اسلام آباد راولپنڈی کے محفلین سے ملاقات کا موقع

اسلام آباد میں موجود ہوں. اس شہر کے محفلین میں سے اگر کوئی ملاقات کرنا چاہے تو ضرور رابطہ کرے مکالمہ کے انبار می‍ں ملاقات کے مکالموں کو ڈھونڈنے کی زحمت سے مجھے محفوظ رکھنا چاہیں تو مکالمہ میں رابطے کیلئے ایک سبجیکٹ رکھ لیں
"اسلام آباد میں ملاقات"
 
اکمل زیدی

محفلین
تابش صاحب سے ضرور ملیے گا ۔ ۔ ۔ اور تھوڑی سی سردی لانے کا کہنا تھا ۔ ۔ مگر اب رہنے دیں وہ اک دو دن ھوے آچکی ھے :)
 
ربیع م

محفلین
اسلام آباد میں موجود ہوں. اس شہر کے محفلین میں سے اگر کوئی ملاقات کرنا چاہے تو ضرور رابطہ کرے مکالمہ کے انبار می‍ں ملاقات کے مکالموں کو ڈھونڈنے کی زحمت سے مجھے محفوظ رکھنا چاہیں تو مکالمہ میں رابطے کیلئے ایک سبجیکٹ رکھ لیں
"اسلام آباد میں ملاقات"
تابش بھائی سے ملاقات واقعی کسی صورت بھی مس مت کیجئے ۔
 
آوازِ دوست

کراچی سے اتنا سفر تو آپ نے طے کر ہی لیا اب ذرا آگے مُلتان تک بھی آہی جائیں۔ اسلام آباد تو کافی معززینِ محفل قیام پذیر ہیں اپنے نیرنگِ خیال المعروف نینی بھیا، فاتح صاحب، تابش صدیقی صاحب، عباس اعوان صاحب، ۔ ۔ ۔ ۔ :)
 
آخری تدوین:

ربیع م

محفلین
محمد تابش صدیقی ادب دوست سے ملاقات مس نہ کریں. اور ہاں ادب دوست موقع اچھا ہے ملاقات کے ساتھ عیادت بھی ہوجائے گی. ثواب بھی ملے گا. اور ہاں نیرنگ خیال بھائی بھی اسلام آباد میں ہوتے ہیں. کاش ہم بھی اسلام آباد میں ہوتے.
ایک دن یونیورسٹی کو د ف ع کہہ کر اسلام آباد کا چکر مار لیں ۔
 
تابش بھائی سے ملاقات واقعی کسی صورت بھی مس مت کیجئے ۔
آپ اپنی ملاقات کا احوال تو لکھیے. :)
سردی تو یہاں بھی ابھی تلک ناپید ہے ۔
کل مری میں برف باری ہوئی اور آج یہاں بارش ہو رہی ہے. جس کے باعث اب ٹھنڈ بڑھی ہے.
 
کراچی سے اتنا سفر تو آپ نے طے کر ہی لیا اب ذرا آگے مُلتان تک بھی آہی جائیں۔ اسلام آباد تو کافی معززینِ محفل قیام پذیر ہیں اپنے نیرنگِ خیال المعروف نینی بھیا، فاتح صاحب، تابش صدیقی صاحب، ۔ ۔ ۔ ۔ :)
نینی بھیا اسلام آباد کو داغِ مفارقت دے گئے ہیں. اور اب لاہور میں ہوتے ہیں.
 
آج کراچی ہی سے تشریف لائے ہوئے ایک پرانے محفلین سے ملاقات طے ہے.
میسج بھیجا ہے ادب دوست بھائی کو. اس میں شریک ہو جائیں تو کیا بات ہے.
 
آوازِ دوست

محفلین
نینی بھیا اسلام آباد کو داغِ مفارقت دے گئے ہیں. اور اب لاہور میں ہوتے ہیں.
اپنے نینی بھیا کی طبعیت میں اسلام آباد میں بھی لاہوریوں جیسی زندہ دلی تھی اور اب تو نشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں والے حالات پیدا ہو چکے ہوں گے :)
 
اے خان

محفلین
اس ملاقات کا کیا احوال لکھا جا سکتا ہے جو بیک وقت مختصر ترین بھی ہو اور طویل ترین بھی !
جو پہلی ہی بار تمام رسمی حدود پھاند جائے ۔
اچھااااااا تو آپ نے تابش بھائی سے ملاقات کی ہے. اور محفلین کو آگاہ بھی نہیں کیا. یہ تو سراسر زیادتی ہے.
 
Top