اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا

عرفان سعید

محفلین
جب تک یہ ’’نا نا‘‘ نہیں ہوجاتے!!!
یہ والے؟
saala-jalta-hain-mujhse.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
اس سزا کی علامتی اہمیت بہت زیادہ ہے، گو کہ حقیقی طور پر، اس سزا پر عمل درآمد ہونا قریب قریب ناممکن ہے۔ سول بالادستی کی جانب ایک اور قدم! تاہم، بہتر ہو گا کہ منافرتوں سے بچنے کے لیے، مشرف کی ہر صورت واپسی کا تقاضا نہ کیا جائے۔ قصور وار صرف وہی نہیں ہیں، اس لیے اس سزا کے سنائے جانے کو ہی فی الوقت کافی تصور کیا جائے۔ ویسے، حالیہ چند فیصلوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت، عدلیہ اور فوج کے مابین بھی کہیں نہ کہیں سرد جنگ جاری ہے۔ اب تو مسٹر باجوہ کو بھی پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہو گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
ویسے، حالیہ چند فیصلوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت، عدلیہ اور فوج کے مابین بھی کہیں نہ کہیں سرد جنگ جاری ہے۔
ماضی میں عدلیہ اور فوج منتخب حکومت کے خلاف ایک پیج پر ہوتی تھی۔ اب صورت حال یہ ہے کہ حکومت اور فوج تو ایک پیج پر ہے مگر عدلیہ مینج نہیں ہو پارہی۔ :)
 

عدنان عمر

محفلین
نہیں ۔ جب تک عمل درامد نہ ہو یہ فیصلہ تاریخی نہیں کہلا سکتا ۔ (صرف میری رائے ہے) ۔
پھر تو عمل درآمد بھی تاریخی کہلائے گا۔:)
چونکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فوجی حکمران کو سزائے موت سنائی گئی ہے، اس لیے اس فیصلے کی علامتی حیثیت کے تناظر میں اسے تاریخی کہا تھا۔
ویسے گل تاں تہاڈی وی ٹھیک اے۔:)
 
آخری تدوین:
Top