اسلام میں خواتین کے حقوق - جدید یا فرسودہ

شمشاد

لائبریرین
سوال : میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ فلموں، گانوں، ناولوں، رسالوں اور مخلوط تعلیم نے ہمارے دور کو جنسی انارکی کا دور بنا کر رکھ دیا ہے۔ کیا اس صورت حال میں یہ مناسب ہو گا کہ لڑکیوں کو اپنی مرضی سے شادی کرنے کی اجازت دے دی جائے؟

جواب : بھائی نے سوال پوچھا ہے کہ اس جدید دور میں جب کہ جنسی فلموں وغیرہ کی اس قدر بہتات ہے، کیا یہ مناسب ہو گا کہ بیٹیوں کو اپنی مرضی سے شادی کرنے کی اجازت دی جائے۔

جیسا کہ میں نے پہلے کہا، والدین اس سلسلے میں مشورہ دے سکتے ہیں، رہنمائی کر سکتے ہیں لیکن زبردستی نہیں کر سکے۔ والدین یقیناً اپنی بیٹیوں کو اس سلسلے میں اچھا مشورہ دے سکتے ہیں۔ لیکن اس بات کی بھی تو کوئی ضمانت نہیں کہ والدین ہمیشہ درست ہوں گے۔

بہرحال اسلامی حکم یہی ہے کہ والدین شادی کے سلسلے میں بیٹی کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ اس پر زبردستی نہیں کر سکتے کیونکہ بالآخر بیٹی نے ہی شوہر کے ساتھ زندگی گزارنی ہے، اس کے والدین نے نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
سوال : میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ اسلامی قانون کے مطابق بچے کا ولی یا سرپرست صرف باپ ہی کیوں ہو سکتا ہے؟

جواب : بہن نے سوال پوچھا ہے کہ مسلم پرسنل لا کے مطابق صرف باپ ہی اولاد کا سرپرست بن سکتا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟

میری بہن، ایسا نہیں ہے۔ اسلامی شریعت کے مطابق جب تک بچہ چھوٹا ہوتا ہے یعنی تقریباً 7 سال کی عمر تک اس کی سرپرست ماں ہوتی ہے۔ کیونکہ ابتدائی عمر میں باپ سے زیادہ ذمہ داری ماں کی ہوتی ہے۔

اس کے بعد یہ ذمہ داری باپ کی طرف منتقل ہو جاتی ہے۔ اور بالآخر جب بچہ بالغ ہو جاتا ہے تو یہ کلی طور پر اس کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ وہ ماں کے ساتھ رہنا چاہتا ہے یا باپ کے ساتھ۔

امید ہے آپ کو اپنے سوال کا جواب مل چکا ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
محترم اگر آپ شروع سے پڑھ لیتے تو آپ کو معلوم ہو جاتا کہ یہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دیا ہوا لیکچر ہے جو میں نے یونیکوڈ میں لکھ کر پوسٹ کیا ہے۔
 
جی، وہ تو عنوان دیکھ کر ہی پتہ چل گیا تھا کہ ذاکر نائیک کے لیکچر کو ٹائپ کیا گیا ہے۔ اس کتابچے کے کچھ حصے میں‌ نے بھی ٹائپ کیے تھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی محنت قبول فرمائے۔ ای بک کی شکل میں‌کب لا رہے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی اس سے پہلے "اسلام - دہشت گردی یا عالمی بھائی چارہ " بھی یونیکوڈ میں‌لکھ کر پوسٹ کر چکا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے سوائے اردو محفل کے کہیں بھی اپنی ٹائپ کی ہوئی کتابیں اپلوڈ نہیں کیں۔
 

خواجہ طلحہ

محفلین
بھائی ای بک کیوں نہیں بنائی ؟
میں نے کتاب وسنت ڈاٹ کام پر اس کتاب کی ایک ای بک کا ربط بھی فورم میں پوسٹ کیا ہے۔ لیکن یہ کتاب آپ نے پہلے سے ہی پوسٹ کی ہوئی ہے۔
 
ششمشاد صاحب
بہت بہت شکریہ۔
ٹیکسٹ فارمیٹ میں کتابی مواد انٹرینٹ پر بہت کم ہے۔خصوصا اردو میں۔
آپ نے یہ ایک صدقہ جاریہ کیا ہے۔اللہ آپ کو اس کا بدلہ عطا فرمائے۔
اٰمین
 
Top