اسلام اور محفل

الف نظامی

لائبریرین
بات صرف یہ ہے کہ یہاں دو گروہ موجود ہیں ایک دین و دنیا کو الگ خانے میں رکھنے والا اور دوسرا اسلام کو زندگی کے ہر شعبے میں رہمنا سمجھنے والا۔
جو اسلام کی بات نہیں کرنا چاہتا وہ شوق سے نہ کرئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
راجہ فار حریت نے کہا:
بات صرف یہ ہے کہ یہاں دو گروہ موجود ہیں ایک دین و دنیا کو الگ خانے میں رکھنے والا اور دوسرا اسلام کو زندگی کے ہر شعبے میں رہمنا سمجھنے والا۔
جو اسلام کی بات نہیں کرنا چاہتا وہ شوق سے نہ کرئے۔

آؤ آؤ ، بس تمہاری کسر رہ گئی تھی۔
 
یہاں پر بھی وہی بحث شروع ہوگئی ہے۔
احباب کو چاہئے کہ مذہب کو صرف بحث برائے بحث کےلئے ہر معاملے میں نہ گھسیڑا جائے۔
 

زیک

مسافر
:

شعیب نے کہا:
زکریا بھائی ۔ اس فورم کے ہر تھریڈ میں مذہبی بحث عام ہوچکی ہے ۔ موضوع کچھ ہوتا ہے اور بحث مذہب پر اٹکی ہوئی ۔ اب اس محفل میں دل نہیں لگتا ۔

شعیب یار آ جایا کرو محفل پر ہم کوئی جگہ ڈھونڈ لیں گے جہاں مذہب اور تعصب نہ ہو۔
 
سارے پاکستان کا یہی حال ہے۔ ادھر بھی جیسے ہی چند دوست اکٹھے ہوتے ہیں‌ایسی ہی بحث کا ریشمی تھان کھلتا ہے کہ بس کھلتا ہی جاتا ہے۔
 
:

زکریا نے کہا:
شعیب نے کہا:
زکریا بھائی ۔ اس فورم کے ہر تھریڈ میں مذہبی بحث عام ہوچکی ہے ۔ موضوع کچھ ہوتا ہے اور بحث مذہب پر اٹکی ہوئی ۔ اب اس محفل میں دل نہیں لگتا ۔

شعیب یار آ جایا کرو محفل پر ہم کوئی جگہ ڈھونڈ لیں گے جہاں مذہب اور تعصب نہ ہو۔
مذہب اور تعصب دو متضاد چیزیں‌ہیں‌ اور جہاں مذہب ہوگا وہاں‌تعصب نہیں‌ہوگا۔
اختلاف رائے اگرچہ ہوسکتا ہے
 
انداز اچھا رکھیں

میں نے ابھی یہ دھاگہ دیکھا ہے اور شاید کچھ گفتگو سے پیچھے ہوں، مگر یہ کہنا چاہوں گا کہ اسلام کی بات ضرور کریں، اسلام کی تو ساری باتیں اچھی ہیں لیکن انداز اچھا رکھیں، یہی تو اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ اچھے انداز سے بات کرو (مرّو کراما) ۔ اب مسئلہ یہی ہے ہم دین کی بات ایسے سخت انداز سے کر رہے ہیں کہ لوگ بیزار ہو رہے ہیں، تو اس سے فائدہ ہوا کہ نقصان؟
 
میری کسی پوسٹنگ سے کوئی درشتگی ظاہر نہیں ہوتی۔
اپنے خیالات کے اظہار کا ہر ایک کو ازادی ہے۔ ہم سب کو اچھے انداز سے اسلام کی ترویج کرنی چاہیے۔ اسلام ہی ہماری راہ نجات ہے صرف یہی کہنے کی جسارت کرتے ہیں تو کچھ لوگ کچھ بدک سے جاتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمت علی نے کہا:
میری کسی پوسٹنگ سے کوئی درشتگی ظاہر نہیں ہوتی۔
اپنے خیالات کے اظہار کا ہر ایک کو ازادی ہے۔ ہم سب کو اچھے انداز سے اسلام کی ترویج کرنی چاہیے۔ اسلام ہی ہماری راہ نجات ہے صرف یہی کہنے کی جسارت کرتے ہیں تو کچھ لوگ کچھ بدک سے جاتے ہیں۔

ہمت علی، کیا ہی اچھا ہو اگر اسلام کی اچھے انداز میں ترویج ہونے لگے۔ بہرحال آپ کا ہم سب کے صیغے استعمال یہاں کچھ درست نہیں ہے۔ اس فورم کے آغاز سے ہی دوستوں کے ذہنوں میں کچھ غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ ایک یہ کہ یہ پاکستانی فورم ہے، دوسرا یہ کہ یہ مذہبی فورم ہے۔ ہم نے بار ہا گزارش کی ہے کہ ہمارا مقصد اردو کی ترویج ہے اور یہ کام ہم بغیر کسی مذہبی اور علاقائی تعصب کے کرنا چاہتے ہیں۔۔ لیکن بدقسمتی سے ہماری بات سنی ان سنی کر دی جاتی ہے۔
 
میں‌ اس فورم کے اغراض و مقاصد سے پوری طرح اگاہ ہوں‌۔ میری تمام پوسٹز (اج کے علاوہ) تقریباً اسلام سے متعلق تھیں اور متعلق فورم میں‌ہی لکھی گئیں۔
ایک بات عمومی ہوتی ہے جو اپ کے صیغے میں‌ہی استعمال ہوتی ہے۔ مثلاً ہم سب کو جھوٹ نہیں‌بولنا چاہیے۔

اردو کی ترویج ایک اچھا کام ہے اور اس کو سرہانا چاھیے۔ اپ مبارک باد کے مستحق ہیں‌کہ اپ نے ابتدائی قدم اٹھایا۔ اپ اور زکریا بہت خوب کام کررہے ہیں۔
میرا نقطہ نظر ذرا سا دوسرا ہے۔ اور میں‌زبان کو مقاصد کے حصول کا ذریعہ سمجھتا ہوں۔
ہم دونوں کے فائدے کے لیے میں‌زیادہ تر صرف اسلام اور اس سے متعلق گفتگو تک ہی محدود رہتا ہوں اور رہنا بھی چاھتا ہوں۔ مگر اپ کو میری پوسٹنگ سے تکلیف ہوتی ہے تو معذرت ۔ اگر اپ نہیں‌چاھتے کہ میں‌ یہاں‌ پوسٹنگ کروں‌تو مجھے ذاتی پیغام میں‌بتاتے میں محتاط رہوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمت علی، مجھے یا کسی اور کو آپ کی اسلامی تعلیمات سے متعلق پوسٹس پر تکلیف نہیں ہوتی۔ ہم اگر گاہے گاہے اس فورم کے اغراض و مقاصد واضح کرتے رہیں تو آپ بھی خود کو نشانے پر نہ سمجھا کریں۔
 
شکریہ۔
ویسے اپ کی پوسٹ پڑھ کر ایک پرانا شعر یاد اگیا جو اگرچہ غیر متعلق ہے مگر نہ جانے کیوں‌ ذہن میں‌اگیا۔
کھڑی کماں کے تیروں کو دیکھ کر خوش تھا
مجھے خبر بھی نہ تھی کہ میں خود ‌نشانہ تھا

کراچی یونی ورسٹی کے مشاعرہ میں‌شاید سنا تھا کسی انڈین شاعر سے
 

فرید احمد

محفلین
اکبر الہ آبادی مشہور شاعر گذرے ہیں ، بڑے مذہبی اور چست دین دار تھے ۔
ایک شعر :
بے پردہ جو نظر آئیں کل چند بیبیاں
اکبر غیرت قومی سے زمیں میں گڑ گیا
پوچھا وہ آپ کا پردہ کیا ہوا
کہنے لگی عقل پے مردوں کی پڑ گیا

کچھ غلطی ہوتو معاف

اور وہ فرعون اور کالج والا شعر بھی ان کا ہی ہے

اور ان کا وہ شعر جو انہوں نے ہم سب کے لیے موضوع کیا ہوگا اور ہم کے لیے موزوں ہے ۔

مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیں
فالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں


دوستان محفل سے ( من نہ کردم شما حذر بکنید ) کے اعتراف کے ساتھ گذارش ہے کہ مذہبی بحث تب ہی کریں کہ اس کا موضوع متعین ہو اور مخاطب سامنے موجود ہو ، اگر صدر بش فورم پر نہیں تو اس کو برا بھلا کہنا کوئی معنی نہیں رکھتا ۔
مذہب کہاں کہاں ہے ، کہاں نہیں ؟ کتنا مفید ہے ، کتنا نہیں ؟ فورم پر اس کی حیثیت وغیرہ اہم نہیں ، جتنا کہ اس کی تعلیمات ۔
 

شعیب

محفلین
:::

بہت خوب ۔ فورم اردو کا اور باتیں مذہبی ۔ اکثر تھریڈس میں مذہب کے علاوہ کچھ نہیں ۔ فورم شروع ہوا تھا اردو کی ترویج کیلئے ۔ محفل کے ذمہ دار صاحبان کو چاہئے کہ اس فورم کا نام بدل کر اسلامی فورم کا نام رکھ لیں ۔ سلام علیکم

شعیب

۔
 
شعیب کچھ زیادہ ہی غصہ میں لگتے ہیں آپ۔

یار بہت کام اردو کے حوالے سے ہورہا ہے، ذرا ڈیجیٹل لائبریری جا کر تو دیکھو اور شاعری کے فورم بھی دیکھو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، ایک طرف کچھ لوگ ہر بات میں مذہب کو لے آتے ہیں دوسری طرف یہ مذہب سے بالکل ہی الرجک ہیں۔ اب کس کس کو خوش رکھیں۔
 
Top