آپ کی بات سے واضح نہیں ہے کہ اس ترجمہ میں کیا غلط کہا گیا ہے اور آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ ترجمہ میرا نہیں ، من و عن مترجمین سے پیش کررہا ہوں۔
یہ آیت کسی طور سورہ روم کی دی گئی آیت سے تضاد نہیںکرتی ہے۔ اس امر کو ہم علیحدہ دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے زیردستوں کو اپنی ملکیت سے خدا کے دئے ہوئے سے کھلائیں پلائیں گے اور ضرورت پوری کریں گے۔ اس اصول میں کیا خرابی ہےِ۔ یہی اصول یہاں دیا گیا ہے۔
کونسا اصول یہاں دیا گیا ہے وہی تو آپ کو سمجھانا چاہ رہا ہوں۔لیکن آپ سمجھے تب نا!!!فاروق بھائی لگتا ہے آپ ابھی تک میری بات نہیں سمجھے۔۔۔یا ہوسکتا ہے مجھے ہی غلطی لگی ہو۔لیکن میں نے اس آیت کو بار بار پڑھا۔اس کیساتھ والی آیتوں کو بھی پڑھا ہے۔اس کا مطلب وہ نہیں جو آپ لے رہے ہيں۔
بھائی! یہ آیت غلاموں کو دینے کے بارے میں نہیں ہے۔
بلکہ اللہ تعالی فرما رہا ہے کہ کیا تم اپنا مال اپنے غلاموں کو دے دو گے؟ کہ وہ بھی تمہارے برابر کے ہوجائیں(یعنی تمہارے شریک بن جائیں۔) تم ہرگز ایسا نہیں کرسکتے۔
یہاں مشرکین سے خطاب ہے کہ جب تم ان (غلاموں) کو اپنا شریک نہیں بنا سکتے تو اللہ کے شریک کیوں بناتے ہو؟؟؟اور آپ اس آیت سے یہ اخذ کررہے ہیں کہ اللہ نے فرمایا کہ غلاموں کو اپنے مال سے دو۔یہ تو الٹ مطلب ہوگیا۔جو کہ سراسر غلطی ہے۔آپ غوو کریں پلیز۔۔۔۔۔میں نیچے ترجمہ پیش کررہا ہو۔آپ ذرا غور سے چیک کرلیں۔
ترجمہءکنزالایمان:اور اللہ نے تم میں ایک دوسرے پر رزق میں بڑائی دی (ف۱۵۳) تو جنہیں بڑائی دی ہے وہ اپنا رزق
اپنے باندی غلاموں کو نہ پھیر دیں گے کہ وہ سب اس میں برابر ہوجائیں (ف۱۵۴) تو کیا اللہ کی نعمت سے مکرتے ہیں، (ف۱۵۵)
تفسیر خزائن العرفان:153-تو کسی کو غنی کیا، کسی کو فقیر ، کسی کو مالدار ، کسی کو نادار ، کسی کو مالک ، کسی کو مملوک ۔154-اور باندی غلام آقاؤں کے شریک ہو جائیں ، جب تم اپنے غلاموں کو اپنا شریک بنانا گوارا نہیں کرتے تو اللہ کے بندوں اور اس کے مملوکوں کو اس کا شریک ٹھہرانا کس طرح گوارا کرتے ہو ، سبحان اللہ یہ بُت پرستی کا کیسا نفیس دل نشین اور خاطر گُزین رد ہے۔155-کہ اس کو چھوڑ کر مخلوق کو پوجتے ہیں ۔
71. And Allah has preferred one over the other in the means of subsistence. Then those who have been preferred will not divert their means of subsistence to their hand maid slaves. So that they all should become equal in it. Do they then deny the blessing of Allah?
ترجمہ ضیاء القرآن(کرم شاہ الازہری):اور اللہ تعالی نے برتری بخشی ہے تم میں سے بعض کو بعض پر دولت کے لحاظ سے ۔پس (اب بتاؤ) کیا وہ لوگ جنھیں برتری بخشی گئی
وہ لوٹانے والے ہیں اپنی دولت کو ان لوگوں پر جو ان کے مملوک ہیں تاکہ وہ سب اسمیں برابر ہوجائیں؟(ہرگز نہیں)تو کیا وہ اللہ تعالی کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں۔
اب قرآن تو یہ فرما رہا ہے کہ۔۔
۔پس (اب بتاؤ) کیا وہ لوگ جنھیں برتری بخشی گئی وہ لوٹانے والے ہیں اپنی دولت کو ان لوگوں پر جو ان کے مملوک ہیں تاکہ وہ سب اسمیں برابر ہوجائیں؟(ہرگز نہیں)۔۔۔۔
اور آپ اخذ کررہے ہیں۔۔۔
غلاموں کو مال دو۔۔۔۔
تو ہوگیا قرآن کا الٹ۔۔۔۔
یہی بات آپ کو سمجھا رہا ہوں۔اور آپ۔۔۔۔بحث پر تلے ہوئے ہيں۔۔۔اور ناظم خاص صاحب یا کوئی اور ہی سمجھ جاتا اور آپ کو سمجھا دیتا۔۔اب میں کیا کروں؟؟؟۔آپ خود غور کرلیں شاید آپ کو
اخذ کرنے میں ہی غلطی لگ رہی ہو۔
جب ایک آیت میں آپ کی اخذ دانی و تفسیر دانی کا یہ عالم ہے تو دیگر میں کیا عالم ہوگا؟؟؟
از مولوی فاروق سرور:پہلی آیت کے فراہم کردہ ہوئے ترجمہ اور تفسیر میں بہت فرق ہے - پہلی آیت کا ترجمہ 23 مترجمین کی نظر سے دیکھ لیجئے۔ اس ایک مفسر کا دیا ہو رنگ دوسرے مترجمیں سے نہیں ملتا۔
نیچے ترجمے آپ ہی کی سائٹ سے پیش خدمت میں اب آپ خود ہی غور فرما لیں کہ مفسر کا دیا ہوا رنگ نہیں ملتا یا آپ کا دیا ہوا رنگ نہیں ملتا۔ذرا تعصب کی عینک اتار کے چیک کريں۔
اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق (کے درجات) میں فضیلت دی ہے (تاکہ وہ تمہیں حکمِ انفاق کے ذریعے آزمائے)، مگر جن لوگوں کو فضیلت دی گئی ہے وہ اپنی دولت (کے کچھ حصہ کو بھی)
اپنے زیردست لوگوں پر نہیں لوٹاتے (یعنی خرچ نہیں کرتے) حالانکہ وہ سب اس میں (بنیادی ضروریات کی حد تک) برابر ہیں، تو کیا وہ اللہ کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں۔
Yousuf Ali Allah has bestowed His gifts of sustenance more freely on some of you than on others: those more favoured
are not going to throw back their gifts to those whom their right hands possess, so as to be equal in that respect. Will they then deny the favours of Allah?
Ahmed Ali اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر روزی میں فضیلت دی پھر جنہیں فضیلت دی گئی وہ اپنے حصہ کا مال اپنے
غلاموں کو دینےو الے نہیں کہ وہ اس میں برابر ہو جائیں پھر کیا اللہ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں
Shabbir Ahmed اور اللہ نے فضیلت دی ہے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں۔
سو نہیں ہیں وہ لوگ جنہیں فضیلت دی گئی ہے (ایسے) کہ دے دیں اپنا رزق اپنے مملوکوں کو تاکہ ہوجائیں وہ بھی اس رزق میں برابر (کے حصّے دار)۔ تو کیا پھر اللہ کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں یہ۔
Literal And God preferred/favoured some of you over some in the provision , so those who were preferred/favoured are not with returning their provision on (to) what their rights/oaths owned/possessed, so they are in it equal/alike . So are they with Gods' blessing/goodness disbelieving and denying ?
Yusuf Ali Allah has bestowed His gifts of sustenance more freely on some of you than on others: those more favoured are not going to throw back their gifts to those whom their right hands possess, so as to be equal in that respect. Will they then deny the favours of Allah?
Pickthal And Allah hath favoured some of you above others in provision. Now those who are more favoured will by no means hand over their provision to those (slaves) whom their right hands possess, so that they may be equal with them in respect thereof. Is it then the grace of Allah that they deny?
Arberry And God has preferred some of you over others in provision;, but those that were preferred shall not give over their provision to that their right hands possess, so that they may be equal therein. What, and do they deny God's blessing?
Shakir And Allah has made some of you excel others in the means of subsistence, so those who are made to excel do not give away their sustenance to those whom their right hands possess so that they should be equal therein; is it then the favor of Allah which they deny?
Sarwar God has made some of you richer than others. The rich ones do not have to give away their property to their slaves to make them equally rich. Do they reject the bounties of God?
H/K/Saheeh And Allah has favored some of you over others in provision. But those who were favored would not hand over their provision to those whom their right hands possess so they would be equal to them therein. Then is it the favor of Allah they reject?