اسلام کو خطرہ ؟

جاسمن

لائبریرین
میرا خیال ہے سزا اور اللہ سے معافی۔۔۔۔دونوں کے بعد اب نہ اللہ کے ہاں گناہگار ہے نہ ہی معاشرہ کو اس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
 
اے خان

محفلین

میرے ناقص خیال کے مطابق اگر کوئی قتل ناحق کرے اور وہ اس کے بدلے میں پیسے دے یا عمر قید کی سزا کاٹے تو انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوگئے. اللہ کے نزد وہ پھر بھی گناہگار ہے. ہاں اگر مقتول کے بدلے قاتل کو قتل کر دیا جائے تو حساب برابر اللہ کے نزد اسے اپنے کئیے کی سزا مل گئی.
 
قصاص یا دیت دونوں ہو سکتے ہیں۔ اگر دیت میں جبر شامل نہ ہو۔
 
نظامِ انصاف کی خامیوں
نظام انصاف کی خامیاں یا خامیوں کے نام پر ظلم؟
کسی کا جوان بچہ قتل ہوجائے اور وہ انصاف کے لئے دربدر ٹھوکریں کھاتا پھرے انصاف نہ ملے آپ اسے خامیاں کہیں گے؟
کسی لڑکی کی اجتماعی آبروریزی ہوجائے اور ظالم کو سزا نہ ملے یہ محض خامی ہے؟
پولیس والا جعلی پولیس مقابلے میں کسی کو مار دے اور خادم اعلی سزا کے طور پر اسے معطل کر دے تو انصاف ہو گیا؟
یہاں یہاں سو سو سال بعد مقدمات کے فیصلے سنائے جا رہے ہیں، اسے خامی کہہ کر جان چھڑا سکتے ہیں آپ؟
جو ریاست انصاف نہیں دے سکتی اسے حکم چلانے کا اختیار کس نے دیا ہے؟ اور ٹیکس لینے کا کیا اخلاقی جواز ہے؟
 
آجکل کیوں نکالا بھی تحریک عدل چلا رہے ہیں۔ آپ چاہیں تو انکا ساتھ دے دیں
ان کو تحریک عدل کا خیال اس وقت آیا جب ان کی اپنی دم پر پاؤں آیا؟ جب کہ ان کے پاس حکومت ابھی بھی اور قومی اسمبلی میں اکثریت بھی ۔
ان کی تحریک عدل کی خوشی میں تو ان کو 21 توپوں کی سلامی دینی چاہئے ان کو توپوں کے آگے کھڑا کر کے۔
 
میرے ناقص خیال کے مطابق اگر کوئی قتل ناحق کرے اور وہ اس کے بدلے میں پیسے دے یا عمر قید کی سزا کاٹے تو انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوگئے. اللہ کے نزد وہ پھر بھی گناہگار ہے. ہاں اگر مقتول کے بدلے قاتل کو قتل کر دیا جائے تو حساب برابر اللہ کے نزد اسے اپنے کئیے کی سزا مل گئی.
اللہ تعالی کے حضور توبہ بھی ضروری ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
نظام انصاف کی خامیاں یا خامیوں کے نام پر ظلم؟
اگر اسے 'ظلم' بھی قرار دیا جائے تب بھی افراد اور جتھوں کو یہ حق کسی نے نہیں دیا ہے کہ وہ کسی کی جان لے لیں۔ اسلامی شریعت کی رُو سے بھی یہ جائز نہیں۔ ریاستی نظام سے شکایات کا ہونا الگ معاملہ ہے جسے اس معاملے سے جوڑ دینا ہمارے خیال میں مناسب نہیں۔ آپ اختلاف کا حق محفوظ رکھتے ہیں لئیق بھیا! :)
 
انارکی اور افراتفری کے حق میں کوئی ذی شعور نہیں ہو سکتا، اگر کوئی ریاستی نظام انصاف کی بجائے ظلم کرنے لگے تو پھر اس نظام کو بدلنے کی جدوجہد کرنا چاہئے ۔
 
شاہد شاہ

محفلین
میرے ناقص خیال کے مطابق اگر کوئی قتل ناحق کرے اور وہ اس کے بدلے میں پیسے دے یا عمر قید کی سزا کاٹے تو انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوگئے. اللہ کے نزد وہ پھر بھی گناہگار ہے. ہاں اگر مقتول کے بدلے قاتل کو قتل کر دیا جائے تو حساب برابر اللہ کے نزد اسے اپنے کئیے کی سزا مل گئی.
آپ انصاف کے تقاضے اور اسلامی شرعی سزا کو آپس میں مکس کر رہے ہیں
 
شاہد شاہ

محفلین
ان کو تحریک عدل کا خیال اس وقت آیا جب ان کی اپنی دم پر پاؤں آیا؟ جب کہ ان کے پاس حکومت ابھی بھی اور قومی اسمبلی میں اکثریت بھی ۔
ان کی تحریک عدل کی خوشی میں تو ان کو 21 توپوں کی سلامی دینی چاہئے ان کو توپوں کے آگے کھڑا کر کے۔
شکر کریں کسی بہانے انہیں فکر تو ہوئی
 
شاہد شاہ

محفلین
انارکی اور افراتفری کے حق میں کوئی ذی شعور نہیں ہو سکتا، اگر کوئی ریاستی نظام انصاف کی بجائے ظلم کرنے لگے تو پھر اس نظام کو بدلنے کی جدوجہد کرنا چاہئے ۔
جمہوری نظام کو بدل کر کیا حاصل کرلیں گے؟ ہاں بہتر جماعتوں کی حمایت کرکے نظام بدلیں
 
Top