اسکول لنچ ؟؟

اکمل زیدی

محفلین
...پورے 22 پیجز دیکھ لئے مگر یہاں اس دھاگے میں کوئی ایسی لڑی نہ ملی جس کی ہم کو تلاش تھی ...وہ یہ کے بچوں کو اسکول لے جانے کے لئے کیا دیا جائے یہ روز کا ہے ہماری زوجہ کو پتہ تو ہے دیتی بھی ہیں کافی کچھ بنا کے مگر کبھی کبھی وہ ہم سے مشورہ بھی لیتی ہیں کچھ ان پہ بھی دھاک بٹھانی ہے ....تو آپ سب سے گزارش ہے جو آپ کا تجربہ یا آئیڈیا ہو وہ شئیر کریں بہت سوں کا بھلا ہوگا ...اور ایسی کوئی لڑی یہاں ہے بھی نہیں .....تمام خواتین و حضرات ...اپنی معلومات اور تجربات یہاں شئیر کر سکتے ہیں ...
 
نور وجدان

لائبریرین
ویسے میں جس سکول میں آیان کو داخل کرونے کا سوچا ہے وہاں تو بازار کہ پروڈکٹس جیسے نگٹس وغیرہ کی تو انھوں نے اجازت بھی نہیں دینی پراٹھا سینڈوچ اور فروٹ کی اجازت ہے

کچھ علیحدہ سے بتادو ۔۔ بچے اسپیشل ڈش مانگتے ۔۔ آملیٹ کیسا رہے گا ؟
 
اکمل زیدی

محفلین
میں نے اسی لئے ٹیگنگ نہیں کی خواتین حضرات کردیا ...ورنہ یہاں ...مگر یہاں بہت لوگ ٹیگ نہ ہونے پر لڑی میں اپنے قیمتی خیالات نوازنے سے رہ جاتے ہیں ہم نے تو لکھ دیا .... صلائے عام ہے ممبران محفلاں کے لئے
 
پیاز اور روٹی
اچار پراٹھا
انڈا پراٹھا

ہم جب اسکول جاتے تھے تو اس قسم کے لنچ ہوا کرتے تھے۔
اب تو کے اینڈ این والوں نے والدین کی جیب ہلکی کروانے کا ٹھیکہ لے لیا ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
پیاز اور روٹی
اچار پراٹھا
انڈا پراٹھا

ہم جب اسکول جاتے تھے تو اس قسم کے لنچ ہوا کرتے تھے۔
اب تو کے اینڈ این والوں نے والدین کی جیب ہلکی کروانے کا ٹھیکہ لے لیا ہے۔

کیا یاد دلا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے اچار کھانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی ۔ بس اپنی کلاس فیلوز سے لیا کرتی ۔ ایک دن اچار کی پوری بوتل کھا گئی ۔۔۔قسم سے بہت مزہ آیا۔۔۔۔۔۔۔۔
 
میرے بھانجے کا نام بھی آیان احمد ہے ۔۔۔۔۔۔ اس کو بوائل ایگ پسند ہے ۔۔۔۔۔
آج کل کے جو انڈے ہیں وہ مرغیوں کو فیڈ کھلا کھلا کر لیے جاتے ہیں میرے میاں آیان کو دینے سے منع کرتے ہیں کہتے ہیں یہ انڈے صرف باڈی میں ہیٹ پیدا کرتے ہیں۔۔
ہمارے گھر میں جو دودھ استعمال ہوتا ہے وہ بھی کوئی ساٹھ ستر کلومیٹر دور سے عدنان خود لے کر آتے ہیں ہفتے میں ایک دفعہ جا کر ساتھ میں دیسی مرغیوں کے انڈے بھی وہاں سے کی لے کر آتے ہیں
 
لاریب مرزا

محفلین
اس ضمن میں سب سے پہلی بات جو اہمیت کی حامل بھی ہے کہ بچہ کیا شوق سے کھاتا ہے؟ وہ چیز دی جائے جو اس کی من پسند ہے۔ اور دوسری بات جو مدنظر رکھنی چاہیے کہ آیا بچے نے ناشتہ کیا ہے یا نہیں؟؟ اس حساب سے بچے کو لنچ دیا جائے۔. ویسے لنچ میں سینڈوچ (بریڈ جیم یا فرنچ ٹوسٹ بھی ہو سکتا ہے)، فرنچ فرائیز, میکرونی, انڈہ پراٹھا, اور آج کل سردیوں کے موسم کے مطابق ابلے ہوئے انڈے یا ڈرائی فروٹس وغیرہ بھی لنچ بکس میں رکھے جا سکتے ہیں۔ :)
 
عباس اعوان

اگر کوئی بچے کو ناشتے کے بغیر سکول جانے دے رہا ہے تو یہ بچے پر ظلم ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
اگر کوئی بچے کو ناشتے کے بغیر سکول جانے دے رہا ہے تو یہ بچے پر ظلم ہے۔
جی!! آپ کی بات سے صد فیصد متفق ہوں۔. لیکن میں چونکہ خود معلمہ ہوں تو اس صورتِحال سے واسطہ پڑتا رہتا ہے کہ اکثر بچہ ناشتا نہیں کرکے آتے.. اور جماعت میں ان کی کارکردگی سے یہ بات عیاں بھی ہو جاتی ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
انڈے کے آملیٹ کئی طرح کے
فرائی انڈا
ابلا انڈہ
سینڈوچ کئی طرح کے
سموسے
رول
پکوڑے(کئی طرح کے)
دہی بڑے
چنا چاٹ
فرٹ چاٹ
بھرے پراٹھے(کئی طرح کے۔۔۔۔۔مولی،آلو،بھائی چارہ سبزی،قیمہ۔دال۔ ساگ،پالک وغیرہ)
کیک
میٹھا پراٹھا
فرنچ ٹوسٹ میٹھے
فرنچ ٹوسٹ نمکین
شامی کباب
سیخ کباب
چپلی کباب
بریڈ رول
حلوے
پھل
خشک پھل
کھجوریں
بھُنے چنے
ڈونٹ(گلگلے)
نمک پارے
بیسن کی نمکین خالی پکوڑیاں
شاہی ٹکڑے
بھُنا گوشت کئی طرح کا
چپس
 
Top