اسلامی ممالک کے عوام کے خیال میں خواتین کو کیسا لباس پہننا چاہئے۔ پیو سروے

یہ پیو کا سروے نہیں ہے بلکہ یونیورسٹی آف میشگن ابسٹیٹیوٹ آف سوشل ریسرچ کا ہے۔ حال میں انہوں نے تیونس میں سروے کیا ہے باقی ممالک کے نتائج 2011 کے ہیں۔
وہ تو میں نے بھی دیکھا تھا لیکن، اس گراف میں سب سے نیچے پیو کا نام بھی لکھا ہے، اور انصار عباسی نے بھی پیو ہی کا ذکر کیا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کیا کہنا چاہتی ہیں؟
میں یہ کہنا چاہتی ہوں بلکہ پوچج چکی ہوں کہ آپ کس بنیاد پر صرف خواتین کے لباس کو ہر معاشرے میں یکساں نوعیت کی حساسیت کی وجہ قرار دیتے ہیں؟کوئی سروے، خبر یا تحقیق؟ کوئی حوالہ؟
 
میں یہ کہنا چاہتی ہوں بلکہ پوچج چکی ہوں کہ آپ کس بنیاد پر صرف خواتین کے لباس کو ہر معاشرے میں یکساں نوعیت کی حساسیت کی وجہ قرار دیتے ہیں؟کوئی سروے، خبر یا تحقیق؟ کوئی حوالہ؟
میں نے کہا تھا" خواتین کا لباس ہر معاشرے میں مردوں کی نسبت زیادہ حساس سمجھا جاتا ہے"،" یکساں نوعیت کا حساس نہیں ہے" ظاہر ہے بہت فرق ہے۔ مجھے یہ تاثر مل رہا ہے کہ آپ اصل میں اس دھاگے کے عنوان سے ہی ناراض ہیں۔ :)
 
میری عنوان سے ناراضگی والا آپ کا مفروضہ اتنا ہی وزن رکهتا ہے جتنا آپ کا یہ خیال کہ خواتین کالباس ہر معاشرے میں مردوں کی نسبت حساس سمجها جاتا ہے.
ویسے میرا سوال بهی یہی تها کہ آپ ہر معاشرے کے بارے میں اتنے یقین سے کیسے کہہ رہے ہیں؟
بہرحال آپ اس سوال کا جواب نہ بهی دیں تو جواب کا اندازہ کیا جا سکتا ہے.
 
زیک

مسافر
PEW والوں نے مرد حضرات کے ملبوس پر بهی کوئی سروے کیا ہےکیا؟
انصار عباسی اور لئیق احمد نے اس گراف کا کوئی ذکر نہیں کیا
FT_clothing1314.png

حالانکہ یہ بھی پیو کی رپورٹ میں شامل ہے۔ اصل سروے میں اور بھی دلچسپ سوال ہیں
 
انصار عباسی اور لئیق احمد نے اس گراف کا کوئی ذکر نہیں کیا
FT_clothing1314.png

حالانکہ یہ بھی پیو کی رپورٹ میں شامل ہے۔ اصل سروے میں اور بھی دلچسپ سوال ہیں
میں نے سارا سروے نہیں دیکھا یہ بھی دلچسپ سوال ہے نشاندہی کا شکریہ انشآاللہ باقی کا بھی دیکھوں گا :)
 
نایاب

لائبریرین
عوام کے خیالات کی کیا بات ہے ،،،،کسی کو برقعہ کسی کو چادر کسی کو صرف آنکھ کے پردے پر اصرار ہے ۔،،،،
اوڑھنیاں کچھ اور ہوتی ہیں اور برقعے کچھ اور ۔۔۔۔۔۔۔ کچھ برقعے تو ایسے ہوتے ہیں کہ نہ دیکھنے والا بھی بار بار دیکھنے پر مجبور ہوتا ہے ۔
ہاتھوں پر دستانے ۔۔۔۔۔ آنکھ پر چشمہ ۔۔۔۔۔ سرتاپا برقعہ ۔ پیروں میں موزے ۔۔ سر کے بال ہی کیا کہیں سے بھی جلد نہیں دکھتی ۔۔۔۔۔۔
لیکن ان سب کے باوجود عریانی سرتاپا وجود سے ظاہر ہو رہی ہوتی ہے ۔
برقعے کی بات اک طرف رکھ اگر لباس کی بات کریں تو جیسا لباس اسلامی ممالک میں خواتین زیب تن کرتی ہیں ۔ اور اس لباس پر کوئی بھی اعتراض نہیں کرتا ۔ وہ لباس ہمارے پاکستان میں اگر کوئی بہن بیٹی پہن لے تو باپ بھائی کے ہاتھوں اس دنیا سے ہی رخصت ہوجائے ۔۔۔۔۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
PEW والوں نے مرد حضرات کے ملبوس پر بهی کوئی سروے کیا ہےکیا؟
محترم بہنا ۔۔۔۔
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ کے مصداق اس مردانہ معاشرے میں عورت پر ہی سروے کیا جاتا ہے ۔
مرد دھوتی پہن سارا دن ننگا گھومے کوئی کچھ نہیں کہے گا ۔۔ عورت کسی مجبوری سے سر ڈھانپ جسم چھپا کر باہر آتے ہی فسانے بن جاتے ہیں ۔۔۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کا یہ مراسلہ

یہی تاثر دے رہا ہے کہ آپ کو شائد اس دھاگے سے شائد کچھ ناپسندیدگی ہے۔ :)
میرا یہ سوال صرف ایک سوال ہی تها جس کا جواب تو آپ نے دیا نہیں ہاں اس کا وہ مطلب ضرور جان لیا جس کا مجهے بهی آپ کے بتانے پر علم ہوا ہے. بہت شکریہ. میں یونہی تو آپ کے باخبر ہونے کی معترف نہیں ہوں.
 
قیصرانی

لائبریرین
اس سروے کی وجہ بالکل صاف ظاہر ہے کہ سروے میں حصہ لینے والے اکثر مرد حضرات اپنی اپنی بے غیرتی سے پوری طرح آگاہ تھے، اس لئے انہوں نے اپنے گھر والوں کو اپنے جیسوں سے بچانے کو ایسی رائے دی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا یہ سوال صرف ایک سوال ہی تها جس کا جواب تو آپ نے دیا نہیں ہاں اس کا وہ مطلب ضرور جان لیا جس کا مجهے بهی آپ کے بتانے پر علم ہوا ہے. بہت شکریہ. میں یونہی تو آپ کے باخبر ہونے کی معترف نہیں ہوں.
آپ کو شاید اندازہ نہیں ہے کہ چند اراکین کے شروع کردہ زیادہ تر دھاگے نظر انداز کر دینا ہی کافی ہے :)
 
Top