ازم اور ان کی اقسام

ہیومن ازم : گائے کو جتنا یاد گزشتہ چند ساعتوں میں کِیا گیا ہے ، کرّہ ارض کی تمام گائیں باجماعت چھینکی ہوں گی اور جو گائیں اِس دارِ فانی سے کوچ کر چُکی ہیں ان کی روح کو "ایصالِ ازم" ہوا ہوگا۔ بس کر جائیں ازم والی سرکار! گائے انسان نہیں ہوتی کیا!!!!
 
محمد امین صدیق ازم:
حاشا و کلا گائے جیسےکثیر المقاصد، منکسرالمزاج اور وسیع النظر چوپائے کی بابت ایسی متنوع، جامع اور تحیرخیز گفتگو مابدولت نے چشمِ تصور میں بھی نہ دید فرمائی تھی۔
مابدولت برادرم یاز کے اس فی البدیہہ فقرے پر ،تمامتر جاہ و جلال کے باوجود ،ایک درودیوار شکن قہقہہ بلند کئے بنا نہ رہ سکے ،جس نے ایک لمحے کے لیے خود مابدولت کو بھی لرزہ براندام کرکے رکھ دیا!:):)
 

زیک

مسافر
اینٹی سپیشزم
large.jpg
 
شہباز شریف ازم:
‏شہباز شریف کی گائے کو چاہئے جتنی اپوزیشن پارٹیاں ہیں اتنے ہی موٹروے پروجیکٹ جیب میں رکھ کے لے جائیں اور ہر سوال کے جواب میں ایک موٹر وے دیدیں
 
arifkarim و یاز ازم
ہر دو حضرات نکتہ داں و نیرنگ خیالاں نے اپنی فسوں خیزی طبع سے ایسے دلخوش کن شگوفے بوسیلہ اپنے مراسلوں کے یہاں بکھیرے ہیں اور حقائق پر مبنی مزاح کے گوناگوں پھول چن چن کر اس لڑی میں پرو دیےکہ جن کی مہک سے یہ محفل گل وگلزار ہوگئی اور جنہوں نے مابدولت کے کامل یک ماہ تک کے قہقہوں کا کوٹہ پورا کرنے کی
ذمہ داری کماحقہ لے لی ہے.بلاشبہ دونوں نے یہ محفل فی الحال تو ڈکیتی مارکر لوٹ لی ہے اور ایسی اچھوتی اور قہقہہ بار لڑی کے پرازہنراختراع پر مابدولت برادرم عبدالقیوم چوہدری سے بہت خوش ہوئے !:)
;)
 
آخری تدوین:
ایسی اچھوتی اور قہقہہ بار لڑی شروع کرنے پر مابدولت برادرم عبدالقیوم چوہدری سے بہت خوش ہوئے !
شکریہ۔
لڑی مزاح مزاح میں بہت سی سچائیوں کو بیان کررہی تھی۔ گو کچھ اور محفلین نے اس میں حصہ ڈالا ہے لیکن مجھے یہ گمان ہر گز نہ تھا کہ یہ دو جدید ستمگر اس کا یہ حال کردیں گے۔
یہ لڑی یاز ازم اور arifkarim ازم کے نام(y)
 
حسن نثار ازم
اوے اس دو نمبر قوم کی گائیں کبھی خالص دودھ نہیں دے سکتیں. اوے بے شرمو! امریکہ کی گائے اتنا خالص دودھ دیتی ہے کہ ایک چمچ سے چائے میں رنگ آ جاتا ہے. لیکن تم لوگ ہو ہی اس قابل کہ ناخالص دودھ پیو.
مابدولت پھر اسی لاچاری کا رونا روئیں گے کہ محض ایک ریٹنگ کا اختیار بہم میسر ہے ورنہ یہ مراسلہ مابدولت کے قلب خفقان زدہ کو اس قدر بھاگئی ہے کہ " متفق " ،" زبردست " اور " پسندیدہ " کی ریٹنگ عطا کرنے کے لئے بھی مابدولت کی مخروطی انگلیاں اعصابی تناؤ کی کیفیت سے دوچار ہیں،:):)
 

اکمل زیدی

محفلین
شکریہ۔
لڑی مزاح مزاح میں بہت سی سچائیوں کو بیان کررہی تھی۔ گو کچھ اور محفلین نے اس میں حصہ ڈالا ہے لیکن مجھے یہ گمان ہر گز نہ تھا کہ یہ دو جدید ستمگر اس کا یہ حال کردیں گے۔
یہ لڑی یاز ازم اور arifkarim ازم کے نام(y)
مبارک ہو یاز ناگوری اور arifkarim ۔ ناگوری
برا مت منائے گا مذاق میں کہا ہے . . . (یہ میں ناگوری حضرت سے کہہ رہا ہوں ):laugh:
 
Top