اسپیشل زردہ

ملائکہ

محفلین
اجزاء:

چاول--- 2 کپ۔
چینی--- 1 کپ(زیادہ بھی کرسکتے ہیں)
الائچی۔۔ 3 عدد۔
دودھ -- آدھا کپ۔
گھی۔۔۔ آدھا کپ۔۔
رنگ۔۔ اپنی مرضی کا کوئی بھی۔۔

سجاوٹ کے لئے:

اشرفیاں۔۔ ایک کپ۔۔
مخلتف مٹھائی۔۔۔ ایک کپ۔۔
کھویا۔۔۔ ایک کپ یا زیادہ۔۔
بادام۔۔ حسب منشاء۔

ترکیب:

سب سے پہلے چاولوں کو آدھا گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔۔ اور کھلا پانی ابلنے کے لئے رکھ دیں۔۔ پھر ایک چھوٹے برتن میں گھی ڈال کر الائچی اور لونگ ڈال کر پکائیں پھر چینی،اور دودھ ڈال کر شیرہ سا بنا لیں۔۔۔
پانی ابلنے لگے تو چاول ڈال کر ابالیں یہاں تک کہ 2 کنی رہ جائے پھر چھان لیں ۔۔ایک بڑے برتن میں پہلے شیرہ ڈالیں پھر چاول پھر شیرہ ڈال کر اور رنگ (پانی میں مکس کر کے) ڈال کر بہت ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں تقریبا" آدھا گھنٹہ ۔۔۔ پھر کھول کر ہلائیں اور نکال پر اشرفیاں، کھویا اور مٹھائی ڈال کر پیش کریں۔۔۔
 
ملائکہ

محفلین
DSC02229_zps0be922a8.jpg

یہ ہیں سجانے کی چیزیں۔۔۔

DSC02233_zps9001a61b.jpg

کاٹ لئے۔۔۔

DSC02235_zpsf9b22c34.jpg

یہ دودھ اور چینی وغیرہ مکس ہے۔۔۔

DSC02238_zpsdf4e6873.jpg

بادام بھی کاٹ لئے۔۔۔

1017394_249442971870529_2102472343_n.jpg

اور تیار۔۔۔۔:inlove:
 
تلمیذ

لائبریرین
بہت اعلیٰ، ماشاء اللہ!
زردے کی ترکیب اور تیاری تو قابل ستائش ہے ہی (گو ذیابیطس کی وجہ سے ہم تو اسے فقط دیکھ کر ہی دل بہلا سکتے ہیں )، لیکن آپ نے اتنےےےےے زیادہ ارکان کو بنا کسی غلطی کےٹیگ کر کے جو مہارت دکھائی ہے، میں تو اس کی تعریف کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ہم اکثر اس کام میں ناکام رہتے ہیں۔:)
 
آخری تدوین:

ملائکہ

محفلین
بہت اعلیٰ، ماشاء اللہ!
زردے کی ترکیب اور تیاری تو قابل ستائش ہے ہی (گو ذیابیطس کی وجہ سے ہم تو اسے فقط دیکھ کر ہی دل بہلا سکتے ہیں )، لیکن آپ نے اتنےےےےے زیادہ ارکان کو ٹیگ کر کے جو مہارت دکھائی ہے، میں تو اس کی تعریف کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ہم اکثر اس کام میں ناکام رہتے ہیں۔:)
اہو مطلب آپ بھی نہیں کھا سکتے میٹھا۔۔۔۔ میں تو سب کو ہی ٹیگ کردیتی ہوں جو بھی یاد آتے جائیں۔۔۔:):love:
 
بیٹا جی ہم ٹیگ سے پہلے ہی بیگم کو بلا کر دِکھا بھی چکے پڑھا بھی چکے۔
وہ جھٹ سے پین کاپی لے آئیں میں نے کہا پرے، اب اتنا فارغ نہیں ہوں۔

بہت یمی اور ڈیلیشئیس لگ رہا ہے۔ بچے اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں حلوہ، بغیر دودھ والی سویاں، زردہ ، سوجی یا آٹےکے پکوان ، نشاستے کا حلوہ اور اس قسم کی تمام سوئٹ ڈیشز، دودھ یا چائے کے بغیر نہیں کھا سکتا۔
 
لکھ کر دے دیں بھابھی کو۔۔۔۔:)
میرے گھر تو کوئی کھاتا ہی نہیں ہے میٹھا پر میں پھر بھی بناتی ہوں کیونکہ میرا دل چاہتا ہے۔۔۔۔ میں یہ اپنے دوستوں کو کھلاؤں گی اچھا بن گیا ہے۔۔۔ ابھی کھا کر دیکھا ہے میں نے۔۔۔۔

دودھ یا چائے کے ساتھ مطلب اب میں چائے بھی بنا کر پیش کروں:heehee::heehee:
 
لکھ کر دے دیں بھابھی کو۔۔۔ ۔:)
میرے گھر تو کوئی کھاتا ہی نہیں ہے میٹھا پر میں پھر بھی بناتی ہوں کیونکہ میرا دل چاہتا ہے۔۔۔ ۔ میں یہ اپنے دوستوں کو کھلاؤں گی اچھا بن گیا ہے۔۔۔ ابھی کھا کر دیکھا ہے میں نے۔۔۔ ۔

دودھ یا چائے کے ساتھ مطلب اب میں چائے بھی بنا کر پیش کروں:heehee::heehee:
لکھ دیا بھئی بھابھی کو۔۔

دودھ یا چاہے کے ساتھ اس لیے کہ شاید میٹھے میں یا تو روکھا پن یا چکناہٹ کی وجہ سے یا پھر کسی اور وجہ سے پر میں دودھ یا چائے کے ساتھ ہی ٹھیک سے کھا پاتا ہوں۔
 
Top