عامر گولڑوی
محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بہتریں گوہر گنجینہ ہست یست سخن
گر سخن جاں نبود مردہ چرا خاموش است
معزز اراکین اردو محفل و محبان علم و ادب جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ نہ صرف اردو ادب میں بلکہ تقریبا دنیا کی ہر زبان میں کلام منظوم ایک انفرادی حیثیت و اہمیت کا حامل ہے۔
آج کے اس موضوع کا مقصد کلام منظوم کو آئینہ شریعت میں دیکھنا ہے۔ اور تمام احباب ذی وقار سے درخواست ہے کہ اپنی رائے سے دنیائے علم و ادب کو روشن فرمائیں۔ شکریہ
سورہ الشعراء میں اللہ رب العزت فرماتا ہے کہ
"اگر تم میں سے کسی شخص کا پیٹ پیپ سے بھر جائے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ شعروں سے بھرا ہوا ہو۔"
اور جناب سید الانبیاء علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی شعر کہنا ثابت نہیں البتہ جب جناب حساب بن ثابت رضی اللہ تعالٰی نعت رسول مقبول فرماتے تو حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وبارک وسلم نہ صرف سماعت فرماتے بلکہ تعریف بھی فرماتے۔
تو معززین اردو محفل معترضین کے ان اعتراضات کے کیا جواب دینگے۔
نوٹ: ان شاء اللہ اس موضوع کو ہم مکمل کریں گے کچھ اپنی اور کچھ احباب کی سعی سے۔ اعتراضات سے ابتدا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ موضوع کو آئینہ شریعت میں دیکھتے وقت اعتراضات بھی کلام کا حصہ رہیں۔ شکریہ۔ سلامت رہیں
والسلام

وَ الشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَﭤ°اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ وَادٍ یَّهِیْمُوْنَ°وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَ°
ترجمہ: "اور شعرا کی پیروی تو گمراہ لوگ کرتے ہیں۔ کیا تم نے نہ دیکھا کہ شاعر ہر وادی میں بھٹکتے پھرتے ہیں۔ اور یہ کہ وہ ایسی بات کہتے ہیں جو کرتے نہیں۔"
اور جناب ختمی مرتبت رسالت مآب علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:ترجمہ: "اور شعرا کی پیروی تو گمراہ لوگ کرتے ہیں۔ کیا تم نے نہ دیکھا کہ شاعر ہر وادی میں بھٹکتے پھرتے ہیں۔ اور یہ کہ وہ ایسی بات کہتے ہیں جو کرتے نہیں۔"

آخری تدوین: