اسلام آباد کے امریکی سفارت خانے میں ہم جنس پرستوں کا اجتماع

سویدا

محفلین
سلام آباد (رپورٹ…مہتاب حیدر) امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں پہلی بار وفاقی دارالحکومت میں ہم جنس پرستوں کے جشن کی تقریب منعقد کی جس میں شرکاء کو پاکستان میں بھی امریکہ کی جانب سے اس مقصد کیلئے حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا گیا۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے گذشتہ 26 جون کو جاری پریس ریلیز میں یہ بات عام کی گئی کہ ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ اور گیزاینڈلیبیئنس ان فارن افیئرز ایجنسیز (جی ایل آئی ایف اے اے) کے ارکان نے امریکی سفارت خانے میں پہلے ہم جنس پرستوں کے جشن کی تقریب گذشتہ 26 جون کو منعقد کی۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں ایک ایسے وقت جب انتہا پسند عناصر پورے معاشرے کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں، ایسے میں اجتماع میں انسانی حقوق اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کیلئے امریکی سفارت خانے کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اس تقریب میں مشن آفیسرز، امریکی فوجی نمائندوں، غیرملکی سفارتکار اور پاکستان میں گے، لیسبین، ہائی سیکسوڈل اینڈ ٹرانس جینڈر (جی ایل بی ٹی) ایڈووکیسی گروپ کے نمائندوں سمیت 75 افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے رسمی ریمارکس میں ناظم الامور نے امریکی صدر باراک اوباما کے 31 مئی 2011 کے قابل فخر اعلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنسی و صنفی شناخت سے ماوراء تمام کیلئے مساوی حقوق کی جدوجہد خود کو ازسرنو وقف کرتے ہیں۔ پاکستانی ہم جنس پرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نے کہا گو کہ ان کی جدوجہد ابتدائی مراحل میں ہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ امریکی سفارت خانہ نہ صرف ان کا حامی بلکہ ہر قدم پر ان کے شانہ بشانہ ہے۔
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=540817
 
میم نون

محفلین
استغفر اللہ

اللہ تعالی ہمارے حکمرانوں کو سمجھ عطا کرے اور ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین
 
سویدا

محفلین
آمد (امریکہ) بر سر مطلب !
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں امریکی سفارت خانہ ملک اور قوم کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے یہ اقدامات کررہا ہے
برادرم فواد ! آپ اس بارے میں امریکی نقطہ نظر پیش کریں گے ؟

پاکستانی ہم جنس پرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نے کہا گو کہ ان کی جدوجہد ابتدائی مراحل میں ہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ امریکی سفارت خانہ نہ صرف ان کا حامی بلکہ ہر قدم پر ان کے شانہ بشانہ ہے۔
 
شعیب صفدر

محفلین
توبہ توبہ کتنی انتہا پسندی پھیلی ہوئی ہے!!! شکر ہے اس حبس کے موسم میں امریکی قونسلیٹ کا یہ قوم دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی طرح ایک تازہ ہوا کا جونکا ہے!!!
 
دوست

محفلین
بس جی ہائی لائٹ ہونے لگا ہے یہ ایشو۔ ورنہ اندر خانے کیا نہیں ہوتا اس ملک میں۔ ہمیشہ سے ہوتا چلا آیا ہے۔
 
سویدا

محفلین
ایک ایک لفظ چشم کشاں ہے :
امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں پہلی بار وفاقی دارالحکومت میں ہم جنس پرستوں کے جشن کی تقریب منعقد کی جس میں شرکاء کو پاکستان میں بھی امریکہ کی جانب سے اس مقصد کیلئے حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا گیا۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے گذشتہ 26 جون کو جاری پریس ریلیز میں یہ بات عام کی گئی کہ ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ اور گیزاینڈلیبیئنس ان فارن افیئرز ایجنسیز (جی ایل آئی ایف اے اے) کے ارکان نے امریکی سفارت خانے میں پہلے ہم جنس پرستوں کے جشن کی تقریب گذشتہ 26 جون کو منعقد کی۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں ایک ایسے وقت جب انتہا پسند عناصر پورے معاشرے کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں، ایسے میں اجتماع میں انسانی حقوق اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کیلئے امریکی سفارت خانے کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اس تقریب میں مشن آفیسرز، امریکی فوجی نمائندوں، غیرملکی سفارتکار اور پاکستان میں گے، لیسبین، ہائی سیکسوڈل اینڈ ٹرانس جینڈر (جی ایل بی ٹی) ایڈووکیسی گروپ کے نمائندوں سمیت 75 افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے رسمی ریمارکس میں ناظم الامور نے امریکی صدر باراک اوباما کے 31 مئی 2011 کے قابل فخر اعلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنسی و صنفی شناخت سے ماوراء تمام کیلئے مساوی حقوق کی جدوجہد خود کو ازسرنو وقف کرتے ہیں۔ پاکستانی ہم جنس پرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نے کہا گو کہ ان کی جدوجہد ابتدائی مراحل میں ہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ امریکی سفارت خانہ نہ صرف ان کا حامی بلکہ ہر قدم پر ان کے شانہ بشانہ ہے۔
 
سویدا

محفلین
ہماری قوم وملک کے لیے دیگر جشنوں کے ساتھ ایک اور جشن کا اضافہ

بہت جلد ہمیں کچھ اس قسم کے پیغامات میڈیا کے ذریعے نظر آئیں گے۔

پوری قوم کو جشن ہم جنس پرستی مبارک ہو

جشن ہم جنس پرستی کے موقع پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بنانے والوں کی طرف قوم کو جشن ہم جنس پرستی مبارک ہو

جشن ہم جنس پرستی کے موقع پر خصوصی رعایتی سیل

:battingeyelashes:
 
dxbgraphics

محفلین
ایک ایک لفظ چشم کشاں ہے :
امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں پہلی بار وفاقی دارالحکومت میں ہم جنس پرستوں کے جشن کی تقریب منعقد کی جس میں شرکاء کو پاکستان میں بھی امریکہ کی جانب سے اس مقصد کیلئے حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا گیا۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے گذشتہ 26 جون کو جاری پریس ریلیز میں یہ بات عام کی گئی کہ ناظم الامور رچرڈ ہوگلینڈ اور گیزاینڈلیبیئنس ان فارن افیئرز ایجنسیز (جی ایل آئی ایف اے اے) کے ارکان نے امریکی سفارت خانے میں پہلے ہم جنس پرستوں کے جشن کی تقریب گذشتہ 26 جون کو منعقد کی۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں ایک ایسے وقت جب انتہا پسند عناصر پورے معاشرے کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں، ایسے میں اجتماع میں انسانی حقوق اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کیلئے امریکی سفارت خانے کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اس تقریب میں مشن آفیسرز، امریکی فوجی نمائندوں، غیرملکی سفارتکار اور پاکستان میں گے، لیسبین، ہائی سیکسوڈل اینڈ ٹرانس جینڈر (جی ایل بی ٹی) ایڈووکیسی گروپ کے نمائندوں سمیت 75 افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے رسمی ریمارکس میں ناظم الامور نے امریکی صدر باراک اوباما کے 31 مئی 2011 کے قابل فخر اعلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنسی و صنفی شناخت سے ماوراء تمام کیلئے مساوی حقوق کی جدوجہد خود کو ازسرنو وقف کرتے ہیں۔ پاکستانی ہم جنس پرستوں کو مخاطب کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نے کہا گو کہ ان کی جدوجہد ابتدائی مراحل میں ہے لیکن انہوں نے واضح کیا کہ امریکی سفارت خانہ نہ صرف ان کا حامی بلکہ ہر قدم پر ان کے شانہ بشانہ ہے۔

میں یہ واضح کر دوں کہ پاکستانی میڈیا پر کچھ پابندیوں کی ضرورت ہے ۔ امریکی مخالف خبریں پھیلا کر امریکہ کے خلاف نفرت کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ یقینا آپ کی رائے اس ضمن میں کچھ حیثیت نہیں رکھتی۔ کہ امریکہ کی نظر میں سب برابر ہیں۔ چاہے وہ کسی کے مذہب سے متصادم کیوں نہ ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈپارٹمنٹ پروپیگنڈا ٹیم
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
فواد کی گفتگوں میں درج ذیل نکات آئیں گے۔
بنیادی انسانی حقوق
معاشرے میں برداشت پیدا کرنا
دہشتگردوں سے بچی ہوئی قوم کے لیے تعلیمی و تفریحی پروگرامات
معاشرے کے پسماندہ طبقوں کوان کا جائز مقام دلانا:chatterbox:
 
عسکری

معطل

امریکی معاملات کو پوائنٹ آف نو ٹرن پر لے جا رہے ہیں ہہہہہہہ نفرت کے علاوہ کچھ نہیں بچا پاکستانیوں کے پاس ان کے لیے ۔ ایک دن یہ سفارہ ہے گا نا کوئی امریکی پاکستان میں۔
 
سویدا

محفلین
السلام علیکم
فواد کی گفتگوں میں درج ذیل نکات آئیں گے۔
بنیادی انسانی حقوق
معاشرے میں برداشت پیدا کرنا
دہشتگردوں سے بچی ہوئی قوم کے لیے تعلیمی و تفریحی پروگرامات
معاشرے کے پسماندہ طبقوں کوان کا جائز مقام دلانا:chatterbox:

صحیح کہا آپ نے بالکل
اب وہ کچھ اور نئے نکات سوچ رہے ہیں اس لیے تاخیر ہورہی ہے
 
آپ لوگ خوامخواہ ناراض ہورہے ہیں۔ پاکستان میں ہم جنس پرستی عام ہے۔ خصوصا دہہی سندھ، پنجاب اور سرحد میں۔ سرحد میں تو یہ بہت ہی عام ہے۔
یہ ایک حقیقت ہے۔
 
Top