سر آپ کے نذدیک بڑے شاعر کی کیا تعریف ہےَ؟ اور کیا یہ اس کے مطابق بھی بڑے شاعر ہیں
سچ بات تو یہ ہے کہ میں بڑے چھوٹے کی تفریق میں پڑتا ہی نہیں۔۔۔ میں شعر کو پڑھ کر اس سے لطف اٹھانے کا قائل ہوں اور واقعی تقریباً ہر شاعر کا کوئی شعر اچھا لگ جاتا ہے۔
یہاں "بڑا" وہی ہے جو مشہور ہو گیا۔
آپ سے بار بار"آپ کے نزدیک بڑے شاعر کی تعریف" کا سوال اس لیے کر رہا تھا کہ بڑے چھوٹے کا معیار ہر کسی کی نظر میں مختلف ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک "سب سے بڑا" یا "شاعرِ اعظم" کے درجے پر کسی کو فائز نہیں کیا جا سکا کہ "بڑے" کی ایسی کوئی جامع تعریف موجود نہیں جس کو تمام ادبی حلقے بلا تفریق "بڑا" تسلیم کرتے ہوں۔
دلاور فگار کی نظم "
شاعرِ اعظم" اسی صورتحال پر پھبتی ہے۔
بڑے چھوٹے کی درجہ بندی اور فہرست پر اتفاق تو دور کی بات ہے یہاں تو "اساتذہ" شعرا پر بھی اتفاق نہیں حالانکہ اس کی قدرے بہتر اور قابل فہم تعریف موجود ہے کہ ایسے شعرا جو زبان، ادب، صنائع بدائع، بحور کی باریکیوں سے واقف ہوں اور اپنے اشعار میں ہمیشہ ان کا خیال رکھتے ہوں، جنھوں نے اپنے اشعار میں کبھی کوئی لفظ غلط نہ باندھا ہو اور جن کے شاگرد شعرا ہوں اور ان خوبیوں کے باعث ان کے کلام میں الفاظ اور تراکیب کے استعمال کو بطور "سند" استعمال کیا جاتا ہو۔