اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75ویں جشن آزادی کی مناسبت سے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کردیا ہے

جاسم محمد

محفلین
مصنوعی ایکسچینج ریٹ نام کی اصطلاح وجود ہی نہیں رکھتی ، عوام نے کون سا مانیٹری اکنامکس پڑھی ہوئی ہے لہذا پروپگنڈا چلتا رہے گا۔
مصنوعی ایکسچینج ریٹ کو فکسڈ ایکسچینج ریٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے فوائد کم اور نقصانات زیادہ ہیں۔ لبنان، سری لنکا اور اب پاکستان کے دیوالیہ ہونے میں فکسڈ یا مصنوعی ایکسچینج ریٹ کا ایک بڑا ہاتھ ہے
 

جاسم محمد

محفلین
سوچنے کی بات یہ ہے کہ سعودی عرب ، امارات ، خلیجی ممالک وغیرہ نے فکس ریٹ کیوں رکھا ہوا ہے جبکہ وہ بظاہر مضبوط معیشتیں ہیں ہے کوئی مجھے اس سلسلے میں منور کرے؟؟
خلیجی ممالک کے پاس تیل و گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ ان کی برآمداد درآمداد سے کہیں زیادہ ہے۔ جسکی وجہ سے ان کے فارن ایکسچینج ریزروز اتنے بڑھ چکے ہیں کہ وہ مارکیٹ میں جب چاہے ڈالر پھینک کر اپنے ملک کی کرنسی مصنوعی مینج یا فکس کر سکتے ہیں۔
یہ سہولت تیل و گیس سے محروم یا بہت کم صنعتی ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کو میسر نہیں۔ ان غریب ممالک کیلئے بہتری اسی میں ہے کہ یہ اپنی کرنسی کا ایکسچینج ریٹ مصنوعی یا فکسڈ رکھنے کی بجائے حقیقی یعنی مارکیٹ بیسڈ پر رکھیں۔ اس کا ان ممالک کی معیشتوں کو طویل مدتی فائدہ ہوگا اور یوں وہ لبنان، سری لنکا اور پاکستان جیسے دیوالیہ پن سے محفوظ رہیں گی۔
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
مصنوعی ایکسچینج ریٹ کو فکسڈ ایکسچینج ریٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے فوائد کم اور نقصانات زیادہ ہیں۔ لبنان، سری لنکا اور اب پاکستان کے دیوالیہ ہونے میں فکسڈ یا مصنوعی ایکسچینج ریٹ کا ایک بڑا ہاتھ ہے
فکسڈ کا ترجمہ مصنوعی کسی ڈکشنری میں نہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
جس ملک میں حکومت بنیادی اشیائے ضرورت کی قیمتوں کو موثر طور پر کنٹرول نہیں کر سکتی وہاں ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ فورسز کے حوالے کر دیا گیا۔ رضا باقر کا اکنامک ہٹ مین والا اصل کردار یہی تھا
متعلقہ:
fixed exchange rate vs floating exchange rate

Market intervention

ٹھیک ہے اگر حکومتوں کا کام آٹا چینی دال بیچنا ہی ہوتا ہے تو پھر اپنی کرنسی کو بھی جیسے چاہے بیچ لے!
 

جاسم محمد

محفلین
اسحاق ڈار جس نے ۴ سال لگاتار روپے کی قدر کو مصنوعی / فکسڈ رکھ کر معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ اسے جاوید چوہدری جیسے سینیرصحافی بہت بڑا معیشت دان بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ ماہرین معیشت کی اسحاق ڈار کی پالیسی سے متعلق آرا:

سیما علی محمد وارث علی وقار نوید احمَد فیصل عظیم فیصل
 

الف نظامی

لائبریرین
مصنوعی سے مصنوعی / فکسڈ تک کا سفر تو کر لیا ہے یہ اعتراف بھی جلد کر لو کہ مصنوعی ایکسچینج ریٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔

باقی رہی پروپگنڈا خبر کی بات تو مارکیٹ سے ہر قسم کا بیانیہ تھوک کے حساب سے دستیاب ہے عوام نے کون سا اکنامکس پڑھی ہے لہذا پروپگنڈا چلتا رہےگا۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
فکسڈ کا ترجمہ مصنوعی کسی ڈکشنری میں نہیں
  • Monetary policy is manipulating the supply of money to attain economic goals; usually done by governments, as they are the ones that typically control currencies​
یہاں تو آپ خود ہی بتا رہے ہیں کہ کرنسی کی قدر کو فکسڈ رکھنے کیلئے حکومتوں کو کرنسی مارکیٹ manipulate کرنا پڑتی ہے۔ اور جب معیشت دان غریب ممالک کیلئے اس مارکیٹ manipulation کو غلط پالیسی قرار دیتے ہیں تو وہاں آپ پوری ڈھٹائی سے اس کا دفاع کر رہے ہیں کہ اسحاق ڈار نے بہت اچھا کام کیا
 

جاسم محمد

محفلین
باقی رہی پروپگنڈا خبر کی بات تو مارکیٹ سے ہر قسم کا بیانیہ تھوک کے حساب سے دستیاب ہے عوام نے کون اکنامکس پڑھی ہے لہذا پروپگنڈا چلتا رہےگا۔
جنہوں نے اکانمکس پڑھی ہے یعنی معیشت دان ان کی اسحاق ڈار سے متعلق آرا پڑھ لیں پھر۔ اسکی بجائے آپ جاوید چوہدری جیسے صحافیوں کی ان سے متعلق آرا یہاں لگا رہے ہیں جو خود معیشت دان نہیں
 

الف نظامی

لائبریرین
یہاں تو آپ خود ہی بتا رہے ہیں کہ کرنسی کی قدر کو فکسڈ رکھنے کیلئے حکومتوں کو کرنسی مارکیٹ manipulate کرنا پڑتی ہے۔ اور جب معیشت دان غریب ممالک کیلئے اس مارکیٹ manipulation کو غلط پالیسی قرار دیتے ہیں تو وہاں آپ پوری ڈھٹائی سے اس پالیسی کا دفاع کر رہے ہیں کہ اسحاق ڈار نے بہت اچھا کام کیا
معیشت دانوں کی ہر معاملے میں ایک سے زیادہ رائے ہیں اور آپ صرف اپنی مرضی کی رائے پر اصرار کر رہے ہیں۔ فری فلوٹنگ ایکسچینج ریٹ بیرونی اور اندورنی مارکیٹ پلئر زکی manipulation کی زد میں ہوتا ہے جس کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
جنہوں نے اکانمکس پڑھی ہے یعنی معیشت دان ان کی اسحاق ڈار سے متعلق آرا پڑھ لیں پھر۔ اسکی بجائے آپ جاوید چوہدری جیسے صحافیوں کی ان سے متعلق آرا یہاں لگا رہے ہیں جو خود معیشت دان نہیں
جب دلیل کا جواب نہیں ہوتا تو کریڈیبلیٹی پر سوال اٹھا دینا آسان طریقہ ہوتا ہے ، حالاں کہ جاوید چوہدری کی رائے ہے ہی نہیں وہ اس نے کسی اور کی رائے اپنے کالم میں لکھی ہے۔ اس کو کہتے ہیں بن پڑھے چاں چاں کرنا۔
 

جاسم محمد

محفلین
حالاں کہ جاوید چوہدری کی رائے ہے ہی نہیں وہ اس نے کسی اور کی رائے اپنے کالم میں لکھی ہے۔
معیشت دانوں کی ہر معاملے میں ایک سے زیادہ رائے ہیں اور آپ صرف اپنی مرضی کی رائے پر اصرار کر رہے
اگر کسی معیشت دان کی یہ رائے ہے کہ اسحاق ڈار کی روپے کی قدر فکس رکھنے کیلئے مارکیٹ manipulation والی پالیسی درست تھی تو یہاں اس کا اقتباس پیش کر دیں۔ میں قائل ہو جاؤں گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اگر کسی معیشت دان کی یہ رائے ہے کہ اسحاق ڈار کی روپے کی قدر فکس رکھنے کیلئے مارکیٹ manipulation والی پالیسی درست تھی تو یہاں اس کا اقتباس پیش کر دیں۔ میں قائل ہو جاؤں گا
آپ مجھے اس بات پر تو قائل کریں کہ ڈالر کو کسی basis کے بغیر چھاپنا manipulation نہیں ہے
 

جاسم محمد

محفلین
آپ مجھے اس بات پر تو قائل کریں کہ ڈالر کو زر اعتبار کے بغیر چھاپنا manipulation نہیں ہے
بالکل وہ بھی مارکیٹ manipulation ہے اور غلط پالیسی ہے۔ اس پالیسی کے سنگین نتائج پوری دنیا بے لگام افراط زر کی شکل میں بھگت رہی ہے
Purchasing-Power-of-the-U.S.-Dollar.jpg

 

الف نظامی

لائبریرین
آئے وڈے مثالیت پسند ، امریکہ کو مثالیت پسند بنا نہیں سکتے اور ڈار کو کہتے ہیں تم مثالیت پسند بنو تا کہ اکنامک ہٹ مین کی پالیسی چل سکے۔
 

جاسم محمد

محفلین
آئے وڈے مثالیت پسند ، امریکہ کو مثالیت پسند بنا نہیں سکتے اور ڈار کو کہتے ہیں تم مثالیت پسند بنو تا کہ اکنامک ہٹ مین کی پالیسی چل سکے۔
امریکہ کی ڈالر چھاپنے والی پالیسی غلط ہے تو اسحاق ڈار کی روپے کی قدر فکس رکھنے کیلئے مارکیٹ کو manipulate کرنے والی پالیسی بھی غلط ہے۔ آپ امریکہ کی غلط پالیسی کو تو غلط کہنے میں ذرا نہیں ہچکچا رہے مگر اسحاق ڈار کی غلط پالیسی کا دفاع کرتے چلے جا رہے ہیں جیسے وہ کوئی بہت بڑا معاشی افلاطون ہو۔
 

الف نظامی

لائبریرین
امریکہ کی ڈالر چھاپنے والی پالیسی غلط ہے تو اسحاق ڈار کی روپے کی قدر فکس رکھنے کیلئے مارکیٹ کو manipulate کرنے والی پالیسی بھی غلط ہے۔ آپ امریکہ کی غلط پالیسی کو تو غلط کہنے میں ذرا نہیں ہچکچا رہے مگر اسحاق ڈار کی غلط پالیسی کا دفاع کرتے چلے جا رہے ہیں جیسے وہ کوئی بہت بڑا معاشی افلاطون ہو۔
نہیں ، آپ مجھے یہ کہہ رہے ہیں کہ غلط معاشی نظام میں بائی دی بک چلوں تاکہ میرا استحصال ہوتا رہے۔ منصفانہ معاشی نظام میں ہی بائی دی بک چلا جا سکتا ہے۔ اس کو کہتے ہیں مثالیت اور عملیت پسندی میں فرق۔
مزید یہ کہ اکنامکس میں فری فلوٹنگ ایکسچینج ریٹ کے مقابلے میں فکسڈ ایکسچینج ریٹ بھی ہے ، آپ ایک پر اصرار کر رہے ہیں اور اسی کو بائی دی بک سمجھتے ہیں۔
فری فلوٹنگ ایکسچینج ریٹ بیرونی اور اندورنی مارکیٹ پلئر زکی manipulation کی زد میں ہوتا ہے جس کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔
 
آخری تدوین:

اسحاق ڈار جس نے ۴ سال لگاتار روپے کی قدر کو مصنوعی / فکسڈ رکھ کر معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ اسے جاوید چوہدری جیسے سینیرصحافی بہت بڑا معیشت دان بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ ماہرین معیشت کی اسحاق ڈار کی پالیسی سے متعلق آرا:

سیما علی محمد وارث علی وقار نوید احمَد فیصل عظیم فیصل
اصولی سطح پر تو کسی بھی کرنسی کی قدر کا انحصار طلب و رسد پہ ہونا چاہیے لیکن حقیقی دنیا میں انسان رہتے ہیں اور ہر انسان فطری قانون کو اپنی ضرورت و خواہشات کے مطابق ڈھالنے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے جو کیا اگرچہ وہ صحیح نہیں تھا لیکن مارکیٹ کے اندر بھی جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی اسی پیمانے پہ صحیح نہیں ہے۔ لیکن مارکیٹ کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے وہی سب ملک کے ہر ادارے میں ہو رہا ہے۔ ایک بے ہنگم سی صورتحال ہے۔ ہمارے ہاں اصل مسئلہ پہ کم ہی لوگ توجہ دیتے ہیں اور ضمنی مسائل پہ بے تحاشا ابحاث موجود ہیں۔ میری دانست میں اصل مسئلہ معاشرتی سطح پر نظم و ضبط کا ہے۔ جب تک ہم ایک منظم اور حقیقی مسائل پہ مبنی نظام بنانے میں کامیاب نہیں ہو جاتے اس وقت یہ افرا تفری اور کھینچا تانی موجود رہے گی اور اس افراتفری سے نپٹنے کے لیے ایسے جگاڑ لگائے جاتے رہیں گے۔
 
Top