یہ فہرست ہے جو اب تک تجویز کی گئی یا ان بزرگوں کو استاد شعراء کہا گیا۔
میرا نکتہ یہ ہے کہ: بڑا شاعر ہونا، اور بات ہے استاد ہونا اور بات ہے اور فنی حوالے سے سند کی حیثیت رکھنا اور بات ہے (فکری اور نظریاتی اسناد کا معاملہ یہاں نہیں)۔
اگر ان تفریقات کے ساتھ بات کی جائے تو اپنی جسارتیں پیش کئے دیتا ہوں۔ دیکھئے لتاڑیے گا نہیں، جہاں میں نے کچھ نہیں لکھا، اُس کو نفی نہ سمجھئے گا بلکہ میری کم علمی پر مبنی خاموشی گردانئے گا۔
مرزا غالب: بڑا شاعر، استاد، سند
میر تقی میر: بڑا شاعر، استاد، سند
مومن: بڑا شاعر، استاد
میر درد: بڑا شاعر، استاد، سند
ذوق: بڑا شاعر، استاد، سند
آتش: بڑا شاعر، استاد، سند
احسان دانش: بڑا شاعر
جمیل الدین عالی: مشہور شاعر
احمد ندیم قاسمی: بڑا شاعر
رئیس امرہوی: بڑا شاعر، استاد
امیر خسرو: بڑا شاعر
ولی دکنی: بڑا شاعر، استاد
مرزا محمد رفیع سودا: بڑا شاعر، استاد، سند
نظیر اکبر آبادی: بڑا شاعر
داغ دہلوی: بڑا شاعر، استاد، سند
فیض احمد فیض: بڑا شاعر
مجید امجد: بڑا شاعر
ن م راشد: بڑا شاعر
قتیل شفائی: بڑا شاعر
صوفی تبسم: بڑا شاعر
سلیم کوثر: بڑا شاعر
فن میں سند کا معاملہ ذرا توجہ طلب ہے۔ اگر کہیں دو یا زیادہ اسناد میں ٹکراؤ کی کیفیت ہو، تو میرا مشرب ہے کہ ان سب کو درست مانا جائے۔