اساتذہ کا عالمی دن

محمد وارث

لائبریرین
دن ’’منانا‘‘ حقوق العباد میں کس طرح داخل ہے؟؟؟
کیا ’’دن منانا‘‘ کسی کا کسی پر حق ہے؟؟؟
اولاد کا ، پڑوسیوں کا، نانا دادا کا، پھوپھی خالہ کا، گاہک دوکاندار کا، راہگیروں کا اور ساس بہو وغیرہ کا دن تو کوئی نہیں مناتا۔۔۔
کیا یہ رشتے حقوق سے آزاد ہیں؟؟؟
چند برس قبل تک جب دن منانے کا رواج نہیں تھا تب بھی دن منانا حقوق العباد کے زمرے میں نہیں آتا تھا!!!
چھوڑو بھائیو، کوئی "شوہروں" کا دن منانے کا بند و بست کرو۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
مختلف مناصب اور رشتوں کا دن منانا اس قدر عام ہوگیا ہے کہ لازم ہے اب ہم عام لوگوں کا بھی کوئی دن منانا چاہیے!!!
بقول یوسفی، عام آدمی کی زندگی میں دو ہی دن ہوتے ہیں جب وہ سب کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے، ایک اس کے نکاح کا دن اور دوسرا جنازے کا دن۔ اللہ اللہ۔ ویسے ان دونوں دنوں میں بھی کم ہی فرق ہے، یوسفی کو دیکھنا چاہیے تھا۔:)
 
دن ’’منانا‘‘ حقوق العباد میں کس طرح داخل ہے؟؟؟
کیا ’’دن منانا‘‘ کسی کا کسی پر حق ہے؟؟؟
اولاد کا ، پڑوسیوں کا، نانا دادا کا، پھوپھی خالہ کا، گاہک دوکاندار کا، راہگیروں کا اور ساس بہو وغیرہ کا دن تو کوئی نہیں مناتا۔۔۔
کیا یہ رشتے حقوق سے آزاد ہیں؟؟؟
چند برس قبل تک جب دن منانے کا رواج نہیں تھا تب بھی دن منانا حقوق العباد کے زمرے میں نہیں آتا تھا!!!
چند برس قبل بہت کچھ مختلف تھا ۔آپ جو آج ہو وہ گزرے ہوئے کل میں نہیں تھے۔اگر معاشرے میں کچھ اچھا ہو رہا ہے تو کیوں بلاوجہ کی تنقید کر رہے ہو اس سے آپ کو کیا حاصل ہو رہا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مجھے تو ڈر ہے کہ پاکستان میں "مخصوص دن" منانے کے حق اورمخالفت میں جو "جنگ" چھڑ چکی ہے اس کے تناظر میں چند برس بعد دو دن اور منائے جائیں گے:

"خاص دن منانے والوں کا دن"
"خاص دن نہ منانے والوں کا دن"
:)
 
سید عمران

محفلین
چند برس قبل بہت کچھ مختلف تھا ۔آپ جو آج ہو وہ گزرے ہوئے کل میں نہیں تھے۔اگر معاشرے میں کچھ اچھا ہو رہا ہے تو کیوں بلاوجہ کی تنقید کر رہے ہو اس سے آپ کو کیا حاصل ہو رہا ہے۔
تنقید نہیں کررہے بھائی۔۔۔
یہ عرض کررہے ہیں کہ ہر بات بلا دلیل اسلام سے کیوں منسوب کی جاتی ہے؟؟؟
 
تنقید نہیں کررہے بھائی۔۔۔
یہ عرض کررہے ہیں کہ ہر بات بلا دلیل اسلام سے کیوں منسوب کی جاتی ہے؟؟؟
بھیا میں نے دلیل دی تو آپ نے میری دلیل پر جراع شروع کردی ۔اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں اگر کوئی مخصوص تاریخ مقرر کر کے اساتذہ اکرام کو خراج پیش کیا جائے تو اس میں کیا ہرج ہے ۔
 
سید عمران

محفلین
بھیا میں نے دلیل دی تو آپ نے میری دلیل پر جراع شروع کردی ۔اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں اگر کوئی مخصوص تاریخ مقرر کر کے اساتذہ اکرام کو خراج پیش کیا جائے تو اس میں کیا ہرج ہے ۔
دلیل صحیح ہونی چاہیے۔۔۔
غلط بات کو صحیح کوئی نہیں کہے گا۔۔۔
دن منانے کی دلیل اسلام سے منسوب کرنا صحیح نہیں۔۔۔
آپ اسے مختلف لحاظ سے اچھا سمجھ رہے ہیں تو ضرور منائیے، دفائدہ اٹھایئے، لیکن ہر چیز میں زبردستی اسلام کو لے آنا دین اسلام کے احترام و تقدس اور عظمت کے لحاظ سے مناسب نہیں!!!
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
بھیا میں نے دلیل دی تو آپ نے میری دلیل پر جراع شروع کردی ۔اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں اگر کوئی مخصوص تاریخ مقرر کر کے اساتذہ اکرام کو خراج پیش کیا جائے تو اس میں کیا ہرج ہے ۔
دخل در معقولات کے لیے معذرت! کوئی حرج نہیں، لیکن اگر اس کو ایک ritual بنا کر، ایک رسم یا رواج بنا کر سختی سے اس پر عمل کروایا جائے تو پھر واقعی حرج ہے۔ میری بیٹی کلاس میں "پری فیکٹ" ہے، اُسے حکم ملا کہ اس دن کے لیے چار اچھے سے کارڈ بنا کر لاؤ بلکہ ہر کلاس کی ہر پری فیکٹ کو یہی حکم ملا تھا، بیچاری گھر میں بیٹھی رو رہی تھی کہ پیپرز بھی ہیں، تیاری بھی کرنی ہے، ہوم ورک بھی کرنا ہے، اور یہ بھی بنانے ہیں۔ ایک رات دیر تک بیٹھ کر اُس نے کارڈز بنائے جو اُس کی ٹیچر کو پسند نہیں آئے اور اگلے دن پھر وہی رام کہانی، اللہ اللہ!
 
سید عمران

محفلین
دخل در معقولات کے لیے معذرت! کوئی حرج نہیں، لیکن اگر اس کو ایک ritual بنا کر، ایک رسم یا رواج بنا کر سختی سے اس پر عمل کروایا جائے تو پھر واقعی حرج ہے۔ میری بیٹی کلاس میں "پری فیکٹ" ہے، اُسے حکم ملا کہ اس دن کے لیے چار اچھے سے کارڈ بنا کر لاؤ بلکہ ہر کلاس کی پری فیکٹ کو یہی حکم ملا تھا، بیچاری گھر میں بیٹھی رو رہی تھی کہ پیپرز بھی ہیں، تیاری بھی کرنی ہے، ہوم ورک بھی کرنا ہے، اور یہ بھی بنانے ہیں۔ ایک رات دیر تک بیٹھ کر اُس نے کارڈز بنائے جو اُس کی ٹیچر کو پسند نہیں آئے اور اگلے دن پھر وہی رام کہانی، اللہ اللہ!
اجی حضور آپ کی مداخلت ہمیشہ سر آنکھوں پر۔۔۔
یہ تو کھلے فورم کی بحث ہے۔۔۔
جو آپ نے کہا ہم بھی تو وہی کہنا چاہ رہے ہیں!!!
 
دلیل صحیح ہونی چاہیے۔۔۔
غلط بات کو صحیح کوئی نہیں کہے گا۔۔۔
دن منانے کی دلیل اسلام سے منسوب کرنا صحیح نہیں۔۔۔
آپ اسے مختلف لہٰذا سے اچھا سمجھ رہے ہیں تو ضرور منائیے، دفائدہ اٹھایئے، لیکن ہر چیز میں زبردستی اسلام کو لے آنا دین اسلام کے احترام و تقدس اور عظمت کے لحاظ سے مناسب نہیں!!!
بھیا آپ اس سلسلے میں کسی صحیح العقیدہ مفتی صاحب سے ضرور رجوع کریں ۔میں فورم پر آپ کو قائل نہیں کر سکتا۔میں زبردستی کا قائل نہیں ۔میں اپنے عقائد میں آزاد ہوں۔
 
دخل در معقولات کے لیے معذرت! کوئی حرج نہیں، لیکن اگر اس کو ایک ritual بنا کر، ایک رسم یا رواج بنا کر سختی سے اس پر عمل کروایا جائے تو پھر واقعی حرج ہے۔ میری بیٹی کلاس میں "پری فیکٹ" ہے، اُسے حکم ملا کہ اس دن کے لیے چار اچھے سے کارڈ بنا کر لاؤ بلکہ ہر کلاس کی ہر پری فیکٹ کو یہی حکم ملا تھا، بیچاری گھر میں بیٹھی رو رہی تھی کہ پیپرز بھی ہیں، تیاری بھی کرنی ہے، ہوم ورک بھی کرنا ہے، اور یہ بھی بنانے ہیں۔ ایک رات دیر تک بیٹھ کر اُس نے کارڈز بنائے جو اُس کی ٹیچر کو پسند نہیں آئے اور اگلے دن پھر وہی رام کہانی، اللہ اللہ!
سر میں کوئی اس دن کو سختی سے منوانے کے حق میں نہیں ۔آپ آزاد ہیں آپ کا دل چاہیے تو منائے اور اگر آپ کو یہ معملات ٹھیک نہیں لگتے تو نظر انداز کر دیں۔
 
سید عمران

محفلین
سر میں کوئی اس دن کو سختی سے منوانے کے حق میں نہیں ۔آپ آزاد ہیں آپ کا دل چاہیے تو منائے اور اگر آپ کو یہ معملات ٹھیک نہیں لگتے تو نظر انداز کر دیں۔
میرے بھائی بات منانے نہ منانے کی نہیں۔۔۔
اسلام کو بلاوجہ درمیان میں لانے کی ہورہی ہے!!!
 
میرے بھائی بات منانے نہ منانے کی نہیں۔۔۔
اسلام کو بلاوجہ درمیان میں لانے کی ہورہی ہے!!!
بھائی آپ نے دلیل رد کر دی تو میں نے اس کے بعد سے کوئی حوالہ نہیں دیا۔جب آپ تسلیم ہی نہیں کر رہے تو بلا وجہ کی بحث میں پڑھنا مناسب نہیں۔
 
Top