ازم اور ان کی اقسام

یاز

محفلین
حسینہ واجد ازم:
جس جس گائے نے 45 سال پہلے دودھ نہیں دیا تھا، ان سب کو اب پھانسی پہ لٹکا دو۔
 

arifkarim

معطل
پاکستان ازم: گائیں اسلام کے نام پر مسلمانوں نے حاصل کیں۔ آدھی گائیں بنگالی اڑا کر لے گئے۔ باقی گائیں بھارتی کشمیر میں قید ہیں۔
 

یاز

محفلین
زرداری ازم (aka لکڑ ازم، پتھر ازم):
ہم آپس میں لڑتے رہے تو ساری گائیوں کا دودھ بِلا پی جائے گا۔ نیز یہ کہ بی بی کی تصویر دکھا کے گائیوں کو زیادہ سے زیادہ دودھ دینے پہ راضی کیا جائے۔ جو گائے دودھ نہ دے سکے، اس کا ایک بوتل خون نچوڑ لیا جائے۔
 

یاز

محفلین
سعودی ازم:
ہر گائے کو ریال کے نوٹ سنگھاؤ تا کہ وہ ہماری مرضی کی جگہ اور وقت پہ دودھ دے سکے۔ گائے کی حفاظت کے لئے کچھ غریب بیلوں کو پیسے دے کر ہائر کر لو۔
 

یاز

محفلین
خواجہ آصف ازم:
جو گائے زیادہ دودھ نہیں دے سکتی، وہ شرم کرے، حیا کرے وغیرہ
 

arifkarim

معطل
داعش ازم: اسلامی خلافت کے نام پر شام اور عراق کی گائیں اب ہماری ہیں۔ اسکے بدلے میں مہاجرین کی گائیں آپ مغربی لوگ رکھ لیں۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
سونامی ازم:
ہمارا مسئلہ گائے کا دودھ دینا نہیں ہے (کیونکہ میں ملک پیک پیتا ہوں)۔ بس چار حلقے کھول دو۔ پھر ہم "نئی گائے" بنائیں گے۔
 

ربیع م

محفلین
گائے سے متعلقہ سب سے اہم ازم ھندو ازم کے متعلق کوئی ارشاد صادر نہیں ہوا،
اسی طرح ہیومن ازم کے متعلق بھی۔۔۔۔!
 

یاز

محفلین
ساحر لودھی ازم:
کچھ بیل بھی حلئے اور عادات و اطوار میں گائیوں جیسے لگتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
عامر لیاقت ازم:
جیسا پروگرام میں کرتا ہوں، کسی گائے کو بھی ریشمی پوشاک پہنا کر چمکیلے سیٹ پہ لے آئیں، وہ اس سے اچھا پروگرام ہی کر لے گی۔ "گائے رمضان" نامی پروگرام کو گائے سوپ اور گائے بناسپتی والے سپانسر کریں گے، وغیرہ۔
 

arifkarim

معطل
فلسطینی ازم: ہماری تمام گائیں اسرائیل کیخلاف جہادی حملوں میں شہید ہو چکی ہیں۔ باقی دنیا ہمیں مزید قربانی کرنے والے گائیں عطیہ کریں۔
 
Top