۔۔۔۔ :p
ماہی احمد دیکھ رہی ہیں کہ کون اصل موضوع سے بھٹکا رہا ہے۔۔۔ :D
 
فرحت کیانی

لائبریرین
پڑھاکو رکن اس قبیل سے تعلق رکھتا ہے جو ابھی ابھی مسلح خاندان کی سربراہی سے الگ ہوئے ہیں۔۔۔ ۔ :p
ماہی احمد دیکھ رہی ہیں کہ کون اصل موضوع سے بھٹکا رہا ہے۔۔۔ :D
اتنی مشکل بات :shock: ۔ اس جملے کا ترجمہ کون کرے گا :roll:۔
'بھٹکا رہا' تو آپ ہی ہو سکتے ہیں۔ درست کہا بڑوں نے ' سانچ کو آنچ نہیں' ۔ :angel:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اتنی مشکل بات :shock: ۔ اس جملے کا ترجمہ کون کرے گا :roll:۔
'بھٹکا رہا' تو آپ ہی ہو سکتے ہیں۔ درست کہا بڑوں نے ' سانچ کو آنچ نہیں' ۔ :angel:
آپ کے پاس تو ایسی باتیں سمجھنے کو لغت موجود ہے۔۔۔۔ :p
یہاں" کون" Encrypted ہے۔۔۔۔ لیکن کھلا راز یہ ہے کہ "کون" تانیث ہے۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
 
ہمیں پاکستان دل و جان سے پیارا ہےاوراردو سے عشق ہے ہمارا کل سرمایہ یہی ہے اسی لئے خود کو بہت دولت مند جانتے ہیں اور بہت سوں کی نظر میں یہ سب کچھ بھی نہیں اس لئے ہمیں فقیر سمجھتی ہے۔
سلام اردو
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کے پاس تو ایسی باتیں سمجھنے کو لغت موجود ہے۔۔۔ ۔ :p
یہاں" کون" Encrypted ہے۔۔۔ ۔ لیکن کھلا راز یہ ہے کہ "کون" تانیث ہے۔۔۔ ۔ :rollingonthefloor:
میرے پاس الفاظ معنی ڈھونڈنے والی لغت ہے۔ باتوں کو سمجھنے والی نہیں۔ کُھلا راز یہ ہے کہ یہاں 'تذکیر' مذکور ہے۔ :cowboy:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمیں پاکستان دل و جان سے پیارا ہےاوراردو سے عشق ہے ہمارا کل سرمایہ یہی ہے اسی لئے خود کو بہت دولت مند جانتے ہیں اور بہت سوں کی نظر میں یہ سب کچھ بھی نہیں اس لئے ہمیں فقیر سمجھتی ہے۔
سلام اردو
دخل در نامعقولات کے لیے معذرت کا خواستگار ہوں مگر "بہت سوں" کے ساتھ صیغہ تانیث استعمال کرتے ہوئے آپ کے ذہن میں شاید کوئی ایسی تصویر تھی۔۔۔۔ وگرنہ جمع کا صیغہ لگنا چاہیے تھا۔۔۔۔ :)
 
اردو سے عشق کا مطلب ہرگز ہرگز یہ نہیں کہ ہم اردو جانتے ہیں، اس سے مراد صرف یہ ہے کہ ہمیں اردو اچھی لگتی ہے، اس لئے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور بس
 
نایاب

لائبریرین
محترم ماہی بٹیا سادہ سے حرفوں سے بنی اتنی خوبصوت تحریر میں شراکت دینے پر بہت شکریہ بہت دعائیں
آپ کی مندرجہ بالا تحریر سے کچھ سوال ابھرے ۔
استاد محترم محمد یعقوب آسی بھائی اورمحترم فاتح بھائی کے تبصروں سے ان کے جوابات کسی حد تک مل گئے ۔
اگر آپ مزید وہ سوال جو کہ اس موضوع سے منسلک اور فاتح بھائی کے تبصرے سے ربط رکھتے ہیں اس دھاگے میں پوچھ لیں ۔
کوئی عجب نہیں کہ آگہی کی حامل شمع ٹھہر جائے آپ کا یہ دھاگہ
بہت دعائیں
 
ماہی احمد

:)
شکریہ جناب!
اب کون سے سوالات اور کہاں کے جوابات یہاں تو رنگ ہی ایسا دیا جاتا ہے بات کو کہ بس۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
:)
شکریہ جناب!
اب کون سے سوالات اور کہاں کے جوابات یہاں تو رنگ ہی ایسا دیا جاتا ہے بات کو کہ بس۔۔۔
محترم ماہی احمد ۔۔۔۔۔۔۔ ایسی بدگمانی کیوں ؟
یہ محفل ہے یہاں ہر کوئی ادب کے دائرے میں رہتے اپنے من کی بات لکھنے میں آزاد ہے ۔
رنگ برنگے جواب آئے دھاگہ اپنی سمت رواں رہا ۔ محفل جمی رہی گفتگو ہوتی رہی ۔
ہر کوئی اپنے من کی کہتا رہا ۔۔۔ پڑھتا رہا ۔
پیاس بجھتی رہی ۔۔۔۔۔ تشنگی بڑھتی بھی رہی ۔۔۔۔
یہ جوابات کے بدلتے رنگ ہی علم کا سفر جاری رکھتے ہیں ۔ اور مجھ جیسے جاہل کو سنورنے میں مددگار ہوتے ہیں ۔۔
آپ کے تبصرے کے جواب میں|آپ کی توجہ
شکوۂ ظُلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے!

اس شعر کی جانب مرکوز کراتے آپ سے درخواست کروں گا کہ
آپ سوالات کریں ۔ تاکہ علم کا نور بکھرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے بھی آگہی کے چراغ روشن کرنا آسان ہے کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 
ابن رضا

لائبریرین
مُلّا ، ؔبنادیا ہے اِسے بھی محاذِ جنگ
اِک صُلح کا پیام تھی اُردو زباں کبھی
۔

آنند نرائن مُلّاؔ
 
Top