اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا

جاسم محمد

محفلین
او نہیں جی نہیں۔
نواز شریف نے کلنٹن کو کہہ کر فوجیں واپس بلا لی تھی ورنہ کارگل تو فتح ہو گیا تھا۔
مشرف نے کارگل آپریشن نواز شریف کو اعتماد میں لائے بغیر شروع کیا تھا۔ حالات ایٹمی جنگ کی طرف جا رہے تھے۔ امریکہ بھارت کے ساتھ کھڑا تھا۔
نواز شریف بجائے اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے دوڑے دوڑے واشنگٹن گئے اور جنگ بندی کیلئے استدعا کی۔ حالانکہ وہ یہی بات واجپائی کو براہ راست بھی کہہ سکتے تھے۔ اصل مقصد افواج واپس بلوانے پر فوج کے ممکنہ ردعمل سے خود کو بچانا تھا۔ بل کلنٹن نے جنگ بندی کی استدعا منظور کر لی لیکن اقتدار بچانے کی نہیں۔ اس کے کچھ ماہ بعد ان کا تختہ الٹ دیا گیا۔
 
مشرف نے کارگل آپریشن نواز شریف کو اعتماد میں لائے بغیر شروع کیا تھا۔ حالات ایٹمی جنگ کی طرف جا رہے تھے۔ امریکہ بھارت کے ساتھ کھڑا تھا۔
نواز شریف بجائے اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے دوڑے دوڑے واشنگٹن گئے اور جنگ بندی کیلئے استدعا کی۔ حالانکہ وہ یہی بات واجپائی کو براہ راست بھی کہہ سکتے تھے۔ اصل مقصد افواج واپس بلوانے پر فوج کے ممکنہ ردعمل سے خود کو بچانا تھا۔ بل کلنٹن نے جنگ بندی کی استدعا منظور کر لی لیکن اقتدار بچانے کی نہیں۔ اس کے کچھ ماہ بعد ان کا تختہ الٹ دیا گیا۔
سفید جھوٹ۔
ویسے یہ ورژن کہاں سے خریدا ہے؟
 

جاسم محمد

محفلین
صرف زیرو آف کارگل نہیں۔ ان کے اور بھی کارنامے ہیں، کردہ و ناکردہ۔ ایک وٹس ایپ گروپ پر مشرف کو اسلام کا ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا تھا کہ 1979 میں خانہ کعبہ اور مسجد حرام پر قبضہ کرنے والے گروہ کی سرکوبی کرنے والے پاکستانی کمانڈوز کا لیڈر میجر مشرف تھا۔ دین و ملت کے ایسے سپوت کو سزائے موت سنانا انتہائی درجے کی غداری ہے۔
منتخب حکومت کا تختہ الٹنا، آئین معطل کرنا غداری کے ضمن میں آتا ہے۔ مشرف نے بطور فوجی بہت سے کارنامے کئے ہوں گے البتہ ان کے سنگین جرائم اچھے کاموں پر بھاری پڑ گئے۔
 

زیرک

محفلین
یہاں بھی آپ کا بغض عمران نہیں گیا۔ عمران خان کے آن ریکارڈ بیانات موجود ہیں جس میں انہوں نے مشرف کو غدار وطن کہا تھا۔
مشرف کے خلاف بیانات دینے پر خان صاحب جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں۔
تنقید برائے اصلاح کا قائل ہوں مگر تم بغض بغض کی رٹ لگا کر یوتھیا کمینگی سے باز نہیں آ رہے، اب تم سے اسی لہجے میں بات ہوا کرے گی۔
مجھے معلوم ہے عمران خان نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے مشرف کو آرٹیکل 6 کے تحت موت کی سزا کی بات کی تھی (میں اسی تھریڈ میں اس بارے بات کر چکا ہوں)، اب جبکہ عدالت نے اپنا کام کر دیا ہے، آرٹیکل 6 کی سزا پر حکومت عمل درآمد کروایا کرتی ہے، کہو اپنے وزیراعظم عمران خان سے مرد کا بچہ ہے تو اس سزا پر عمل کر کے دکھائے۔ اسے کہو اصل حکمرانوں کے سامنے کھڑا ہو کر دکھائے۔
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
آج خصوصی عدالت نے جنرل پرویز مشرف کو آرٹیکل 6 کے تحت سزائے موت سنا دی ہے، اگر اسی فیصلے کو نظیر بنا کر قوم عدالت میں جنرل ایوب خان، جنرل یحییٰ خان اور جنرل ضیاءالحق کو بھی آرٹیکل 6 کےتحت مجرم قرار دینے کی پٹیشن دائر کرے اچھا ہو گا تاکہ سارا وردی پوش گند ایک بار ہی صاف ہو جائے۔ پھر رہ جائے گا سیاسی گند جسے صاف کرنا زیادہ مشکل نہیں ہو گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
ویسے یہ ورژن کہاں سے خریدا ہے؟
معروف فارن پالیسی جریدے سے:
On the morning of the 4th, Clinton’s advisors convened to inform Sharif that American intelligence had gotten wind of Pakistan’s plans to mobilize its nuclear weapons. If Clinton decided to recognize Pakistani territorial gains, India would surely escalate the conflict, risking a nuclear response from the Pakistanis. If Clinton managed to get Sharif to retreat to the Line of Control, nuclear war would likely be averted, but Pakistani military leaders would probably depose Sharif at their first chance
Sandy Berger, the U.S. national security advisor, told Clinton that he was heading into the single most important meeting with a foreign leader of his presidency. The goal was to get Sharif to retreat but give him sufficient political cover to hang on to power. "If he arrives as a prime minister but stays as an exile," Berger told Clinton, "he’s not going to be able to make stick whatever deal you get out of him​
The story of how Nawaz Sharif pulled back from nuclear war
 

زیرک

محفلین
اس میں حیرانی والی کیا بات ہے؟ پاکستان میں ڈاکٹرز، وکلا، طلبہ کے قبیلے ہو سکتے ہیں تو فوج کے کیوں نہیں؟
باقی سب اپنا کام کرتے ہیں کسی حکومت پر شبخون نہیں مارتے ، یہ فوجی قومی خزانے سے تنخواہ لیتے ہیں ملک کے دفاع کی اور اپنی حکومتیں فتح کرتے رہتے ہیں اس لیے میں بحیثیت پاکستانی ان سے سوال کر سکتا ہوں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اب جبکہ عدالت نے اپنا کام کر دیا ہے، آرٹیکل 6 پر حکومت عمل درآمد کروایا کرتی ہے، کہو اپنے وزیراعظم عمران خان سے مرد کا بچہ ہے تو اس سزا پر عمل کر کے دکھائے۔ اسے کہو اصل حکمرانوں کے سامنے کھڑا ہو کر دکھائے۔
یہ حکومت صرف عمران خان کی نہیں جنرل باجوہ کی بھی ہے۔ کیونکہ پاکستان ہائبرڈ نظام ہے۔ اگر عمران خان جنرل مشرف کی واپسی کے حق میں ہوں بھی تو جنرل باجوہ اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اور یوں یہ ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔
 

جان

محفلین
نواز شریف بجائے اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے دوڑے دوڑے واشنگٹن گئے اور جنگ بندی کیلئے استدعا کی۔
اپنی فوج کے سربراہ سپہ سالار اعظم حضرت مشرف صاحب نے ہی نواز شریف کو منت سماجت کر کے امریکہ بھجوایا تھا تاکہ جنگ بندی ہو سکی۔ سوال انتہائی سادہ ہے کیا پاکستانی حکومت میں اتنی جرات ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر اس کے خلاف امریکہ جا کر یہ کام کرے؟ ہینری کسنگر کہتے ہیں کہ نواز شریف امریکی صدر سے ایک منٹ کی ملاقات کے لیے ترسے جا رہے تھے۔ کلنٹن نے محض پاکستان کی ستر پوشی کے لیے ایک سٹیٹمنٹ دی۔ اس وقت جب دنیا بات بھی سننے کو تیار نہ تھی نواز شریف عزت رکھنے کے لیے چلے گئے لیکن سپہ سالار اعظم کو وہ عزت بھی راس نہ آئی اور سارا ملبہ نواز شریف پہ ڈال دیا! خان صاحب کے ساتھ جب ایسا ہاتھ ہو گا یقیناً بات تب سمجھ آئے گی!
 

زیرک

محفلین
یہ حکومت صرف عمران خان کی نہیں جنرل باجوہ کی بھی ہے۔ کیونکہ پاکستان ہائبرڈ نظام ہے۔ اگر عمران خان جنرل مشرف کی واپسی کے حق میں ہوں بھی تو جنرل باجوہ اپنے پیٹی بند بھائی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اور یوں یہ ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔
جہاں بات آرٹیکل 6 کی سزا پر عمل درآمد کی آئی وہاں اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان کی طرح پچھواڑا دکھا دیا نا ہائبرڈ نظام کا نام لے کر، ایسا کوئی نظام آئین کی نظر میں نہیں جو اس کی توجیح پیش کرتا ہے خلاف آئین کام کرتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اپنی فوج کے سسربراہ سپہ سالار اعظم حضرت مشرف صاحب ہی نواز شریف کو منت سماجت کر کے امریکہ بھجوایا تھا تاکہ جنگ بندی ہو سکی۔
یہی کام بھٹو سے لیا گیا تھا اپنے 90 ہزار قیدی چھڑوانے کیلئے۔ مقصد پورا ہونے پر اس کا بوریا بستر بھی صاف کر دیا گیا۔ نواز شریف نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا اور خود بھی اسی سازش کا شکار ہو گئے۔
 

جان

محفلین
یہی کام بھٹو سے لیا گیا تھا اپنے 90 ہزار قیدی چھڑوانے کیلئے۔ مقصد پورا ہونے پر اس کا بوریا بستر بھی صاف کر دیا گیا۔ نواز شریف نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا اور خود بھی اسی سازش کا شکار ہو گئے۔
اسی لیے ہم کہتے ہیں چلیں خان صاحب ہی سیکھ لیں لیکن نہیں! جب خان صاحب سے بھی مقصد پورا ہو جائے گا تو قصہ ختم ہو جائے گا اور مجھے نجانے کیوں لگ رہا ہے کہ وقت زیادہ دور نہیں!
 

جاسم محمد

محفلین
کیا آپ بھول گئے کہ عدالتوں نے مسٹر بھٹو کو پھانسی کی سزا سُنائی تھی اور اس پر عمل درآمد کو آپ کے باوقار ادارے نے یقینی بنایا۔
آئین پاکستان کے تحت فوج حکومت کا ذیلی محکمہ ہے جیسے محکمہ پولیس۔ برائے مہربانی اسے بار بار آزاد ادارہ کہہ کر آئین پاکستان کی توہین نہ کریں۔ شکریہ
 

جاسم محمد

محفلین
اسی لیے ہم کہتے ہیں چلیں خان صاحب ہی سیکھ لیں لیکن نہیں! جب خان صاحب سے بھی مقصد پورا ہو جائے گا تو قصہ ختم ہو جائے گا اور مجھے نجانے کیوں لگ رہا ہے کہ وقت زیادہ دور نہیں!
جس طرف ملک کے حالات جا رہے ہیں۔ عمران خان سے بہتر فوج کی ترجمانی کرنے والا کوئی اور سول حکمران دور دور تک موجود نہیں ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
عدنان بھیا! پرویز مشرف صاحب نے جو فیصلے کیے، ان کو مشورہ دینے والوں میں نام نہاد سیاست دان بھی شامل تھے۔
سیاست دان ہی نہیں۔ جن ججوں نے مشرف کے ان خلاف آئین اقدام کو حلال کیا وہ بھی اس کے جرم میں برابر کے شریک تھے۔ لیکن سزا صرف مشرف کو ملی کیونکہ وہ ان سب کا ماسٹرمائنڈ تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
٭جیسے آپ مارشل لاء لگاتے وقت ملکی آئین اور دئیے حلف کو بھول جاتے تھے اور عدلیہ آپ کا جرم جائز قرار دیتی تھی اس بات عدلیہ نے آپ کے جرم کی پردہ پوشی نہیں کی تو آپ کی چیخیں دوسرے آسمان تک کیوں پہنچ رہی ہیں، اس کی وجہ ہم جانتے ہیں۔
ترجمان فوج کو یہی غم ہے کہ ماضی کی طرح اب عدلیہ ان کے کنٹرول میں کیوں نہیں ہے۔
 
Top