عبدالقدوس راشد
محفلین
لگتا ہے ہمیں بھی مقتدین میں شامل ہونا پڑے گا
اتنے سچے جذبوں کو آپ نے ظاہر نہ کیا اور نہ ہی میں محسوس کر سکا شاید اسی میں ہماری بہتری تھی ہر چیز کا وقت ہوتا ہے شاید وہ لمحہ آ ہی گیاآپ ہمارے لیے بے حد محترم ہیں۔ ایسا کوئی تکلف تو درمیان میں حائل ہی نہیں۔ ہماری عائش پری آپ کا ذکر اتنے خوبصورت الفاظ میں کرتی ہیں۔ آپ کی تصاویر دیکھیں، ملاقاتوں کے ذکر پڑھے، آپ کے بعض مراسلوں نے رلایا بھی لیکن ایسا تو کبھی نہیں ہوا کہ لاتعلقی اور گریز کی گنجائش نکلے۔
افف!!! اتنا کچھ سوچتے رہے آپ۔ کسی بھی وقت حکم دیتے ہم دوڑے آتے اپنی گوشمالی کرانے کو۔ ہم محفل کے خادم ہیں، کون سی وضع کون سے غرور و ناز۔ ہاں اس بات کا اعتراف ہے کہ کہیں پہلے گفتگو نہیں ہوئی اور اس کا سبب اینکہ ہم پچھلے کچھ عرصہ سے بہت مصروف رہے اور اب بھی ہیں بلکہ ایک ہفتے بعد ہماری ریسرچ پریزینٹیشن ہے جس میں ہم اپنی تھیسس ڈیفینڈ کرنے والے ہیں۔ بس اسی وجہ سے محفل کے زیادہ تر زمروں میں غیر فعال رہے۔ محفل میں تو ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں لیکن بارہ دری میں ہوتے ہیں جہاں ہلکے پھلکے پیغامات، دعا سلام اور خیر خیریت سے بات آگے نہیں بڑھتی اور کام کرتے ہوئے بھی بات چیت کرنا ممکن ہوتا ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں سے ہم نے ان لوگوں سے بھی زیادہ بات چیت نہیں کی جن سے ماضی میں خاصی گفتگو رہتی تھی چہ جائیکہ نئے چہرے۔ جبکہ سنجیدہ دھاگوں میں سوچ کر لکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آج بھی فرصت نہیں تھی لیکن یہاں آج قومی چھٹی کا دن تھا اور ہم آفس میں تنہا بیٹھے اکتا گئے تھے تو سوچا کہ عرصہ قبل کے اس ارادے کو عملی جامہ پہنا دیں۔
در اصل ہمیں محبت تو تمام محفلین سے ہے۔ سبھی ہمیں عزیز ہیں۔ لیکن اس فہرست کا معاملہ قدرے مختلف ہے۔ اس فہرست میں کچھ ایسے بھی نام ہیں جنھوں نے محفل میں صفر پیغامات بھیجے، رکنیت اختیار کی، اسی روز ادھر ادھر چلے پھرے، جہاں سمجھ میں آیا کلک کیا اور چلتے بنے، پھر پلٹ کر محفل کا رخ نہ کیا۔ وہیں اس فہرست میں ایسے بے شمار نام نہیں ہیں جن سے صبح و شام دعا سلام رہتی ہے۔ در اصل ہمارے پاس وقت محدود تھا اور ہم بہت زیادہ ناموں کو لکھ نہیں سکتے تھے۔ اس لیے ہم نے سوچا کہ کچھ ایسا کریں کہ نام بھی پچاس سے سو کے درمیان ہوں اور کسی کو ناراضگی کا موقع بھی نہ ملے کہ ہمیں یاد نہ کیا۔ اس لیے ہم نے ایسی فہرست منتخب کی جس کی ترتیب پر ہمارا اپنا کوئی اختیار نہ تھا۔ یعنی ان لوگوں کی فہرست جو ہماری اقتدا کرتے ہیں (یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے ہمیں اپنے حلقہ احباب میں شامل کر رکھا ہے نہ کہ ہم نے ان کو۔) لیکن جن کے نام لکھے ہیں ان سے محبت تو بہر صورت ہے گو کہ باقی احباب سے بھی ہماری محبت چنداں کم نہیں۔
جزاک اللہ! و ایاک!
مجھے نہیں پتہ میرا نام بھی مجھے چائیے بسسعو د بھیا پہلے بھی بتا چکے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ یہ سب ان لوگوں کے نام ہیں ۔۔۔ ۔۔جو ان کے مقتدین میں شامل ہیں!۔۔۔ ۔۔بالکہ دھاگے کا عنون تو دیکھئے!
ذرا سعوس بھیا کے اوتار پہ کلک کرو! کیا لکھا ہوا آرہا ہے!
سعود بھائی میرا نام کہاں ہے بتائیں ذرا ۔۔۔ ۔۔ میں ناراض ہوں بہت زیادہ میں کچھ دن نہیں آئی تو آپ مجھے بھول گئے نا بس کٹی۔۔۔ ۔۔۔
مجھے بھی شامل کریں اور میرا بھی نام لکھیں۔۔۔ پھر میں راضی ہونگی۔۔۔۔پگلی پری! بھیا آپ کو کیوں بھولیں گے بھلا؟ وہ تو ملائکہ بٹیا نے اپنے سعود بھیا کو اپنے حلقہ احباب میں شامل ہی نہیں کر رکھا تو ہم کیا کر سکتے تھے؟ ہم نے تو بس ان ناموں کی فہرست مرتب کی تھی جو ہمیں فالو کر رہے ہیں۔
مجھے بھی شامل کریں اور میرا بھی نام لکھیں۔۔۔ پھر میں راضی ہونگی۔۔۔ ۔
مجھے نہیں پتہ نا کیسے کرتے ہیں۔۔۔۔لیکن ہم کیسے شامل کر سکتے ہیں بھلا؟ یہ تو ملائکہ پری ہی کر سکتی ہیں ناں! اور ویسے بھی اب پھر جانے کب ہمت ہو پھر سے قلم اٹھانے کی۔
مجھے نہیں پتہ نا کیسے کرتے ہیں۔۔۔ ۔
اب میرا نام کہاں ہے
آپی ۔۔۔۔کیوں ہنسانے والی باتیں کرتی ہو۔۔۔۔۔۔آئی ڈی کارڈ دیکھو لکھا ہوگا۔۔۔۔۔!!!وہیں کہیں ۔۔۔۔۔!!!!!اب میرا نام کہاں ہے
میں نے بڑا والا کراس مار دینا ہےآپی ۔۔۔ ۔کیوں ہنسانے والی باتیں کرتی ہو۔۔۔ ۔۔۔ آئی ڈی کارڈ دیکھو لکھا ہوگا۔۔۔ ۔۔!!!وہیں کہیں ۔۔۔ ۔۔!!!!!