اسلامک یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم، ایک طالب علم جاں بحق اور 9 زخمی

جاسم محمد

محفلین
اسلامک یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم، ایک طالب علم جاں بحق اور 9 زخمی
ویب ڈیسک 23 منٹ پہلے

1914764-internationalislamicuniversityislamabadclasdstudentinjuredrangersreach-1576173674-382-640x480.jpg

تصادم سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو طلب کرلیا گیا (فوٹو: فائل)


اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے باعث ایک طالب علم جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، رینجرز نے یونیورسٹی کا کنٹرول سنبھال لیا اور کمروں کی تلاشی شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو طلبا تنظیموں کے درمین تصادم کے باعث انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کا ہاسٹلز میدان جنگ بن گیا، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر ڈںڈوں سے حملے کیے گئے ہاتھا پائی اور مار کٹائی ہوئی جس کے نتیجے میں 9 طلبا زخمی جب کہ ایک طالب علم طفیل جاں بحق ہوگیا۔ زخمی طلبا میں مرتضی احمد،علی نقوی عمار، ضیا شفیق، اسامہ امیر، جمال، نعمان زمان، فیصل اقبال، عبدالرحمان اور معراج ملک شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ طالب علم طفیل کی ہلاکت سر پر اینٹوں کا بلاک لگنے سے ہوئی کیوں کہ ہاسٹل کے اوپر سے مخالف کونسل کے طلباء نے اینٹیں پھینکیں، طفیل کا تعلق گلگت سے ہے اور وہ اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا طالب علم تھا۔

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی ایکسپو تقریب منعقد ہورہی تھی جس میں لیاقت بلوچ بطور مہمان خصوصی شریک تھے، اسی دوران سرائیکی اسٹوڈنٹ کونسل نے تقریب پر حملہ کردیا۔

ڈی آئی جی وقار الدین سید نے بتایا کہ تصادم سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو طلب کرلیا گیا جس نے ہوسٹلز کی تلاشی لی۔
 
لگتا ہے حالات بے حد خراب ہیں۔ سر کو بہت جلد ایکسٹینشن دینی پڑے گی۔
ایک کچھ کم قابل اعتبار ذریعہ سے سننے کو ملا ہے کہ ان کے خاص الخاص ففتھ جنریشن والے چیلےچانٹے انھیں خود کو خود ہی ایکسٹینشن دینے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
 
کراچی میں جب بھی صوبائی حکومت رینجرز کو واپس بھیجنے پر غور شروع کرتی ہے، اچانک حالات بہت خراب ہوجاتے ہیں۔ ابھی تو ایک مظاہرے میں نعرے لگے ہیں، ابھی سے تعلیمی اداروں میں حالات خراب ہونا شروع ہوگئے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جیسی لاقانونیت ( مفلوج عدالتی نظام جو سیاسی بیساکھیوں کے سہاروں کا محتاج ہے ) فی الوقت ملک پر مسلط ہے اس صورت حال میں طلبہ تنظیمیں کس حد تک مثبت اور ثمرآور نتائج دے سکیں گی ؟
 
جیسی لاقانونیت ( مفلوج عدالتی نظام جو سیاسی بیساکھیوں کے سہاروں کا محتاج ہے ) فی الوقت ملک پر مسلط ہے اس صورت حال میں طلبہ تنظیمیں کس حد تک مثبت اور ثمرآور نتائج دے سکیں گی ؟
لوگ یہی آرگیومنٹ جمہوریت کے خلاف بھی دیتے ہیں ، تو کیا جمہوریت کا خیال چھوڑ دیں؟
 

جاسم محمد

محفلین
یعنی میرے عزیز ہم وطنو؟
حکومت کا تختہ الٹتے وقت: میرے عزیز ہم وطنوں
مارشل لا کو حلال کرتے وقت: میرے عزیز ججو
ناجائز اقتدار کو طول دیتے وقت: میرے عزیز سیاست دانوں
ناجائز کاروبار کو وسعت دیتے وقت: میرے عزیز ملک ریاضو
مخالفین پر کیسز بناتے وقت: جان اللہ کو دینی ہے
مرتے وقت: میں ڈرتا ورتا نہیں ہوں کسی سے
 
Top