آٹھویں سالگرہ اسمائے مقتدین ابن سعید در خط قبیح

آپ ہمارے لیے بے حد محترم ہیں۔ ایسا کوئی تکلف تو درمیان میں حائل ہی نہیں۔ ہماری عائش پری آپ کا ذکر اتنے خوبصورت الفاظ میں کرتی ہیں۔ آپ کی تصاویر دیکھیں، ملاقاتوں کے ذکر پڑھے، آپ کے بعض مراسلوں نے رلایا بھی لیکن ایسا تو کبھی نہیں ہوا کہ لاتعلقی اور گریز کی گنجائش نکلے۔ :) :) :)

افف!!! اتنا کچھ سوچتے رہے آپ۔ کسی بھی وقت حکم دیتے ہم دوڑے آتے اپنی گوشمالی کرانے کو۔ ہم محفل کے خادم ہیں، کون سی وضع کون سے غرور و ناز۔ ہاں اس بات کا اعتراف ہے کہ کہیں پہلے گفتگو نہیں ہوئی اور اس کا سبب اینکہ ہم پچھلے کچھ عرصہ سے بہت مصروف رہے اور اب بھی ہیں بلکہ ایک ہفتے بعد ہماری ریسرچ پریزینٹیشن ہے جس میں ہم اپنی تھیسس ڈیفینڈ کرنے والے ہیں۔ بس اسی وجہ سے محفل کے زیادہ تر زمروں میں غیر فعال رہے۔ محفل میں تو ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں لیکن بارہ دری میں ہوتے ہیں جہاں ہلکے پھلکے پیغامات، دعا سلام اور خیر خیریت سے بات آگے نہیں بڑھتی اور کام کرتے ہوئے بھی بات چیت کرنا ممکن ہوتا ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں سے ہم نے ان لوگوں سے بھی زیادہ بات چیت نہیں کی جن سے ماضی میں خاصی گفتگو رہتی تھی چہ جائیکہ نئے چہرے۔ جبکہ سنجیدہ دھاگوں میں سوچ کر لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج بھی فرصت نہیں تھی لیکن یہاں آج قومی چھٹی کا دن تھا اور ہم آفس میں تنہا بیٹھے اکتا گئے تھے تو سوچا کہ عرصہ قبل کے اس ارادے کو عملی جامہ پہنا دیں۔ :) :) :)

در اصل ہمیں محبت تو تمام محفلین سے ہے۔ سبھی ہمیں عزیز ہیں۔ لیکن اس فہرست کا معاملہ قدرے مختلف ہے۔ اس فہرست میں کچھ ایسے بھی نام ہیں جنھوں نے محفل میں صفر پیغامات بھیجے، رکنیت اختیار کی، اسی روز ادھر ادھر چلے پھرے، جہاں سمجھ میں آیا کلک کیا اور چلتے بنے، پھر پلٹ کر محفل کا رخ نہ کیا۔ وہیں اس فہرست میں ایسے بے شمار نام نہیں ہیں جن سے صبح و شام دعا سلام رہتی ہے۔ در اصل ہمارے پاس وقت محدود تھا اور ہم بہت زیادہ ناموں کو لکھ نہیں سکتے تھے۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ کچھ ایسا کریں کہ نام بھی پچاس سے سو کے درمیان ہوں اور کسی کو ناراضگی کا موقع بھی نہ ملے کہ ہمیں یاد نہ کیا۔ اس لیے ہم نے ایسی فہرست منتخب کی جس کی ترتیب پر ہمارا اپنا کوئی اختیار نہ تھا۔ یعنی ان لوگوں کی فہرست جو ہماری اقتدا کرتے ہیں (یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے ہمیں اپنے حلقہ احباب میں شامل کر رکھا ہے نہ کہ ہم نے ان کو۔) لیکن جن کے نام لکھے ہیں ان سے محبت تو بہر صورت ہے گو کہ باقی احباب سے بھی ہماری محبت چنداں کم نہیں۔ :) :) :)

جزاک اللہ! و ایاک! :) :) :)
اتنے سچے جذبوں کو آپ نے ظاہر نہ کیا اور نہ ہی میں محسوس کر سکا شاید اسی میں ہماری بہتری تھی ہر چیز کا وقت ہوتا ہے شاید وہ لمحہ آ ہی گیا :)
یہ پڑھ کر میں حیرت میں مبتلا ہو گیا کہ میرے کچھ دھاگوں نے آپ کو رُلا دیا اگر کسی ایک کی نشاندہی کر سکیں تو ممنون ہوں گا کیوں یہ وہ مراسلے میرے لئے اعزاز سے کم نہ ہوں گے
انٹر نیٹ کی دنیا نے بہت زخم دئے زیادہ تر لوگ اس کو محض وقت گزاری کا ذریع سمجھتے ہیں راہ و رسم بڑھاتے ہیں اور ساتھ چھوڑ جاتے ہیں ان کو یہ بھی اندازہ نہیں ہوتا کہ جن کے ساتھ انہوں نے راہ و رسم بڑھائی ہے وہ ان کے لئے کیا جذبات رکھتا ہے خود تو چلے جاتے ہیں مگر جدائی کا جو زخم دے جاتے ہیں وہ ہمیشہ تکلیف دیتا رہتا ہے ایک ممبر ادھر بھی ہے جس سے میرا رابطہ تقریباَ دس سال پہلے ہوا تھا بہت قلبی تعلق قائم ہو گیا صرف مجھ سے ہی نہیں میرے بچوں کے ساتھ بھی اس کو محفل پر دیکھ کر عجیب حالت ہوئی دل تو چاہا اس سے پوچھوں کہ میں اسے یاد بھی ہوں کہ نہیں مگر پھر یہ سوچ کر رک گیا کہ کہیں ایک اور نیا زخم نہ لگ جائے خیر میری دعا ہے ایسے لوگ جہاں بھی رہیں ہمیشہ خوش رہیں
آپ کا انداز بہت اچھا لگا اور جس طرح آپ نے تفصیلی اور وضاحتی جواب دیا میرے دل میں آپ کی قدر و منزلت بہت بڑھ گئی ہے
اللہ آپ کو ڈھیر ساری خوشیاں عطا فرمائے آمین
 

ملائکہ

محفلین
سعود بھائی میرا نام کہاں ہے بتائیں ذرا ۔۔۔۔۔ :crying3: میں ناراض ہوں بہت زیادہ میں کچھ دن نہیں آئی تو آپ مجھے بھول گئے نا بس کٹی۔۔۔۔۔۔:(
 

بھلکڑ

لائبریرین
سعو د بھیا پہلے بھی بتا چکے ہیں ۔۔۔۔۔۔یہ سب ان لوگوں کے نام ہیں ۔۔۔۔۔جو ان کے مقتدین میں شامل ہیں!۔۔۔۔۔بالکہ دھاگے کا عنون تو دیکھئے!
ذرا سعود بھیا کے اوتار پہ کلک کرو! کیا لکھا ہوا آرہا ہے!
 

ملائکہ

محفلین
سعو د بھیا پہلے بھی بتا چکے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ یہ سب ان لوگوں کے نام ہیں ۔۔۔ ۔۔جو ان کے مقتدین میں شامل ہیں!۔۔۔ ۔۔بالکہ دھاگے کا عنون تو دیکھئے!
ذرا سعوس بھیا کے اوتار پہ کلک کرو! کیا لکھا ہوا آرہا ہے!
مجھے نہیں پتہ میرا نام بھی مجھے چائیے بس:cautious:
 
مزمل شیخ بسمل

IMG_20130704_182734.jpg


استغفر اللہ۔
ہمیں معلوم ہی نہیں ہوا کہ ہم یہاں مینشن کیے گئے تھے۔
بہت ہی عمدہ اور اعلی تحفہ ہے سعود بھائی۔ بہت بہت خوش رہیں آپ۔ جزاک اللہ خیرا :)
 
سعود بھائی میرا نام کہاں ہے بتائیں ذرا ۔۔۔ ۔۔ :crying3: میں ناراض ہوں بہت زیادہ میں کچھ دن نہیں آئی تو آپ مجھے بھول گئے نا بس کٹی۔۔۔ ۔۔۔ :(

پگلی پری! بھیا آپ کو کیوں بھولیں گے بھلا؟ وہ تو ملائکہ بٹیا نے اپنے سعود بھیا کو اپنے حلقہ احباب میں شامل ہی نہیں کر رکھا تو ہم کیا کر سکتے تھے؟ ہم نے تو بس ان ناموں کی فہرست مرتب کی تھی جو ہمیں فالو کر رہے ہیں۔ :) :) :)
 

ملائکہ

محفلین
پگلی پری! بھیا آپ کو کیوں بھولیں گے بھلا؟ وہ تو ملائکہ بٹیا نے اپنے سعود بھیا کو اپنے حلقہ احباب میں شامل ہی نہیں کر رکھا تو ہم کیا کر سکتے تھے؟ ہم نے تو بس ان ناموں کی فہرست مرتب کی تھی جو ہمیں فالو کر رہے ہیں۔ :) :) :)
مجھے بھی شامل کریں اور میرا بھی نام لکھیں۔۔۔ پھر میں راضی ہونگی۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھتیجی سعود بھائی کے اوتار پر کلک کرو۔ ایک چھوٹی سی کھڑکی کھلے گی۔ اس میں تیسری سطر میں پروفائل کا صفحہ، گفتگو کا آغاز کریں، حلقے میں شامل ہوں اور نظر انداز کریں، لکھا ہو گا۔ تم نے "حلقے میں شامل ہوں" پر کلک کرنا ہے۔

ایسے ہی تم اور بہت سے اراکین کو اپنے حلقے میں شامل کر سکتی ہو۔
 
Top