اسلامک کوئز

سوال: مہینہ رمضان الکریم میں تماز تراویح کا اہتمام کس خلیفہ کے دور میں شروع ہوا۔ اور اسکی کیا وجہ تھی؟

آدھا جواب تو ابو کاشان بھائی نے دے دیا ہے۔
جبکہ تروایح کی باقاعدہ جماعت کی ابتداء اس وجہ سے کی گئی تھی کہ عوام الناس ایک ہی مسجد میں مختلف قراء کے پیچھے الگ الگ نماز ادا کرتے تھے عمر رضی اللہ عنہ نے ان سب کو ایک امام کے پیچھے جمع کردیا۔
 
سوال : بتإٕئیں یہ کون سے صحابی ہیں جن کا یہ واقعہ ہے:
میں رات کے آخری پہر سورہ بقرہ کی تلاوت کررہا تھا کہ اچانک مجھے آسمان پر سے چھتری کی مانند روشنی دکھائی دی جو میرے نزدیک ہوتی چلی گئی،میرا گھوڑا دبکنے لگا اور مجھے ڈر ہوا کہ وہ میرے بیٹے کوجو اس کے قریب سویا ہوا تھا روند نہ دے،وہ نور میرے قریب آتا گیا حتی کہ میں نے تلاوت روک دی تو وہ نور ختم ہوگیا۔
میں نے رسول اللہ کو یہ بتا یا تو آپ نے فرمایا: اے ؟؟؟ اگر تم تلاوت کرتے رہتے تو صبح یہاں فرشتے گلیوں میں پھرتے اور لوگ ان کو دیکھ رہے ہوتے۔
 

سارا

محفلین
میرے دماغ میں۔
حضرت خضر اور حضرت لقمان تھے۔

ذوالقرنین کے کزن تھے شاید حضرت خضر۔
ذوالقرنین بادشاہ تھے مجھے یہ نہیں یاد ان کا ذکر کس سورہ میں ہے میں دیکھتی ہوں اگر ملتا ہے تو انشا اللہ بتاؤں گی۔۔
خضر علیہ السلام کو علماء کرام نے نبی کہا ہے جیسے کہ سورہ کہف میں ان کا واقعہ درج ہے کہ انہوں نے ایک لڑکے کو قتل کیا اور جواب میں کہا کہ ' تیرے رب کی مہربانی اور رحمت سے (یہ سب ہوا)۔۔ میں نے اپنی رائے سے کوئی کام نہیں کیا۔۔(الکھف)
اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے وحی الٰہی سے یہ کیا اس سے خضر علیہ السلام کی نبوت ثابت ہوتی ہے ۔۔واللہ تعالٰی اعلم
 

سارا

محفلین
جی واقعہ میں نے بھی پڑھا ہوا ہے لیکن نام یاد نہیں۔۔ابو موسٰی اشعری رضی اللہ عنہ کی آواز بھی ماشا اللہ بہت پیاری تھی۔۔
 

سارا

محفلین
جمعہ کے دن دورانِ خطبہ گفتگو کرنے والے کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کس کی مانند کہا ہے؟؟
 

سارا

محفلین
وعلیکم السلام۔۔۔ وایاک آمین۔۔
میرے سوال کا بہت آسان جواب ہے کوشش کریں جواب دینے کی۔۔
 

سارہ خان

محفلین
سوال : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ان بیٹے کا نام کیا تھا جنہوں نے نسبتاً دوسرے بیٹوں سے زیادہ عمر پائی اور آپ نے ان کا جنازہ پڑھایا تھا ؟
 
Top