اسلام میں عورت کا مقام

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

دوست

محفلین
پاء جی جو احادیث آپ یہاں پر گھسیڑ رہے ہیں ان کی فقہی حیثیت کیا ہے؟
یہ بھی ذرا واضح کردیں تومہربانی ہوگی۔ اگر ولی کی مرضی کے بغیر شادی نہیں کرسکتی تو ولی بھی بغیر اس کی مرضی کے نکاح نہیں کرسکتا۔ دونوں کی رضامندی ضروری ہے۔ اور یہی اعتدال ہے۔
 
خرم

محفلین
حدیث:

یہ مقام ہے عورت کا کہ اسے خود اپنی مرضی سے شادی کرنے کی بھی اجازت نہیں۔

اب آپ کی نکتہ آفرینیوں پر قربان ہی جا سکتا ہوں۔ اس میں عورت کے حقِ نکاح کی بات نہیں ہو رہی، بنا کسی مرد ضامن کے نکاح کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ کہاں‌کی بات کو کہاں‌باندھ دیا آپ نے۔ نکاح کرنا عورت کا حق اور صرف اس کا حق ہے۔ مرد ولی صرف اس قانونی معاہدہ کا ضامن ہوتا ہے جسے ہم نکاح کہتے ہیں۔ ولی کے فرائض کیا ہیں اس پر تو یہیں محفل پر ایک دفعہ بات ہوئی تھی۔ بہرحال آمدم برسر مطلب، جو آپ نے بات سمجھی ہے اس حدیث سے اس کا اس حدیث کے متن سے چنداں کوئی تعلق نہیں ہے۔
 
خرم

محفلین
صحیح بخاری کی حدیث:

اس حدیث سے کئی باتیں ظاہر ہوتی ہیں۔ ایک یہ کہ حضرت محمد نے شادی کی مگر ان کے پیروکاروں کو علم ہی نہ تھا کہ حضرت صفیہ ان کی بیوی ہیں یا لونڈی۔ دوسرے یہ کہ لونڈی سے تعلقات جائز تھے تبھی مسلمانوں کو یہ شک ہوا۔ تیسرے یہ کہ لونڈیاں پردہ نہیں کرتی تھیں یعنی پردہ صرف آزاد عورتوں کے لئے تھا۔

پہلے اعتراض کا تو یہ جواب ہوا کہ پورے لشکر میں بات پھیلنے میں وقت لگتا ہے۔ اس میں‌آپ کو کیا اعتراض نظر آیا؟
لونڈیوں کی حرمت کے بارے میں پہلے ہی عرض کر چکا ہوں کہ جو اللہ اور اس کے رسول نے حلال کیا مجھے وہ قبول ہے۔
پردہ کے بارے میں تو ائمہ بھی منقسم ہیں کہ آزاد خاتون کو بھی کتنا پردہ کرنا چاہئے آپ صرف لونڈیوں کی بات کرتے ہیں۔ ہاں ایک آزاد خاتون اور ایک باندی میں یقیناً فرق ہوتا ہوگا مگر یہ فرق معاشرتی ہے (اسی لئے ایک رائے یہ بھی ہے کہ پردہ ایک معاشرتی چیز ہے دینی نہیں)۔ دین کے امتیازی قوانین لونڈیوں اور غلاموں کی سہولت کے لئے ہیں ان پر ظلم کے لئے نہیں۔
 
عمر میرزا

محفلین
منصور خلاج: خدا کا کس نے ذکر کیا؟ جو ہے ہی نہیں وہ کیسے کسی کو منع کر سکتا ہے؟ یہاں تو بات حضرت عمر کے منع کرنے کی ہو رہی تھی۔

نعوذ باللہ استغفراللہ
آپ سب بھایئوں سے درخواست ہے کہ اس شخص سے بات چیت بند کر دیں ۔جو شخص نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ کے وجود کو ماننے سے انکاری ہے اس سے اللہ کے دین کے بارے میں بحث کرنے کا کیا فائدہ ۔آپ لوگ جتنا اسے سمجھانے کی کوشش کر رہے ہو یہ اتنا زیادہ اسلام کی توہین کرتا جارہا ہے۔بحث و مباحث ھر مسلئے کا حل نہیں۔اسلام نے ان جیسوں کا حل بتا دیا ہے لیکن اس مخفل میں ان جیسوں سے کنارہ کشی ہی بہتر ہے۔

میں ایڈمن سے بھی گزارش کرونگا کہ خدارا اس فورم کو ڈلیٹ یا لاک کر دیا جائے ۔اور آذادی رائے کے نام پر دین اسلام کی مزید جگ ھنسائی نہ کرائی جائے۔
والسلام
 
سپینوزا

محفلین
پاء جی جو احادیث آپ یہاں پر گھسیڑ رہے ہیں ان کی فقہی حیثیت کیا ہے؟
یہ بھی ذرا واضح کردیں تومہربانی ہوگی۔ اگر ولی کی مرضی کے بغیر شادی نہیں کرسکتی تو ولی بھی بغیر اس کی مرضی کے نکاح نہیں کرسکتا۔ دونوں کی رضامندی ضروری ہے۔ اور یہی اعتدال ہے۔

حنفی فقہ کے مطابق اگر آدمی اور عورت ایک ہی سٹیٹس کے ہوں تو ولی کی مرضی لازمی نہیں مگر اگر آدمی کم درجے کا ہو تو پھر ولی نکاح کے سال بعد تک بھی شادی ختم کروا سکتا ہے۔ یہ تو ہے انسان کی برابری اسلام میں!!

باقی فقہاء اس سے بھی سخت ہیں اور کہتے ہیں کہ ولی کی مرضی ضروری ہے۔

یہ کیسا اعتدال ہے جس میں عورت کے اختیارات مرد کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں؟
 
سپینوزا

محفلین
اب آپ کی نکتہ آفرینیوں پر قربان ہی جا سکتا ہوں۔ اس میں عورت کے حقِ نکاح کی بات نہیں ہو رہی، بنا کسی مرد ضامن کے نکاح کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ کہاں‌کی بات کو کہاں‌باندھ دیا آپ نے۔ نکاح کرنا عورت کا حق اور صرف اس کا حق ہے۔ مرد ولی صرف اس قانونی معاہدہ کا ضامن ہوتا ہے جسے ہم نکاح کہتے ہیں۔ ولی کے فرائض کیا ہیں اس پر تو یہیں محفل پر ایک دفعہ بات ہوئی تھی۔ بہرحال آمدم برسر مطلب، جو آپ نے بات سمجھی ہے اس حدیث سے اس کا اس حدیث کے متن سے چنداں کوئی تعلق نہیں ہے۔

جناب کچھ غور سے پڑھیں! کیا یہ صاف ظاہر نہیں اس حدیث سے کہ ولی کی مرضی کے بغیر شادی نہیں‌ ہو سکتی اور ولی مرد ہی ہو گا؟ اور صرف یہ نہیں کہا گیا کہ عورت کو ولی کی بات ماننی ہے بلکہ صاف صاف ولی کی مرضی کے بغیر شادی کرنے والی کو زانیہ کہا گیا ہے۔ یہ کافی بڑا الزام ہے اور اگر حضرت محمد نے ایسا کہا تو آپ اندازہ کر لیں کہ عورت کے پاس کیا حق باقی رہ جاتا ہے۔
 
سپینوزا

محفلین
ہاں ایک آزاد خاتون اور ایک باندی میں یقیناً فرق ہوتا ہوگا مگر یہ فرق معاشرتی ہے (اسی لئے ایک رائے یہ بھی ہے کہ پردہ ایک معاشرتی چیز ہے دینی نہیں)۔ دین کے امتیازی قوانین لونڈیوں اور غلاموں کی سہولت کے لئے ہیں ان پر ظلم کے لئے نہیں۔

ابھی کچھ صفحے پہلے تو آپ اسلام کے برابری کے سلوک کے قصیدے پڑھ رہے تھے اب فرق پر کوئی اعتراض نہیں۔ یہی آپ کا دین آزاد اور غلام میں پردے کے معاملے میں بھی تفریق کر رہا ہے۔
 
خرم

محفلین
ابھی کچھ صفحے پہلے تو آپ اسلام کے برابری کے سلوک کے قصیدے پڑھ رہے تھے اب فرق پر کوئی اعتراض نہیں۔ یہی آپ کا دین آزاد اور غلام میں پردے کے معاملے میں بھی تفریق کر رہا ہے۔

چلیں بھائی ہاتھ کنگن کو آرسی کیا، مجھے بھی دکھا دیجئے جو قصیدے میں نے پڑھے تھے۔ ویسے پردہ کے متعلق عرض کیا کہ اس کی فرضیت پر بھی مختلف آراء ہیں۔ چہار ائمہ کے نزدیک بھی اس معاملہ میں‌کافی ابہام پایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ایک غلام مسلمان کے فرائض آزاد مسلمان سے کم ہیں وہ آپ کو دکھائی نہیں‌دیتے، پردے کی حکمیت پر اعتراض ہے۔

باقی رہا ولی کی مرضی کی بات تو جو دو احادیث آپ نے لکھی ہیں ان میں سے "ولی کی مرضی" کے الفاظ ہی نکال کر دکھا دیجئے۔ باقی بات تو بعد میں کر لیں گے۔

اور وہ آپ کے نِک والا معاملہ تو بیچ میں ہی رہ گیا۔ اس معاملہ میں بھی تو کچھ ارشاد کیجئے۔
 
بدتمیز

محفلین
حمزہ یوسف کے بارے میں اپنی رائے سے رجوع کر رہا ہوں۔ ان کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد ان کی کچھ باتوں سے متفق اور کچھ بہت قابل غور ہیں۔ بہرحال ان کی کچھ باتوں‌سے اختلاف باقی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
نعوذ باللہ استغفراللہ
آپ سب بھایئوں سے درخواست ہے کہ اس شخص سے بات چیت بند کر دیں ۔جو شخص نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ کے وجود کو ماننے سے انکاری ہے اس سے اللہ کے دین کے بارے میں بحث کرنے کا کیا فائدہ ۔آپ لوگ جتنا اسے سمجھانے کی کوشش کر رہے ہو یہ اتنا زیادہ اسلام کی توہین کرتا جارہا ہے۔بحث و مباحث ھر مسلئے کا حل نہیں۔اسلام نے ان جیسوں کا حل بتا دیا ہے لیکن اس مخفل میں ان جیسوں سے کنارہ کشی ہی بہتر ہے۔

میں ایڈمن سے بھی گزارش کرونگا کہ خدارا اس فورم کو ڈلیٹ یا لاک کر دیا جائے ۔اور آذادی رائے کے نام پر دین اسلام کی مزید جگ ھنسائی نہ کرائی جائے۔
والسلام

نہیں میرے بھائی منصور سے بات چیت بند کر دینا اس کا حل نہیں ہے۔ بلکہ منصور کا سمجھانا یا قائل کرنا ہی اس کا حل ہے۔
 
عمر میرزا

محفلین
اقتباس:
اصلی پوسٹ بذریعہ omer meerza
اسلام نے ان جیسوں کا حل بتا دیا ہے لیکن اس مخفل میں ان جیسوں سے کنارہ کشی ہی بہتر ہے۔

منصور حلاج
یہ بھی بتاتے چلیں کہ کیا حل بتایا ہے آپ کے اسلام نے؟

بڑا سمپل سا ہے ایسے شخص کو تین دن بھوکا پیاسا کمرے میں بند رکھا جائے اگر دماغ ٹھکانے آجائے تو ٹھیک ورنہ گردن اڑا دی جائے۔
ویسے یہ کام تو اسلامی ریاست کا ہے مگر ابھی کافی سر پھرے ایسے بھی ہیں جو یہ خود کرنے کےلئے تیار ہو جایئں گے۔تم اپنا اتا پتا مجھے پرسنل مسیج سے send کرو میں گارنٹی دیتا ہوں ایسے کسی بندے سے ضرور ملواؤں گاجس سے ملکر تمیں یقینا دلی خوشی ہو گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ جس حل کا ذکر آپ نے کیا ہے وہ ایسے مسلمان کے لیے ہے جو منکر ہو جائے۔ اور جو غیر مسلم ہیں ان کے لیے اللہ نے قرآن میں فرما دیا ہے۔ اگر سمجھ جائیں تو ان کے لیے بہت بڑا انعام ہے۔ لیکن اگر دلوں پر مہر لگ ہوئی ہے تو درد ناک عذاب کا ذکر تو بہت جگہ آیا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
بڑا سمپل سا ہے ایسے شخص کو تین دن بھوکا پیاسا کمرے میں بند رکھا جائے اگر دماغ ٹھکانے آجائے تو ٹھیک ورنہ گردن اڑا دی جائے۔
ویسے یہ کام تو اسلامی ریاست کا ہے مگر ابھی کافی سر پھرے ایسے بھی ہیں جو یہ خود کرنے کےلئے تیار ہو جایئں گے۔تم اپنا اتا پتا مجھے پرسنل مسیج سے send کرو میں گارنٹی دیتا ہوں ایسے کسی بندے سے ضرور ملواؤں گاجس سے ملکر تمیں یقینا دلی خوشی ہو گی۔

واہ بھئی واہ! بوگیمبو خوش ہوا! :grin:
کمال کا طریقہ ہے۔ میں بھی اس پر عمل کرنا شروع کر دوں لیکن دنیا کی 75 فی صد آبادی کے لیے اتنے کمرے کہاں سے لاؤں؟:rolleyes:
 
ساجد

محفلین
خدا کا کس نے ذکر کیا؟ جو ہے ہی نہیں وہ کیسے کسی کو منع کر سکتا ہے؟ یہاں تو بات حضرت عمر کے منع کرنے کی ہو رہی تھی۔
کیا انسان کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ ہم نے اسے نطفے سے پیدا کیا ہے؟ پھر یکا یک وہ صریح جھگڑالو بن بیٹھا۔ اور اس نے ہمارے لئیے مثال بیان کی اور اپنی (اصل) پیدائش کو بھول گیا۔ کہنے لگا ان گلی سڑی ہڈیوں کو کون زندہ کر سکتا ہے؟ آپ جواب دیجئیے! کہ انہیں وہ زندہ کرے گا جس نے انہیں اول مرتبہ پیدا کیا ہے ، جو سب طرح کی پیدائش کا بخوبی جاننے والا ہے۔ وہی جس نے تمہارے لئیے سبز درخت سے آگ پیدا کر دی ، جس سے تم یکا یک آگ سُلگاتے ہو ، جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے ،کیا وہ ان جیسوں کے پیدا کرنے پر قادر نہیں؟ بے شک قادر ہے۔ اور وہی تو پیدا کرنے والا دانا (بینا) ہے۔
وہ جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے اُسے اتنا فرمادینا (کافی ہے) کہ ہو جا ، وہ اسی وقت ہو جاتی ہے۔
پس پاک ہے وہ اللہ جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے ۔ اور جس کی طرف تم سب کو لوٹ کر جانا ہے۔
سورہ یسین آیت نمبر 77 تا 83

مری ذات ہے خود شاہد وجود ذاتِ باری کی
دلیل ایسی ہے یہ ، جو رد ہو نہیں سکتی​
 
بدتمیز

محفلین
نعوذ باللہ استغفراللہ
آپ سب بھایئوں سے درخواست ہے کہ اس شخص سے بات چیت بند کر دیں ۔جو شخص نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ کے وجود کو ماننے سے انکاری ہے اس سے اللہ کے دین کے بارے میں بحث کرنے کا کیا فائدہ ۔آپ لوگ جتنا اسے سمجھانے کی کوشش کر رہے ہو یہ اتنا زیادہ اسلام کی توہین کرتا جارہا ہے۔بحث و مباحث ھر مسلئے کا حل نہیں۔اسلام نے ان جیسوں کا حل بتا دیا ہے لیکن اس مخفل میں ان جیسوں سے کنارہ کشی ہی بہتر ہے۔

میں ایڈمن سے بھی گزارش کرونگا کہ خدارا اس فورم کو ڈلیٹ یا لاک کر دیا جائے ۔اور آذادی رائے کے نام پر دین اسلام کی مزید جگ ھنسائی نہ کرائی جائے۔
والسلام

نہیں منصور پہلے کچھ کلمات ادا کر چکے تھے جو کی ان کی طرف سے توہین کے زمرے میں تھا اب وہ صرف quote کر رہے ہیں ان کے ساتھ کھیلتے رہنے میں ہی مزہ ہے۔ کم از کم دین سے آشنائی تو ہو رہی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top