اسلام میں شاعری کی حیثیت

زیک

مسافر
اسلام کا دائر ہ اس قدر تنگ کر کے خرافات کے نام پر فنونِ لطیفہ بند کریں گے تو لہو ولعب کے نام پر اسپورٹس کیوں بند نہ ہوں۔ صرف چرب زبانی رکھیے جو دشمن کو منہ توڑ جواب دے سکے اور صرف ورزش رکھیے جو قتال میں کام آ سکے۔ اور تعلیم تو صرف دینی ضروری ہے اور چولہا چوکی کے لیے وہ بھی ضروری نہیں، و علیٰ ہذا لقیاس۔
یہ پوسٹ ماڈرن رہبانیت ہے کہ زندگی سے تمام خوشیاں سلب کر لی جائیں
 

عرفان سعید

محفلین
کہیں یہاں ستارہ شعرٰی یا علمِ نجوم کا تذکرہ تو نہیں، جن کے ماہر ین مختلف بروج، سیاروں اور ستاروں کے میدان میں بھٹکتے پھرتے ہیں!
نہیں، کیونکہ آیت کے الفاظ، موقع محل اور سیاق و سباق کے مطابق اس کا کوئی احتمال نہیں۔
 
Top