فہیم
لائبریرین
السلام علیکم،
آج خالی الذہنی جیسی کیفیت میں ہم نے محفل میں ایک اسٹیٹس دے مارا تھا۔ جو کچھ یوں تھا۔
"کتنے ہی دنوں سے کوئی اسٹیٹس اپڈیٹ نہیں کیا۔۔۔۔ اب بندہ کیا لکھے یہاں "
اس پر فرحت آپی نے کمنٹ کیا کہ
"گانے"
گانوں سے ہمیں یاد آیا کہ ہم تو آج کل گانے بھی نہیں سن رہے۔ سوچا چلو کچھ سن ہی لیا جائے
اسی سننے سنانے میں ہمیں نصرت فتح علی خان کا یہ سونگ یاد آگیا
اب ایسا کیسے ہوتا کہ یہ سونگ سنتے اور پی ٹی وی کا مشہور ڈرامہ "دھواں" یاد نہ آتا
بس دھواں ڈرامے کا یاد آنا تھا کہ ہمارے دماغ میں (جو تھوڑا بہت بچا کچا رہ گیا ہے) فوراً یہ خیال آیا کہ اس ڈرامے کے مرکزی کردار "عاشر عظیم" اور ہمارے سعود بھائی کے تھوبڑوں یعنی چہروں میں بہت حد تک مشابہت پائی جاتی ہے
اب ہوسکتا ہے کہ یہ ہمارا وہم رہا ہو۔ لیکن ہمیں بس ایسا لگتا ہے۔
نیٹ سے ہمارے ہاتھ عاشر عظیم کی جو تصویر لگی وہ ہم نے سعود بھائی کی تصویر کے ساتھ چپکا ڈالی، کہ اپنے اس وہم پر محفلین کی رائے بھی لیتے چلیں