اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا

وجی

لائبریرین
ہم تو اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ کراچی والے بھائی لوگ بیان دینگے کہ "سزا کے لیئے فوجی جرنیل ملا تو ملا بھی ایک مہاجر۔ ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے "

اب وکلاء گردی پر کوئی بات نہیں کریگا
یہ فیصلہ فوج اور عدلیہ دونوں کے لیئے نرم گوشہ پیدا کریگا۔
 

زیرک

محفلین
دل کرتاہے ایک کتاب لکھوں جس کا نام ہو "جنرل مُکا سے جنرل مویا مُکا تک کا سفر"
بہرحال عدلیہ کی گاڑی نے 70 سال بعد پہلا صحیح گیئر لگایا ہے
دیر آید درست آید
کاش 70 سال پہلے یہ کام کردیا ہوتا تو ان تنخواہ دار جرنیلوں کو اپنی ہی حکومتوں اور قوم کو فتح کرنے کا شوق پیدا نہ ہوتا۔
 

زیرک

محفلین
یہ وہ کیس ہے جس کا فیصلہ رکوانے کے لیے عمران خان کی حکومت نے پوری کوشش کی تھی۔ آپ کو یاد ہو گا کہ کچھ عرصہ پہلے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے جنرل مشرف کے خلاف فیصلے کو رکوانے کا کیس نہ لڑنے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے مشرف ٹرائل کیس میں وفاقی حکومت کے طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے یہکہہ کر معذوری ظاہر کر دی تھی کہ "ان کا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ وہ اس کیس کی پیروی کریں"۔
 

زیرک

محفلین
ان کو کشمیریوں پرمودی کے ظالمانہ مظالم پر میٹنگ کرنا یاد نہیں رہتا لیکن وردی بھرا کے لیے سب اکٹھے ہو گئے ہیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
ان کو کشمیریوں پرمودی کے ظالمانہ مظالم پر میٹنگ کرنا یاد نہیں رہتا لیکن وردی بھرا کے لیے سب اکٹھے ہو گئے ہیں۔
صرف زیرو آف کارگل نہیں۔ ان کے اور بھی کارنامے ہیں، کردہ و ناکردہ۔ ایک وٹس ایپ گروپ پر مشرف کو اسلام کا ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا تھا کہ 1979 میں خانہ کعبہ اور مسجد حرام پر قبضہ کرنے والے گروہ کی سرکوبی کرنے والے پاکستانی کمانڈوز کا لیڈر میجر مشرف تھا۔ دین و ملت کے ایسے سپوت کو سزائے موت سنانا انتہائی درجے کی غداری ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
ڈی جی آئی ایس پی آر نے فیصلے پر فوج کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کافی کھلے لفظوں میں تنقید کی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ انہیں بھی طلبی کا پروانہ جاری کر دیا جائے گو کہ ایسا ہونا بہت ہی مشکل ہے مگر ایک موہوم سی امید ہے۔ ہواؤں کا رُخ تو بہت زیادہ بدل گیا اور ہمیں خبر بھی نہ ہوئی۔
 
اپنے ابو سے محروم ہو گیا

منتخب وزیراعظم کو اقامے پر نکالنے سے قوم تقسیم نہیں ہوئی؟ کٹھ پتلیوں کو حکومت دینے سے قوم تقسیم نہیں ہوئی؟ اچھے خاصے چلتے ملک کی واٹ لگانے سے قوم تقسیم نہیں ہوئی؟ لیکن ڈکٹیٹر کو کٹہرے میں لانے سے قوم تقسیم ہوگی۔ الخ
۔۔۔
منقول
 
Top