اسماتی تغیرات و مبالغات

ذوالقرنین

لائبریرین
اس جناتی عنوان سے قطع نظر موضوع بہت سیدھا سادھا ہے یعنی ایسے نام جو پڑھنے میں تو آسان لیکن لکھنے میں مبالغے میں ڈالتے ہیں کہ کیا یا کیسے لکھیں۔ اس دھاگے کی ضرورت مجھے ایک نام کی وجہ سے ضرورت پڑی۔ میرے اور دوستوں کے درمیان باقاعدہ زبانی جنگ ہوئی۔ اب فیصلہ آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ پر اس کے علاوہ بھی شاید ایسے نام ہوں جو کہ ہمارے علم میں نہ ہوں۔ اس لیے پلیز شیئر کیجئے گا۔ اب آتے ہیں نام کی طرف:
نام ہے۔ Suman
میں نے "ثمن" لکھا پر میرے دوستوں کے بقول کہ یہ "سمن" لکھا جاتا ہے۔ اب ثمن صحیح ہے یا سمن؟:confused:
 
ساجد

محفلین
سمن کا مطلب بنتا ہے "گھی" اور ثمن کہیں گے "اشرفی ، دیناریاقیمتی چیز کو" ۔ جیسا کہ قرآن پاک میں ذکر ہے ثمنا ً قلیلاً یعنی تھوڑی سی قیمت۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
اس کے علاوہ کچھ ایسے نام بھی ہیں جو مرد و خواتین دونوں استعمال کرتے ہیں۔ اب ایسے ناموں کو کیا کہا جاتا ہے؟ زنانہ یا مردانہ؟
جیسا کہ:
شائستہ
عشرت
انجم
دلشاد
وغیرہ۔ اور بھی ہو سکتے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
اس کے علاوہ کچھ ایسے نام بھی ہیں جو مرد و خواتین دونوں استعمال کرتے ہیں۔ اب ایسے ناموں کو کیا کہا جاتا ہے؟ زنانہ یا مردانہ؟
جیسا کہ:
شائستہ
عشرت
انجم
دلشاد
وغیرہ۔ اور بھی ہو سکتے ہیں۔
اس میں شمشاد بھی شامل کر لیں جناب:)۔ اور ہم چاہیں گے شمشاد بھائی ہی اس پہ روشنی ڈالیں۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
شروع شروع میں مجھے شمشاد بھائی کے نام سے بھی مبالغہ ہوا کہ زنانہ ہے یا مردانہ۔
کیونکہ ہماری ایک ہمسائی کا نام بھی شمشاد ہے۔ اس لیے شمشاد بھائی کو شمشاد بہن کہتے کہتے رہ گیا۔
 
ساجد

محفلین
میرے والد مرحوم کا نام غلام سرور تھا اور میرے بھائی کی خوشدامن بھی اسی نام سے موسوم تھیں۔ جب کبھی رشتہ داروں میں بیٹھے ان کے متعلق بات ہوتی تھی تو نام کی یکسانیت سے خاصی مضحکہ خیز صورت حال پیدا ہو جایا کرتی تھی۔:)
 
میر انیس

لائبریرین
اس کے علاوہ کچھ ایسے نام بھی ہیں جو مرد و خواتین دونوں استعمال کرتے ہیں۔ اب ایسے ناموں کو کیا کہا جاتا ہے؟ زنانہ یا مردانہ؟
جیسا کہ:
شائستہ
عشرت
انجم
دلشاد
وغیرہ۔ اور بھی ہو سکتے ہیں۔
یہ سارے نام اور اس جیسے دوسرے کئی نام جیسے نسیم شمیم مسرت فرحت یہ سب مردوں اور عورتوں دونوں کے نام ہوسکتے ہیں ان میں جتنی بھی صفات ہیں وہ زنانہ اور مردانہ دونوں ہوسکتی ہیں مثال کے طور پر اگر کوئی گفتگو شائستہ ہوسکتی ہے تو کلام بھی شائستہ ہوسکتا ہے۔ جبکہ گفتگو موئنث اور کلام مزکر ہے
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ایک اور نام ہے۔ "نذیر"
جسے بعض جگہوں پر "نظیر" لکھتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ کیا ان دونوں میں لغوی معنوی اعتبار سے فرق ہے یا نہیں؟
 
ذوالقرنین

لائبریرین
کچھ نام ایسے بھی ہیں جن کو سن کر یا پڑھ کر اس نام کا ذائقہ منہ میں بھر آتا ہے۔:) جنہیں لوگ اب بھی بڑے شوق سے استعمال کرتے ہیں۔جیسا کہ:
شربت
مکھن
مٹھا
برات وغیرہ
 
ساجد

محفلین
ایک اور نام ہے۔ "نذیر"
جسے بعض جگہوں پر "نظیر" لکھتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ کیا ان دونوں میں لغوی معنوی اعتبار سے فرق ہے یا نہیں؟
"نظیر" یعنی مثال اور "نذیر" کہتے ہیں (اللہ کے) عذاب سے ڈرانے والے کو۔ یہ نام حضور علیہ صلوۃ والسلام کا صفاتی نام بھی ہے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ہمارے پڑوس میں ایک پرویز نامی شخص چالیس روزہ تبلیغی سفر پہ نکلا جسے چلہ بھی کہتے ہیں۔ وہاں سے واپس آتے ہی اس نے اعلان کر دیا کہ آج کے بعد مجھے پرویز نہیں کہا جائے۔ اور اپنا نام پرویز سے بدل کر محمد بلال رکھا۔ نام بدلنے کی وجہ ایک حدیث بتایا جس پر اہل علم ہی صحیح طور سے روشنی ڈال سکتے ہیں۔ حدیث کے مطابق:
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے قیامت کے نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ دنیا میں تین پرویز نامی شخص حکومت کریں گے جن سے لوگ نالاں ہونگے۔ (شاید ان کے ظلم و ستم سے)۔
بس اسی وجہ سے اس نے اپنا نام تبدیل کر دیا۔
کیا اس کا یہ اقدام صحیح تھا؟ کیا پرویز نام رکھنا غلط ہے؟
 
بہن ام نور العين آئیں تو حدیث شریف کی صحت کے بارے میں وضاحت کریں۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
کچھ نام ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جن کے معنی ڈھونڈتے ڈھونڈتے ( خاص طور پر مجھے) دانتوں تلے پسینہ آ جاتا ہے۔ جیسا کہ:
شمائل
تنزیلہ
 
:shock: واقعی ۔ کہیں ان میں ایک پرویز مشرف تو نہیں۔
ویسے پرویز ایرانی نام ہے شاید اس ایرانی بادشاہ کا لقب ہے جو اسلام کابہت دشمن تھا اور مسلمانوں کو قتل کرتاتھا
 
شمشاد

لائبریرین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سی بادشاہتوں کو سفارت بھیج کر اپنے خطوط کے ذریعے دین اسلام کی دعوت دی تھی۔ ان میں سے کئی نے دعوت قبول کر لی اور کئی ایک نے انکار کر دیا لیکن پرویز نامی بادشاہ نے خط کا متن سُننے کے بعد غصے میں آ کر وہ خط پھاڑ کر پھینک دیا تھا۔
 
شمشاد

لائبریرین
جی ہاں ایسے بہت نے نام ہیں جو لڑکے کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں اور لڑکیوں کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔

لیکن بہت سے ایسے نام جو صرف لڑکے کے لیے یا صرف لڑکی کے لیے استعمال ہوتے ہیں، وہ بھی میں نے استعمال ہوتے دیکھے ہیں۔ جیسا کہ ناہید مکمل طور پر ایک نسوانی نام ہے لیکن ہمارے دفتر میں ایک صاحب تھے ان کا نام ناہید اسلم تھا، اسی طرح میرے ایک دوست ہیں، ان کی بیوی کا نام سلیم ہے۔
 
Top