ازم اور ان کی اقسام

arifkarim

معطل
شاہد آفریدی ازم:
گائے ایک دن سینکڑوں لیٹر دودھ دے ڈالے اور پھر 6 ماہ گوبر کرتی رہے تو بھی وہ ایک اہم گائے ہے۔
شاہد خان آفریدی عرف چلتی پھرتی وکٹ پاکستانی کرکٹ کی مقدس گائے ہے۔ اسے نہ تو حلال کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی دودھ پینے کیلئے استعمال۔ البتہ پاکستان کرکٹ کے پوسٹر گائے کیلئے یہ ہمہ وقت دستیاب ہوتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
شیخ رشید ازم: میری گائے کبھی بلو رانی تو کبھی شہزادہ ہوتی ہے۔ اسکی خرید اپنی ذمہ داری پر کریں۔ کسی بھی نقصان کی تلافی لال حویلی پر عائد نہیں ہوگی۔
 

یاز

محفلین
شیخ رشید ازم: میری گائے کبھی بلو رانی تو کبھی شہزادہ ہوتی ہے۔ اسکی خرید اپنی ذمہ داری پر کریں۔ کسی بھی نقصان کی تلافی لال حویلی پر عائد نہیں ہوگی۔

شیخ رشید ازم (پارٹ ٹو):
یہ گائے زیادہ سے زیادہ مارچ تک دودھ دے گی۔
 

arifkarim

معطل
حامد میر ازم: میں نے اسامہ بن لادن کی گائے پالی تھی جسکے جواب میں اسٹیبلشمنٹ نے میرے پیٹ میں ۶ گولیاں اتار دیں
 

یاز

محفلین
سلیم صافی ازم:
جس جس گائے سے مجھے دودھ کا حصہ نہ ملے، وہ ضرور کرپٹ گائے ہے۔
 

یاز

محفلین
میرا ازم:
ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ گائے کی ٹوں ں ں ں کی جعلی ویڈیو بھی بن سکتی ہے، اور ٹوں ں ں ں۔
 

arifkarim

معطل
صدر ممنون ازم: علما کرام چھوٹی عید پر گائے کی قربانی حلال کرنے کی گنجائش پیدا کریں
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
سائیں قائم علی شاہ ازم:
میں گائے ایجاد ہونے سے بھی پہلے سے سندھ کا وزیرِاعلیٰ ہوں۔
 

arifkarim

معطل
نواز شریف ازم: میری گائے ملٹی نیشنل ہے۔ چارہ جدہ سے کھاتی ہے۔ دودھ پاناما میں دیتی ہے۔ بچھڑے برطانیہ میں رکھے ہیں۔ اور مجھے پاکستان میں بدنام کر وا رہی ہے۔
 

arifkarim

معطل
شہباز شریف ازم: ہماری گائے یورپ کے دورے کے بعد واپس آکر لاہور کو پیرس بنائے گی
 
Top