اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی:پہلا میچ

زیک

مسافر
گرمیوں میں اس خطے میں کرکٹ مشکل ہوتی ہے تو سونے کا انڈا دینے والی مرغی کو ریسٹ دینا افورڈ نہیں کیا جا سکتا، جس کا ایک ممکنہ حل یہ ہے کہ اس کو خطِ استوا سے نیچے بھجوا کر انڈوں کا حصول جاری رکھا جائے۔
لیکن ابھی تو سردیاں ہیں۔
نیز سپورٹس میں سب سے زیادہ آمدنی ٹی وی نشریات کے حقوق سے آتی ہے تو میچ چاہے کہیں بھی ہوں، بہت زیادہ فرق نہیں پڑتا۔
کیا سٹیڈیم وغیرہ کوئی میچ دیکھنے نہیں‌جاتا؟ کوئی سیزن ٹکٹ نہیں لیتا؟
 

یاز

محفلین
لیکن ابھی تو سردیاں ہیں۔
جیسا کہ پہلے بھی عرض کیا جا چکا ہے، پاکستان کا مسئلہ الگ سے ہے یعنی سیکورٹی ایشو وغیرہ۔
تاہم دیگر امثلہ بیان کرنے کا مقصد فقط یہ تھا کہ ڈومیسٹک لیگ بیرونِ ملک ہونا ایسی غیرمعمولی بات نہیں۔

کیا سٹیڈیم وغیرہ کوئی میچ دیکھنے نہیں‌جاتا؟ کوئی سیزن ٹکٹ نہیں لیتا؟
یقیناََ لوگ سٹیڈیم میں بھی جاتے ہیں، لیکن میرا اندازہ ہے کہ ٹی وی کے نشری حقوق اور ٹکٹس کی آمدنی میں زمین آسمان کا فرق ہو گا۔ یورپ میں فٹ بال لیگ میں لوگ ہزاروں یورو کے ٹکٹ بھی لے لیتے ہیں، یہاں شاید ٹکٹ کی قیمت اتنی زیادہ نہ ہو (ورنہ سٹیڈیم ہی خالی خالی دکھائی دیں)۔
 

یاز

محفلین
باؤنڈریز کے اجراء کا عمل تیز تر کر دیا گیا ہے۔
آخری پانچ اوورز میں تریسٹھ رنز بنا لئے گئے۔
 

ابن توقیر

محفلین
بهلے سینچری پوری کرجاو ٹیم میں واپسی کی امید مت رکهنا کامران اکمل.چیف سلیکٹر کا خوابی بیان
ازرائے تفنن
 
Top