آپ نے زکریا کی اس بات پر غور نہیں کیا کہ ضروری نہیں اس فورم پر گفتگو میں حصہ لینے والے سب لوگ مسلمان ہی ہوں۔
متفق۔۔۔
اردو دوسری بڑی زبان ہے جس میں عربی کے بعد سب سے زیادہ اسلامی مواد ہے
متفق۔۔۔
اردو کو پورے عالمِ اسلام میں سب سے ضخیم اسلامی انسائیکلوپیڈیا کا فخر بھی حاصل ہے
کوئی شک نہیں۔۔
اردو کو اسلام سے جدا کون کر رہا ہے؟
کوئی بھی نہیں۔۔اردو میں اسلام پر بہت زیادہ کام ہواہے ہزاروں عربی کتب اسلام کا اردو میں ترجمہ ہو چکاہے ۔۔جس سے اسلام کی ناؤ کو مذاہب عالم میں تیرنے اور اپنی شیر
بات صرف یہ ہے کہ یہاں دو گروہ موجود ہیں ایک دین و دنیا کو الگ خانے میں رکھنے والا اور دوسرا اسلام کو زندگی کے ہر شعبے میں رہمنا سمجھنے والا۔
دین کو دنیا سے الگ کرنا یاسمجھنا ایک غلظ نظریہ ہے بلکہ ہمارا کہنایہ ہے کہ دنیا کو دین کے ساتھ ساتھ لے کر چلو۔۔۔دین و دنیا ایک ساتھ مگر دنیا میں رہنے کو اصول و ضوابط دین کے استعمال کریں۔۔
احباب کو چاہئے کہ مذہب کو صرف بحث برائے بحث کےلئے ہر معاملے میں نہ گھسیڑا جائے۔
بالکل ٹھیک بات کی ہے جناب نے ۔۔
مذھب کو بدنام نہ کریں ، اگر آپ کو اسلام پسند نہیں تو آپ کو کوئی زبردستی تو نہیں کر رہا۔
مذہب کو بدنام وہ لوگ کرتے ہیں حن کے دل میں یہ ہوتا نہیں۔۔۔ملحدین۔۔۔اسلام پسندی پتہ نہیں کیوں ایک جرم بن گیا ہے ۔۔
مذہب اور تعصب دو متضاد چیزیںہیں اور جہاں مذہب ہوگا وہاںتعصب نہیںہوگا۔
صحیح فرمایا ۔۔۔
اسلام کی بات ضرور کریں، اسلام کی تو ساری باتیں اچھی ہیں لیکن انداز اچھا رکھیں، یہی تو اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ اچھے انداز سے بات کرو (مرّو کراما) ۔ اب مسئلہ یہی ہے ہم دین کی بات ایسے سخت انداز سے کر رہے ہیں کہ لوگ بیزار ہو رہے ہیں، تو اس سے فائدہ ہوا کہ نقصان؟
مرو کراما حکم الہی کے خلاف جب عمل ہو گا تو فائدہ کیسا۔۔۔نقصان ہی ہوتاہے شارق صاحب ۔۔بہت اچھی بات کی ہے آپ نے اللہ سلامت رکھے اور مناظرین اسلام اور واعظین اسلام اور داعیان اسلام کو اللہ ہدایت سے نوازے آمین
اپنے خیالات کے اظہار کا ہر ایک کو ازادی ہے۔ ہم سب کو اچھے انداز سے اسلام کی ترویج کرنی چاہیے۔ اسلام ہی ہماری راہ نجات ہے
خان صاحب کی ان تینوں باتوں سے متفق ہوں بس (آزادی ) کے الف سے مد غائب ہے۔۔لیکن بات خان صاحب کی درست ہے یہی تو شہریت میں ایک باب کے تحت بیان کیا گیا ہے کہ اظہار خیال کی آزادی ایک اچھے معاشرے کی دلیل ہے ۔اور ترویج اسلام کے لیے انداز اچھا ہوگا تو ہی اثر پذیر ہوگا درشت انداز سے کہی کوئی بات کب کسی کے بھیجے میں اترتی ہے ۔مات تلوار سے بھی دی جاسکتی ہے اور مات اخلاق حسنہ سے بھی ۔۔کہتے ہیں جو گڑ سے مرے اسے زہر کیوں دیں ۔۔اور فارسی کا ایک ضرب المثل مجھے یاد آرہا ہے ۔۔زبان شیریں ملک گیریں۔۔اور خان صاحب نجات والی بات تو آپ کی اتنی سچی ہے جیسے سورج کی موجودگی میں اندھیرے سے انکار ہوتاہے ۔۔نجات تو اسلام میں ہی ہے ۔۔
مذہب کہاں کہاں ہے ، کہاں نہیں ؟ کتنا مفید ہے ، کتنا نہیں ؟ فورم پر اس کی حیثیت وغیرہ اہم نہیں ، جتنا کہ اس کی تعلیمات ۔
بالکل تعلیمات اہم ہیں۔۔
سب کو تو واقعی خوش نہیں کیا جا سکتا۔
سب کو نہ کریں ۔۔بس ایک اللہ کو کر لیں اور اللہ خوش ہو گیا تو کیا کہنے لہریں بہریں کر دے گا اور سبھی کو آپ سے خوش بھی کر دے گا ۔۔نسخہ مشکل ہے مگر ہے مجرب آزما لیں۔۔
وہ آزادی جس میں دوسروں کے احساسات کا بھی خیال رکھاجاتا ہے۔ اور یہ سارا سلسلہ باہمی احترام اور بھائی چارہ کی بنیاد پر قائم ہے۔
اللہ سے سچے دل سے دعا ہے کے ہماری اس محفل کی یہ پر محبت فضائیں ہمشہ رہیں۔آمین
دیکھئے، مذہب کے لئے اور سیاست کے لئے الگ الگ زمرے موجود ہیں۔ سیکشن کہہ لیں بے شک۔ وہاں جا کر اعتدال کے ساتھ لکھئے، کوئی نہیں روکتا۔ گڑبڑ ایسے شروع ہوتی ہے کہ اسلامی سیکشن کا متن دیگر سیکشنز میں پوسٹ ہونے لگتا ہے اور جواب در جواب بحث شروع ہوتی ہے جس میں دونوں اطراف سے منہ سے جھاگ نکالنے کی نوبت آ جاتی ہے۔ پھر موضوع چاہے جتنا مذہبی ہو، وہ محض ایک تضحیک بن کر رہ جاتا ہے
ایسی صورت حال سے بچنا ہی بہترہے بہتر ہے ایسی فضا پیدا ہونے سے قبل ہی رک جانا چاہیے۔۔۔