جزاک اللہعبادلہ عبد اللہ کی جمع ہے۔ در اصل ان سے مراد ۔۔ ابن مسعود، ابن عمر مراد ہیں دو اور بھی ہیں مگر اس وقت نام ذہن سے اتر گئے ہیں۔ عموما عبادلہ اربعہ یعنی چار عبد اللہ کہلات ہیں۔ رضی اللہ عنہم
جزاک اللہ
ماشاءاللہ جواب درست ہے
مگر یہاں یہ بھی ذکر کرتا چلوں کہ عبادلہ میں جمہور علماء کرام نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو شمار نہیں کیا بلکہ ان کی جگہ عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ کو گنا گیا ہے۔ایسی ہی ایک روایت احمدبن حنبل رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے۔یہاں بھی دیکھئے۔
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال ان سب سے پہلے ہوگیا تھا اور عوام الناس نے دیگر چار حضرات سے کافی مدت تک اکتساب علم کیا۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
سوال: حروفِ مقطعات سے کیا مراد ہے؟