اساتذہ کا عالمی دن

کہتے ہیں استاد روحانی باپ ہوتا ہے۔ جو طلباء کی ذہنی نشونما کرتا ہے۔ ان ہی شفیق ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔جس کا مقصد معاشرے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

والدین بچوں کی پرورش اور اساتذہ ذہنی پرورش کرکے انہیں مستقبل کا کار آمد شہری بناتے ہیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔

teacher-day1.jpg

کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں استاد کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، یہی وہ محبت بھری ہستیاں ہیں جو کبھی نرم تو کبھی گرم ہوکر طلباء کی صلاحیتوں کو ابھارتی ہیں۔اساتذہ کے رویے جتنے خوبصورت ہونگے وہ اتنا ہی شاگردوں کے محبو ب اور قریب ہونگے۔
شعبہ تعلیم میں سب سے اہم جز استاد ہے، ہر طالب علم آج اپنے استاد کو سلام پیش کرے، انہیں تحفے دیں، کارڈ دیں اور ان سے روشن مستقبل کی دعائیں لیں ۔
روزنامہ جنگ
 
میں جاسمن لاریب مرزا ہادیہ مریم افتخار فرحت کیانی اور دیگر محفلین شفیق ہستیاں جو درس و تدریس کے مقدس پیشے سے وابستہ ہیں ،اُن تمام محفلین کو خراج تحسین اور سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔دعاگو ہوں کہ اللہ کریم آپ کو تدریس کے مقدس فرائض منصبی ادا کرنے پر آپ کو دنیاوی اور آخرت کی تمام نعمتوں سے سرفراز کرے ۔آمین
 

فہد اشرف

محفلین

فاخر رضا

محفلین
سلام. میں نے ایک حدیث میں پڑھا تھا کہ دو طرح کے افراد ہیں ایک معلم اور دوسرے طالبعم، باقی سب گھانس پھوس
غور کرنے کی بات ہے.
میرے خیال میں ہر اچھا استاد ایک بہترین شاگرد ہوتا ہے، اس لیے کہ اگر اسے سیکھنا نہیں آتا تو وہ سکھائے گا کیا. مگر ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ یہ پیشہ ایک دھتکارا ہوا پیشہ ہے. اس میں عام طور پر ڈراپ آؤٹ افراد آتے ہیں اور پھر زندگیوں سے کھیلتے ہیں. پڑھانے کا سب سے اچھا طریقہ ہی شاگردوں کے ساتھ پڑھنا اور سیکھنا ہے
 
یہ کوئی عالمی قانون نہیں ہے دنیا کے اور بہت سارے ممالک جن کے پاس تقلید سے بہتر راستے موجود ہیں
List of Teachers' Days - Wikipedia
بھائی آپ کے لنک کے مطابق کافی ممالک میں 5 اکتوبر اساتذہ کا عالمی دن ہے۔خیر میرا مقصد یہاں تاریخ کی بحث نہیں ہے بلکہ اس مقدس پیشے اور اس سے وابستہ لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔:)
 

فاخر رضا

محفلین
سب معلمین کو آج کا دن مبارک ہو. رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا. مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے
 
استاد محترم کو میرا سلام کہنا

کتنی محبتوں سے پہلا سبق پڑھایا
میں کچھ نہ جانتا تھا سب کچھ مجھے سکھایا
ان پڑھ تھا اور جاہل ، قابل مجھے بنایا
دنیا ئے علم و دانش کا راستہ دکھایا
اے دوستو ملیں تو بس ایک پیام کہنا
استاد محترم کو میرا سلام کہنا

مجھ کو خبر نہیں تھی آیاہوں میں کہاں سے
ماں باپ اس زمیں پر لائے تھے آسمان سے
پہنچا دیافلک تک استاد نے یہاں سے
واقف نہ تھا ذرا بھی اتنے بڑے جہاں سے
مجھ کو دلایا کتنا اچھا مقام، کہنا
استاد محترم کو میرا سلام کہنا

جینے کا فن سکھایا،مرنے کا بانکپن بھی
عزت کے گر بتائے ، رسوائی کے چلن بھی
کانٹے بھی راہ میں ہیں ،پھولوں کی انجمن بھی
تم فخر قوم بننا اور نازشِ وطن بھی
ہے یاد مجھ کو ان کا ایک اک کلام، کہنا
استاد محترم کو میرا سلام کہنا

جو عِلم کا عَلم ہے، استاد کی عطا ہے
ہاتھوں میں جو قلم ہے، استاد کی عطا ہے
جو فکر تازہ دم ہے، استاد کی عطا ہے
جو کچھ کیا رقم ہے، استاد کی عطا ہے
ان کی عطا سے چمکا حاطبؔ کا نام، کہنا
استاد محترم کو میرا سلام کہنا

٭٭٭
احمد حاطب صدیقی
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
بہت شکریہ عدنان بھائی۔
ہم بیک وقت استاد اور شاگرد دونوں رشتوں سے بندھے ہیں۔اپنے اساتذہ کے لئے بھی دعائیں ہیں کہ اللہ انہیں بہت آسانیاں اور خوشیاں دے۔چلتے ہاتھ پاوں رکھے۔کسی کا محتاج نہ کرے۔صحت و عافیت عطا فرمائے۔ایمان پہ خاتمہ ہو۔جو جا چکے ،اللہ ان کی منزلیں آسان کرے۔مغفرت فرمائے۔جنت الفردوس میں جگہ دے۔ان کی قبر کو روشن ،ہوادار ، کشادہ اور ٹھنڈا کرے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھولے۔لواحقین کو صبر جمیل دے اور مرحومین کے لئے صدقئہ جاریہ بنائے۔
میرے استاد طاہر صاحب کے سب مسائل حل کرے۔صحت کامل دے۔ساری پریشانیاں دور کرے۔بچوں کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین!
 
بہت شکریہ عدنان بھائی۔
ہم بیک وقت استاد اور شاگرد دونوں رشتوں سے بندھے ہیں۔اپنے اساتذہ کے لئے بھی دعائیں ہیں کہ اللہ انہیں بہت آسانیاں اور خوشیاں دے۔چلتے ہاتھ پاوں رکھے۔کسی کا محتاج نہ کرے۔صحت و عافیت عطا فرمائے۔ایمان پہ خاتمہ ہو۔جو جا چکے ،اللہ ان کی منزلیں آسان کرے۔مغفرت فرمائے۔جنت الفردوس میں جگہ دے۔ان کی قبر کو روشن ،ہوادار ، کشادہ اور ٹھنڈا کرے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھولے۔لواحقین کو صبر جمیل دے اور مرحومین کے لئے صدقئہ جاریہ بنائے۔
میرے استاد طاہر صاحب کے سب مسائل حل کرے۔صحت کامل دے۔ساری پریشانیاں دور کرے۔بچوں کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔آمین!
اللہ کریم آپ کی تمام دعائیں اپنے پیارے حبیب ﷺ کے طفیل قبول و مقبول فرمائے۔آمین ثم آمین
 
مختلف مناصب اور رشتوں کا دن منانا اس قدر عام ہوگیا ہے کہ لازم ہے اب ہم عام لوگوں کا بھی کوئی دن منانا چاہیے!!!
بھائی دن منانے کا مقصد کسی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُسے خراج پیش کرنا ہوتا ہے۔دن منانا ہمارے پیارے دین اسلام سے ثابت بھی ہے۔
 

سید عمران

محفلین

سید عمران

محفلین
بھائی حقوق العباد بھی عبادت کے زمرے میں شامل ہے۔
دن ’’منانا‘‘ حقوق العباد میں کس طرح داخل ہے؟؟؟
کیا ’’دن منانا‘‘ کسی کا کسی پر حق ہے؟؟؟
اولاد کا ، پڑوسیوں کا، نانا دادا کا، پھوپھی خالہ کا، گاہک دوکاندار کا، راہگیروں کا اور ساس بہو وغیرہ کا دن تو کوئی نہیں مناتا۔۔۔
کیا یہ رشتے حقوق سے آزاد ہیں؟؟؟
چند برس قبل تک جب دن منانے کا رواج نہیں تھا تب بھی دن منانا حقوق العباد کے زمرے میں نہیں آتا تھا!!!
 
Top