اسرائیلیوں کو اپنی زمین پر رہنے کا حق حاصل ہے، سعودی ولی عہد

محمد وارث

لائبریرین
بڑے شاہ صاحب نے صرف اشک شوئی کی ہے جب کہ شہزادے کا بیان ہی سعودیہ کی اصل پالیسی ہوگی بلکہ ہے! کیونکہ ایران دشمنی اور امریکہ دوستی سعودی عرب اور اسرائیل میں مشترک ہے اور یہ بہت بڑا اشتراک ہے کہ دوست بھی ایک جیسے اور دشمن بھی!
 
اسی طرح کے ریمارکس متوقع ہیں۔ ۔ ۔ ۔ کچھ بعید نہیں ٹرمپ کو موجودہ مسلمانوں کا محسن کہہ دیں ۔ ۔ ۔ :)
یہ تو کب کا کہا جا رہا ہے۔ اور شرم کا مقام یہ ہے کہ اس مؤقف کے اکثر حامیوں کے نام مسلمانوں جیسے ہیں اور شکلیں بھی۔ اور وہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی درجے کے حضرت اور اعلیٰ حضرت بھی ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین

تبصرے کے لیے شکریہ۔ خوش آمدید! :)
 
زیک

مسافر
تو پھر دبئئ کو بھی پاکستان یا انڈیا کا کوئ علاقہ قرار دینا چاہیے کیونکہ ان کی تعداد اب وہاں کے مقامی لوگوں سے زیادہ ہے ؟
اس میں کوئی حرج نہیں۔ کیا آپ کے خیال میں پاکستانیوں کو ہمیشہ وہاں بغیر حقوق کے رہنا چاہیئے؟
 
یہ تو کب کا کہا جا رہا ہے۔ اور شرم کا مقام یہ ہے کہ اس مؤقف کے اکثر حامیوں کے نام مسلمانوں جیسے ہیں اور شکلیں بھی۔ اور وہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی درجے کے حضرت اور اعلیٰ حضرت بھی ہیں۔

استادِ محترم! اردو محفل میں بارِ دگر خوش آمدید!

آج ہمیں بہت خوشی ہے کہ محترم آسی بھائی واپس آگئے ہیں۔
 
فاخر رضا

محفلین
میرے خیال میں باپ کا زمانہ اب ختم ہو چکا ہے۔ اقتدار کا سر چشمہ سارا کا سارا بیٹے کے ہاتھ میں ہے
یہ بھی ایک زبردست بات ہے. باپ کا زمانہ اس کی موت پر ختم ہو گا. اسے بھی صاحب بہادر جب چاہیں استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے. اس کے علاوہ چھوٹے صاحب ابھی سرکاری طور پر قابض نہیں ہوئے ہیں. کسی بھی دن اگر بڑے صاحب کا دماغ ٹھیک ہوگیا تو چھوٹے صاحب فارغ بھی ہوسکتے ہیں
 
فاخر رضا

محفلین
بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ سعودیہ کی طرح ایران بھی ایک عرصہ دراز سے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ یوں ان زیادہ فرق نہیں۔
بلی کو تھیلے میں ڈالنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے
ایران بھی شاید وہی کررہا ہے جو سعودی عرب. دونوں کے پاس اپنی اپنی reasons ہیں.
اگر بحث ہوسکتی ہے تو ان reasons پر ہوسکتی ہے. جو کچھ یہ دونوں کررہے ہیں وہ تو ظاہر ہے
اسی طرح امریکہ بہادر بھی جو کررہے ہیں وہ تو سب کو پتہ ہی ہے. فواد کی طرح صرف اس کے پیچھے وجوہات اور جوازات پر بات ہوسکتی ہے. مثلاً یہی ڈرون حملے، سب کہتے ہیں امریکہ کرتا ہے. وجہ کے صحیح اور غلط ہونے پر بات ہوسکتی ہے
 
اکمل زیدی

محفلین
بلی تھیلے سے باہر آگئی۔ سعودیہ کی طرح ایران بھی ایک عرصہ دراز سے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ یوں ان زیادہ فرق نہیں۔
ایران بھی شاید وہی کررہا ہے جو سعودی عرب. دونوں کے پاس اپنی اپنی reasons ہیں.
اگر بالفرض یہ مان بھی لیا جائے تو یہ بھی مانیں کے ایک کی مداخلت۔ ۔ ۔ ہمیشہ پازیٹو رہی ہے اور دوسرے کی ہمیشہ نیگیٹو ۔ ۔ ۔ اس فرق پر بھی بات ہونی چاہیے ۔ ۔ مجھے اعداد شمار دینے کی ضرورت نہیں ۔ ۔ ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
یہ تو کب کا کہا جا رہا ہے۔ اور شرم کا مقام یہ ہے کہ اس مؤقف کے اکثر حامیوں کے نام مسلمانوں جیسے ہیں اور شکلیں بھی۔ اور وہ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی درجے کے حضرت اور اعلیٰ حضرت بھی ہیں۔
سر جی پہلے تو بہت خوش آمدید ۔ ۔ ۔ دوسرے آپ نے بجا فرمایا لوہے کے ساتھ لکڑی نے مل کر آری بنالی ہے اور اب اسے درخت پر چلایا جا رہا ہے۔ ۔ ۔
 
شاہد شاہ

محفلین
اگر بالفرض یہ مان بھی لیا جائے تو یہ بھی مانیں کے ایک کی مداخلت۔ ۔ ۔ ہمیشہ پازیٹو رہی ہے اور دوسرے کی ہمیشہ نیگیٹو ۔ ۔ ۔ اس فرق پر بھی بات ہونی چاہیے ۔ ۔ مجھے اعداد شمار دینے کی ضرورت نہیں ۔ ۔ ۔
یہ سنی -شیعہ یا ایران - سعودی جنگ مجھے محفل میں نہیں کرنی۔ اگر اصول پر بات کریں تو کسی بھی ملک کو کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ اسکے نتائج جیسے بھی نکلیں، اندرونی مداخلت بہرحال اعلان جنگ کے متقاضی ہے۔ اور اس ملک کی آزادی اور خود ارادیت پر بیرونی حملہ ہے۔
 
حیرت ہے کہ آپ کو اس موضوع پر بات نہیں کرنی۔
 
اکمل زیدی

محفلین
یہ سنی -شیعہ یا ایران - سعودی جنگ مجھے محفل میں نہیں کرنی
متفق، میں بھی اس حق میں نہیں نہ ایسا کوئی ارادہ ہے۔
اگر اصول پر بات کریں تو کسی بھی ملک کو کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ اسکے نتائج جیسے بھی نکلیں، اندرونی مداخلت بہرحال اعلان جنگ کے متقاضی ہے۔ اور اس ملک کی آزادی اور خود ارادیت پر بیرونی حملہ ہے۔
ذرا کچھ موازنہ پیش کریں ایرانی مداخلت اور دوسرے ممالک کی مداخلت کا۔۔۔۔اور پھر بات کریں۔
 
شاہد شاہ

محفلین
حیرت ہے کہ آپ کو اس موضوع پر بات نہیں کرنی۔
حیرت کی کیا بات ہے ا س میں؟ میرے نزدیک سب مسلمان خواہ وہ کسی بھی مسلک، برادری، فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں ایک جتنی اہمیت رکھتے ہیں۔ جو کوئی بھی اسے سیاست کیلئے استعمال کریگا میں اسکی مخالفت کروں گا۔ خواہ وہ کوئی بھی ہو۔
 
شاہد شاہ

محفلین
ذرا کچھ موازنہ پیش کریں ایرانی مداخلت اور دوسرے ممالک کی مداخلت کا۔۔۔۔اور پھر بات کریں۔
پاکستان کی کشمیر اور افغانستان میں مداخلت
سعودیہ کی یمن ، بحرین، شام میں مداخلت
ایران کی عراق، لبنان، فلسطین میں مداخلت
 
اکمل زیدی

محفلین
پاکستان کی کشمیر اور افغانستان میں مداخلت
کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے بھارت قابض ہے پارٹیشن پلان کے تحت ہی پاکستان کا حصہ ہے اسے مداخلت نہیں کہہ سکتے ۔۔۔افغانستان کی وجوہات سب کو پتہ ہے یہ الگ سے تفصیل طلب موضوع ہے۔
سعودیہ کی یمن ، بحرین، شام میں مداخلت
یہ ساری حکومتیں اس مداخلت کے خلاف ہیں اور اسے غلط قرار دیتی ہیں یمن پر سعودی بمباری ۔
ایران کی عراق، لبنان، فلسطین میں مداخلت
ایران نے کبھی مداخلت نہیں کی اور اگر کوئی کردار ہے تو یہ وہاں کی حکومتوں کی درخواست پر ہے اس میں شام کو بھی شامل کرلیں وہاں ابھی اتنا غوغہ اٹھا مشرقی غوطہ میں اتنے مظالم کی تصاویر پھیلائی گئیں مگر جب شامی افواج وہاں دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تو نہ صرف وہا ں ہتھیار ڈالنے والوں کو بحفاظت جانے کی لیے راہدری فراہم کی بلکہ مقامی آبادی نے بھی سکھ کا سانس لیا۔۔۔
 
یاز

محفلین
یہ سنی -شیعہ یا ایران - سعودی جنگ مجھے محفل میں نہیں کرنی۔ اگر اصول پر بات کریں تو کسی بھی ملک کو کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ اسکے نتائج جیسے بھی نکلیں، اندرونی مداخلت بہرحال اعلان جنگ کے متقاضی ہے۔ اور اس ملک کی آزادی اور خود ارادیت پر بیرونی حملہ ہے۔

حیرت کی کیا بات ہے ا س میں؟ میرے نزدیک سب مسلمان خواہ وہ کسی بھی مسلک، برادری، فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں ایک جتنی اہمیت رکھتے ہیں۔ جو کوئی بھی اسے سیاست کیلئے استعمال کریگا میں اسکی مخالفت کروں گا۔ خواہ وہ کوئی بھی ہو۔
تسی گریٹ شریٹ او جناب۔
زبردست۔
 
Top