اسرائیلی فورس کی طرف سے غزہ پر حملے کا اعلان

فلسفی

محفلین
اس ٹویٹ پر بھارتی ہندوؤں کے کمنٹس پڑھیے اور سر دھنیے

اللہ پاک سب مظلوموں کی جان، مال، عزت اور آبرو کی حفاظت فرمائے۔ آمین
 
جاسم محمد

محفلین
اس ٹویٹ پر بھارتی ہندوؤں کے کمنٹس پڑھیے اور سر دھنیے
غزہ کی پٹی سے حماس نے آج صبح راکٹوں سے حملہ کر کے 7 اسرائیلی جن میں دو بچے بھی شامل ہیں زخمی کر دئے تھے۔ جس کے بعد یہ جوابی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
7 injured, including 2 infants, in Gaza rocket attack on central Israel
000_1F15H8-640x400.jpg

اللہ پاک سب مظلوموں کی جان، مال، عزت اور آبرو کی حفاظت فرمائے۔ آمین
آمین
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
غزہ کی پٹی سے حماس نے آج صبح راکٹوں سے حملہ کر کے 7 اسرائیلی جن میں دو بچے بھی شامل ہیں زخمی کر دئے تھے۔ جس کے بعد یہ جوابی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے
عجیب اتفاق ہے، بھارت میں بھی انتخابات کے قریب، پلوامہ پر حملہ اور اس کی پاکستان پر جارحیت اور ادھر اسرائیل میں بھی کچھ ایسا ہی کھیل ۔۔۔

دنیا بدل چکی ہے۔ فلسطینیوں کا یکطرفہ پراپگنڈہ اب نہیں چلے گا۔
صرف فلسطینی کیا صیہونی پراپیگنڈہ بھی نہیں چلے گا۔ دنیا واقعی بدل چکی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
عجیب اتفاق ہے، بھارت میں بھی انتخابات کے قریب، پلوامہ پر حملہ اور اس کی پاکستان پر جارحیت اور ادھر اسرائیل میں بھی کچھ ایسا ہی کھیل ۔۔۔
اگر فلسطینی نہیں چاہتے کہ دوبارہ انتہا پسند اسرائیلی وزیر اعظم نتانیاہو کی حکومت آئے تو کم از کم الیکشن تک اسرائیلیوں پر حملے تو بند کردیں۔ مگر وہ ایسا کیوں کریں گے؟ مسلسل حالت جنگ میں رہنے کی عادت جو پڑ چکی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
چھکھڑا ٹرمپ براب ڈھینگ اسرائیل کی جڑوں میں بیٹھ چکا ہے عنقریب پتہ چلے گا۔
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
غزہ کی پٹی سے حماس نے آج صبح راکٹوں سے حملہ کر کے 7 اسرائیلی جن میں دو بچے بھی شامل ہیں زخمی کر دئے تھے۔ جس کے بعد یہ جوابی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
7 injured, including 2 infants, in Gaza rocket attack on central Israel
000_1F15H8-640x400.jpg

دنیا بدل چکی ہے۔ فلسطینیوں کا یکطرفہ پراپگنڈہ اب نہیں چلے گا۔

آمین
عارف کریم تھیلے سے باہر آتے ہوئے۔
 
جاسم محمد

محفلین
تھیلے سے باہر آتے ہوئے۔
جہاں اسرائیلی غزہ پر بمباری کر رہے ہیں وہیں فلسطینیوں نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔ وہ بھی راکٹ پر راکٹ مار رہے ہیں۔ اسرائیل-فلسطین تنازع پر اگرخبر دینی ہی ہے تو متوازن (دونوں اطراف) سے دیں۔
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
جہاں اسرائیلی غزہ پر بمباری کر رہے ہیں وہیں فلسطینیوں نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔ وہ بھی راکٹ پر راکٹ مار رہے ہیں۔ اسرائیل-فلسطین تنازع پر اگرخبر دینی ہی ہے تو متوازن (دونوں اطراف) سے دیں۔ یکطرفہ کاروائی پراپگنڈہ کہلائی گی جس کا کوئی فائدہ نہیں۔
آپ جو خبریں پھیلا ریے ہیں وہ متوازن ہیں؟ :eek:

انتہائی جانبداری سے اسرائیل کا بھرپور دفاع کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، خود تو شاید آپ کو احساس ہے یا نہیں البتہ قارئین کو خوب معلوم ہے۔

رہی بات اس لڑی کی تو اگر تعصب کی عینک اتار کر پہلا مراسلہ پڑھا ہوتا اور سمجھا ہوتا تو پروپیگنڈہ نظر نہ آتا۔ حسن ظن رکھتے ہوئے آپ سے پھر گذارش ہے کہ پہلے مراسلے کو ذرا غور سے پڑھیے، کیا پروپیگنڈہ ایسے کیا جاتا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
آپ جو خبریں پھیلا ریے ہیں وہ متوازن ہیں؟ :eek:
انتہائی جانبداری سے اسرائیل کا بھرپور دفاع کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، خود تو شاید آپ کو احساس ہے یا نہیں البتہ قارئین کو خوب معلوم ہے۔
کونسی خبریں؟ صرف ایک خبر دی ہے کہ کل صبح جو فلسطینیوں نے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے ان میں سے ایک اسرائیلی گھر پر جا گرا جس سے کئی لوگ بچوں سمیت زخمی ہو گئے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے کل رات سے غزہ پر بمباری شروع کر رکھی ہے۔
یہ نہ تو کوئی جانبداری ہے نہ اسرائیل کا دفاع۔ کیونکہ حال ہی میں جب بھارت نے پاکستان پربم گرایا تھا تو اگلے ہی روز پاکستان نے بھرپور جواب دیا تھا۔ یہاں بھی اسرائیلی فلسطینی راکٹوں کا ہی جواب دے رہے ہیں۔
 
فلسفی

محفلین
جی ہاں پراپگنڈہ ایسے ہی کیا جاتا تھا۔ آپ نے یہ خبر تو دی کہ اسرائیل نے غزہ پر حملہ کر دیا ہے اور مودی نواز بھارتی اس پر بہت خوش ہیں۔ مگر ساتھ میں یہ نہیں بتایا کہ اس حملے کا بیک گراؤنڈ کیا تھا۔
یہ نتیجہ آپ کا اخذ کردہ ہے، اگر پروپیگنڈہ کرنا ہوتا تو اسرائیلی ٹویٹ نہ شئیر کرتا۔ ظاہری بات ہے ان کے اکاؤنٹ پر اس کی وضاحت بھی ہوگی۔ اسی لیے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ آپ اسرائیل کے معاملے میں بہت زیادہ حساس ہیں اور اپنے رد عمل سے اسرائیل اور یہود مخالفت والے نظریے کو ہی تقویت دے رہے ہیں، جانے ۔۔۔ یا ان جانے میں۔
 
فلسفی

محفلین
جی آپ کی بات درست ہے۔ میں نے تدوین کر دی ہے۔
بہت مہربانی، ویسے ایسی کوئی سخت بات بھی نہیں تھی کہ تدوین کرنا پڑے۔

آپ اپنی کہیے ہم اپنی کہیں گے۔ ہم آپ کی سنتے ہیں، آپ ہماری سنیے۔ بس اظہار رائے کی آزادی یک طرف نہیں ہونی چاہیے۔:)
 
جاسم محمد

محفلین
آپ اپنی کہیے ہم اپنی کہیں گے۔ ہم آپ کی سنتے ہیں، آپ ہماری سنیے۔ بس اظہار رائے کی آزادی یک طرف نہیں ہونی چاہیے۔:)
بھائی اظہار رائے کا احترام ہے۔ البتہ کسی پر بلاوجہ بہتان لگانے بھی تو درست نہیں۔ آپ نے مستندحوالہ دیا تھا۔ اس لئے غلطی میری تھی سو مان لی :)
آئندہ اس حوالہ سے احتیاط برتی جائے گی۔
 
ربیع م

محفلین
جہاں اسرائیلی غزہ پر بمباری کر رہے ہیں وہیں فلسطینیوں نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔ وہ بھی راکٹ پر راکٹ مار رہے ہیں۔ اسرائیل-فلسطین تنازع پر اگرخبر دینی ہی ہے تو متوازن (دونوں اطراف) سے دیں۔
ایک فریق چھری سے حملہ آور ہے اور ایک مکے سے دفاع کر رہا ہے
مکے والے پر ساری دنیا کی بندشیں ہیں اور مکہ روکنے کی کوششیں بھی اور چھری والے کی ساری دنیا پشتیبان
ہون دسو متوازن خبر کیویں دینی
 
Top